سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہرِ اعتکاف کی پہلی نماز تراویح نہایت محبت و عقیدت اور خلوص و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن زیراہتمام جامع المنہاج میں منعقدہ شہرِ اعتکاف میں ایمان افروز روحانی ماحول میں نمازِ تراویح ادا کی امامت قاری خالد حمید کاظمی، قاری عبدالخالق قمر، قاری انعام اللہ نعیمی اور قاری عبدالصمد نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی بیرونی تنظیمی دورہ کی تکمیل پر وطن واپس پہنچنے کے بعد کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ڈینز، لیکچررز، سکالرز کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جمعہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی۔ نماز جمعہ کے بعد مختلف وفود و کارکنان سے ملاقات کی۔ رہنماؤں نے گوشہ نشینان سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کے انتظامات و تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ 11 اپریل 2023 کی شام ہزاروں لوگ توبہ، اصلاح احوال اور آنسوؤں کی بستی شہر اعتکاف میں 10 دن کیلئے گوشہ نشین ہوں گے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک کے چاروں صوبوں اور دنیا کے کئی ممالک سے لوگ معتکف ہوں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں رمضان المبارک کے بابرکت و مقدس مہینے میں نماز فجر کے بعد دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں منہاج القرآن علماء کونسل اور نظامت دعوت و تربیت کے سکالرز 100 سے زائد مقامات پر دروس عرفان القرآن دے رہے ہیں۔
لاہور اسلامی اقتصادیات کے موضوع پر لکھی جانے والی 5 بہترین کتابوں میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین، معاشی ماہر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتاب ”Business Ethics in Islam“ سرفہرست قرار دی گئی ہے۔
لاہور (23 مارچ 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کی فضیلت و برکت والی ساعتوں کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا کروڑ ہا شکر ہے کہ جس نے ہمیں اپنی زندگیوں میں باردگر رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی توفیق دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹرحسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ کے ذریعے مستحقین کو کاروبار کروائیں اور انہیں زکوٰۃ لینے کی بجائے دینے والا بنائیں۔ زکوٰۃ کی ادائیگی کا بنیادی اسلامی تصور غربت کا خاتمہ ہے مگر غربت کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 19 ویں سالانہ شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام انفرادیت نہیں اجتماعیت کا دین ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی شادیوں کی اجتماعی تقریب میں آمد پر تمام شرکاء تقریب نے کھڑے ہو کر پُرتپاک استقبال کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 19 ویں سالانہ 23 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں آمد کے موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل تقریب میں شریک معزز مہمانوں سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منہاج انٹرنیٹ بیورو اور آئی ٹی کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں 28 فروری 2023 کو قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے دینی، تجدیدی و انسانی خدمات پر مشتمل منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں تصویری گیلری قائم کی گئی ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام قومی طلبہ کنونشن 29 جنوری 2023 کو منہاج پارک ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں ملک بھر سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلباء و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔قومی طلبہ کنونشن میں ملک بھر سے آئے ہوئے ضلعی صدور نے تعلیمی اداروں کو انتہا پسندی و منشیات سے پاک کرنے کے عزم کااظہار کیا۔
منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات ہمیشہ ادب پر مبنی ہوتی ہیں، امام ابو عبدالرحمن السلمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اے میرے بھائی میں آپ کو نصیحت اور وصیت کرتا ہوں کہ اگر علم کی راہ کے متلاشی بن گئے ہو تو تقوی اختیار کرو اور ہدایت صرف اللہ تعالیٰ سے طلب کرو۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.