سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کے انتظامات و تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ہیں۔ ہزاروں معتکفین توبہ، اصلاح احوال اور آنسوؤں کی بستی شہر اعتکاف میں 10 دن کیلئے گوشہ نشین ہوں گے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک کے چاروں صوبوں اور دنیا کے کئی ممالک سے لوگ معتکف ہوں گے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں میڈیا اینڈ پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 17 رمضان المبارک، معرکہ غزوہ بدر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزوہ بدر میں جبر و تکبر کو شکست ہوئی۔ غزوہ بدر کفر و اسلام کا پہلا معرکہ ہے جس میں ایمان والوں کو اللہ نے فتح یاب کیا۔ قرآن مجید نے اسے ’’یوم الفرقان‘‘ سے تعبیر کر کے اس کی اہمیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے محترم الطاف حسین رندھاوا (چیف کوآرڈینیٹر منہاج ڈویلپمنٹ کونسل) کے جواں سال صاحبزادے صفی اللہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور مرحوم کے والد سمیت دیگر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام عید فیملی فیسٹیول 2025ء کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے فیسٹیول میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور مستحق خاندانوں کے لیے کیے جانے والے خصوصی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ویلفیئر کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ 2 لاہور اور عید فیملی فیسٹیول کے بانی محمد قاسم سرور نے فیسٹیول کے اغراض و مقاصد اور انتظامات پر انہیں بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اولاد کی تربیت اور ماں باپ کی ذمہ داری کے موضوع پر جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیک سیرت اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہوتی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 6 روزہ دروس عرفان القرآن میں سے چوتھی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علامہ محمد فیاض بشیر نے سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور عصر حاضر کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام دروسِ عرفان القرآن کی پہلی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علامہ محمد سلیمان اعظم نے خطاب کیا۔ تقریب میں علاقہ بھر سےمختلف سماجی، سیاسی، کاروباری، صحافی اور جماعت اہلسنت کی نمائندہ شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن دروغہ والا میں درس عرفان القران کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علامہ میاں عنصر محمود نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں حاجی عبدالخالق صدر پی پی 154 اور ناظم شیخ عتیق الرحمن نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاجینز فورم کے ممبرز کے لیے عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی، جس میں سیشن 2001ء کے عبدالغفار کا عمرہ ٹکٹ نکلا
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن چوہدری ایونٹ کمپلیکس آشیانہ روڈ لاھور میں منعقد ہوا، جس سے علامہ محمد رانا ادریس احمد قادری صاحب خصوصی خطاب کیا، مردوخواتین نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یوکے، یورپ اور گلف کے دعوتی و تنظیمی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے مرکزی قائدین نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے (اسکاٹ لینڈ) سے ڈاکٹر محمد ادریس (چیئرمین مسلم کونسل اسکاٹ لینڈ) کی وفد کے ہمراہ، سرفراز احمد چوہدری (ٹورنٹو، اونٹاریو، کینیڈا)، حافظ احمد بلال، انجینئر اصغر صاحب، ابراہیم ملک اور دیگر معزز مہمانوں کی ملاقات
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام جشنِ ولادتِ امام حسین علیہ السلام و حجۃ المحدثین کانفرنس کا انعقاد منگولیا پیلس جلو موڑ میں کیا گیا، جس میں مشائخ و علمائے کرام، سماجی و مذہبی رہنما، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران، کارکنان اور عوام الناس (مرد و خواتین) کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 74 برس کے ہو گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میںقائم منہاج القرآن اسلامک سینٹرز میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.