سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سانحہ یوحنا آباد میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کی یاد میں انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں شمعیں روشن کر کے زخمی اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ تقریب میں مسیحی رہنما ریورنڈ ڈاکٹر مرقس فدا، چیئرمین گوسپل مشن پاکستان، رومانہ بشیر کوآرڈینیٹر پاپائے کونسل برائے مکالمہ پاکستان، جی ایم ملک، گلشن ارشاد، عائشہ مبشر، شہزاد رسول و دیگر مسلم و مسیحی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بزم منہاج کے زیر اہتمام انٹر کالجز تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، تیسرے روز کی تقریبات کے مہمان خصوصی حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے نواسے ڈاکٹر ولید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے علم کے فروغ میں قابل فخر قومی کردار ادا کی۔ اپنی مدد آپ کے تحت 650سکولوں اور کالجز کا قیام ڈاکٹر طاہرالقادری کی علم دوست شخصیت کا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سکولوں اور کالجز کے 40 فیصد بچے مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صفحات کا ڈاکومنٹ نسل انسانی کی خدمت ہے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے سلسلہ میں بعنوان ’’انسداد دہشتگردی کے لیے علماء و مشائخ اہلسنت اور بالخصوص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات‘‘ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے ناظم منہاج القرآن علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بے حد تشویشناک ہے۔ آئے روز معصوم اور بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ قاتل گرفتار ہوتے ہیں نہ ذمہ داران کو سزا دی جاتی ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہیں۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے فتنے کو کچلنے کا بہترین حل فوجی آپریشن ہی تھا کیونکہ مکالمہ انسانوں سے ہوتا ہے درندوں سے نہیں، پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے جو غیرت ملی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں۔ بدامنی، ظلم، بربریت، لاقانونیت اور دہشت گردی کے خلاف عوام کو اٹھنا ہو گا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا دست بازو بن کر ملکی مفادات کی دھجیاں اڑانے والے حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہوگا۔ موجودہ حکومت چند روز کی مہمان ہے حکومتی امداد کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 90فی صد سے زائد عورتیں گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔ آبادی کا بڑا حصہ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔ غربت کے باعث لاکھوں خواتین اور بچے گھروں میں کام کر رہے ہیں مگر حکمران بے حس ہو چکے ہیں اور خواتین کو کوئی قانونی تحفظ حاصل نہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ موجودہ استحصالی نظام کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کی ایک ایک بات تلخ حقیقت کی صورت آج سب کے سامنے ہے۔ قوم اور فوج دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر مگر حکمرانوں کو سینیٹ میں اپنااقتدار مضبوط کرنے کی فکرکھائے جارہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو اس قدر شعور دیا کہ آج محروم طبقات اپنے حقوق پانے کیلئے شہر شہر دھرنے دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا غریب عوام کی آواز ہے، جس دن انہیں قوت نافذہ ملی، کوئی شخص بھوکا نہیں سوئے گا۔
پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری امن کے سفیر کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت فضہ حسین قادری نے کی، سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر شعبہ خواتین راضیہ نوید نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں خواتین کے چہروں پر گولیاں برسانے والے قاتل اور درندے آج بھی دندناتے پھررہے ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔
عرفان یوسف نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی انقلاب کے لیے نوجوانوں نے ہمیشہ قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دینگے۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو تعلیم اور امن کے فروغ کا پیغام اور تربیت دی یہی وجہ ہے کہ آج تک ایم ایس ایم کے طلباء کی وجہ سے کسی کالج کا نظم و نسق خراب نہیں ہوا اور نہ ہی تعلیمی سرگرمیوں میں رخنہ پڑا۔
پاکستان عوامی تحریک کے طلبہ ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام مورخہ 5 فروری 2015ء کو یوم کشمیر کے حوالے سیمنیار بعنوان ’’یوم یکجہتی کشمیر اور اس کے تقاضے‘‘ کا انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کیا گیا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ انصاف پر یقین رکھنے والی حقیقی عوامی حکومت ہی مسئلہ کشمیر کے حل میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اعتراف حقیقت کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، پرائیویٹ جہاد نے بہت سے مسائل کو جنم دیا ہے
ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64ویں سالگرہ کے موقع پر ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین، ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ، مجلس وحدت المسلمین کے صدر راجہ ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئر پرسن غنویٰ بھٹو، سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر، سابق گورنر پنجاب چودھری سرور، سردار آصف احمد علی نے انہیں 64ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کو آج پاکستان سمیت دنیا کے 90 ممالک میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سادگی سے منایا جا ئے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری 19 فروری 1951 کو جھنگ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم جھنگ اور اعلیٰ تعلیم لاہور میں حاصل کی۔ 1981 میں تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھی جس کا آج 100 سے زائد ممالک میں تنظیمی فعال نیٹ ورک قائم ہے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام اولیائے اللہ کے مزارات پر بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملے، ایمپلی فائر ایکٹ کے امتیازی استعمال بالخصوص خانقاہ سیدنا طاہر اعلاؤالدین الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ دربار غوثیہ مچھ بلوچستان پر دہشت گردوں کے حملہ کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز اور نولکھا پریس بیٹرین چرچ کے زیر اہتمام ’’احترام مذاہب سیمینار‘‘ میں مسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ ’’احترام مذاہب سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا مذموم عمل بین الاقوامی سطح پر اس حوالے سے قانون سازی کا تقاضا کرتا ہے، تاکہ انبیائے کرام اور الوہی کتابوں کا تقدس پامال کرنے کی کوئی جرات نہ کر سکے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے مکہ معظمہ میں ARY سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیل پر لعنت بھیجتے ہیں، یہ پراپیگنڈہ اپنی موت آپ مر چکا ہے، مدینہ منورہ میں عمران خان یا انکی پارٹی کے کسی رہنماء سے ملاقات نہیں ہوئی، کراچی میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی ضرورت ہے، بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنی بغل میں ٹارگٹ کلر پال رکھے ہیں دوسری جماعتوں کو کچلنے کیلئے انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ القاعدہ کے بعد طالبان آئے اور اب داعش آ گئی جو سیدھے سر کاٹتی ہے۔
لاہور (29 جنوری 2015) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی لاہور سے ہمدرد چوک تک گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز، پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ، منہاج یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے علاوہ دیگر طلباء تنظیموں کے رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں قرارداد پیش کی گئی کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا جائے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.