سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے ایوان اقبال میں منعقدہ قومی طلبہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کی راہ میں رکاوٹ حکمران کیا پھر اسلام آباد کا محاذ چاہتے ہیں، نوجوانوں کو ہمیشہ پر امن رہنے کی تعلیم دی ورنہ سانحہ کے قاتلوں کے اب تک ٹکڑے ہو چکے ہوتے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر آرمی چیف کے دباؤ پر درج ہوئی مگر انصاف ملنا دور کی بات شہداء کے ورثاء کو ملزمان بنا دیا گیا۔ ملک سے قانونی، سیاسی، معاشی، نظریاتی دہشتگردی کے خاتمے تک مسلح دہشتگردی ختم نہیں ہو گی۔ حکمرانوں نے پنجاب کو دہشتگردی کا مرکز بنا دیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، فوجی عدالت کے انصاف پر یقین ہے، یہ کیسا نظام ہے جس میں طاقت ور گناہ کرنے پر حج کر لیتا ہے اور قتل کر کے جج کر لیتا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی زیراہتمام منعقدہ ’’پیس گالا‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ اور فروغ علم و امن کیلئے خواتین کا ماضی کی نسبت آج کہیں زیادہ اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم داعش پاکستان میں اپنا نیٹ ورک پھیلارہی ہے، اس کا ہدف آپریشن ضرب عضب ہے، داعشانہ طرز کی سرگرمیاں رکھنے والے حکمرانوں کی سرپرستی اور معاونت اسے حاصل ہے۔
کانفرنس سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی کی عظمت اور بالخصوص سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے صبر و اسقامت کے موضوعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی زبان اور قلم اس شجاعت و استقامت اور صبر و استقلال کو بیان نہیں کر سکتی جس کا مظاہرہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے کربلا میں کیا۔ جن مشکلات اور صدمات کو آپ نے صبر و تحمل سے برداشت کیا، اس طرح کے مشکل حالات میں شجیع افراد بھی گھٹنے ٹیک دیتے ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں 9 نومبر یوم اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلہ میں ’’اقبال کا خواب اور آج کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا، سیمینار میں مختلف کالجز سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ حکومت اردو کو دفتری زبان کے طور پر فی الفور نافذ کرے اور اقبالیات کو لازمی مضمون کے طور پر سکولوں، کالجوں میں پڑھایا جائے۔
ارمن کرسچن کالج و یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ڈائیلاگ پروفیسر ڈاکٹر چارلس رمزے اور پروفیسر نصیر جان کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔ ڈاکٹر چارلس ریمزے نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا سے ملاقات کی۔ سہیل رضا نے وفد کو تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات خصوصاً ویلفیئر اور تعلیمی منصوبہ جات کا تعارف کروایا۔ دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے، قیام امن، بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی قیادت میں پروفیسر رانا محمد فاروق ڈپٹی ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور پروفیسر محمد افضل قادری نے مولانا محمد حنیف جالندھری سے جامعہ الخیر میں ملاقات کی۔ وفد نے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف فتوی کی کتاب اور اسلامی امن نصاب کتب کا سیٹ بھی پیش کیا۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے کہا کہ آرچ بشپ اور پیس سنٹر لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فادر جیمز چنن کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو اس اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر طاہر القادری کی رہنمائی میں مذاہب عالم کے درمیان مکالمے کے کلچر کے فروغ اور احترام مذاہب اور اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے تا کہ دنیا کو ہر طرح کے تعصبات سے پاک کر کے امن کا گہوارا بنایا جا سکے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہبران ملت کو خیرخواہی کے جذبے کے ساتھ انسانی فلاح کی تدبیر کرنا ہوگی۔ علمائے ربانیین اور صوفیاء کرام نے محبت و رواداری، حسنِ اخلاق، بلندی کردار اور انسانی خیرخواہی جذبے کے ساتھ اسلام کی اشاعت و فروغ میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں۔ ہمارے اسلاف کے اسی جذبے نے ان کے نام اور کام کو ہمیشہ کے لیے بلند کر دیا۔
انٹرفیتھ ریلیشنز کی قیادت میں 14 اگست 2015 یوم آزادی کے موقع پر مختلف مذاہب کے نوجوانوں کے لیے جشن آزادی ٹور کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہندو، سکھ، مسلم اور مسیحی نوجوان شامل تھے۔ انہوں نے جشنِ آزادی کے موقع پر وطنِ عزیز کی سلامتی اور بلندی کیلئے مختلف مندر، چرچ، گوردوارہ اور مساجد میں اجتماعی دُعائیں کیں۔
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علیٰ النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ کائنات کی تشکیل و تکمیل کا سبب محبت ہے۔ زمین و زماں، کون و مکاں، جبرئیل و میکائیل، بہشت و برزخ اور ملائک کی تخلیق سے پہلے جوہرِ محمد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تخلیق کیا گیا۔ اللہ پاک کی تمام تخلیقات کی بنیاد و اساس ذات محمد اور حبُ محمد تھی۔ یہی وجہ ہے کہ رب نے اپنے حبیب کا ذکر نہ صرف تمام الہامی مذاہب کی روحانی کتب میں کیا۔
اس موقع پر انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا نے کہا کہ نیشنل مینارٹی ڈے منانے کا بنیادی مقصد قیام پاکستان میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں غیر مسلم رہنماؤں کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ قیام پاکستان میں غیر مسلم رہنماؤں کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کے تمام مذاہب مل کر ایک قوم بنتی ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان کے ٹرکوں کی پہلی کھیپ متاثرہ اضلاع کو روانہ کر دی گئی۔ 15سو خاندانوں کیلئے خوراک اور ادویات راجن پور، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ کی سیلاب سے شدید متاثرہ 25 یونین کونسلوں کی طرف روانہ کی گئی ہیں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی تحریک منہاج القرآن کا وسیع تعلیمی نیٹ ورک ہے، جس کے تحت ملک بھر میں لاکھوں بچے علم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں، جس کا منہ بولتا ثبوت فیصل آباد انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن محمد عمر رول نمبر 530843 نے حاصل کی ہے۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، مینجنگ ڈائریکٹر پروفیسر عابد چودھری کی طرف سے محمد عمر کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں 8 جولائی بیس رمضان المبارک کی شب افتتاحی خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے سورہ فاتحہ اور سورہ البقرہ میں سے منتخب آیات کا درس قرآن دیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا دنیا میں ہماری سب کی بقاء اور عافیت قرآن میں ہے۔ اللہ کے قرآن کو ایسے ماننا کہ پھر کسی شک کی گنجائش نہ رہے۔ شک اور تردد میں پڑنے کی بجائے قرآن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان پر جم جانے میں ہی ہماری سلامتی ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصحاب رسول رضی اللہ عنہم اخوت و محبت کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے تھے، یہ عظیم انسان حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے براہ راست تربیت یافتہ تھے، انکی شخصیت کی تعمیل اور کردار کی تشکیل خود معلم اعظم حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمائی تھی۔ حکمت اور دانائی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے گھر کی باندی تھی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.