سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 5 جنوری 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کا 24 واں یوم تاسیس مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن لاہور کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت دختر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری فضہ حسین قادری نے کی۔ جبکہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء، ارشاد اقبال، ڈاکٹر نوشابہ، عائشہ شبیر، رافعہ علی، گلشن دلشاد، شاکرہ چوہدری اور دیگر مرکزی و ضلعی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام ملک بھر میں ہونیوالی بجلی اور گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور ہر دو کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے حکومتی اقدام کے خلاف احتجاجی ریلی مورخہ 30 دسمبر 2011 کو منعقد ہوئی۔ یہ ریلی گڑھی شاہو چوک سے لاہور پریس کلب تک تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام سالانہ بیداری شعور طلبہ اجتماع ناصر باغ لاہور میں 19 نومبر 2011ء کو منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے ایک لاکھ طلبہ و طالبات سے شرکت کی۔ طلبہ اجتماع کے معزز مہمانوں میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام مہمند ایجنسی میں نیٹو جارحیت کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے سینکڑوں طلبہ نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک طلبہ نے کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نیٹوجارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہٹی کے نعرے درج تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر یتیم بچوں اور بچیوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے آغوش (یتیم بچوں کی کفالت کا ادارہ، بغداد ٹاؤن) اور دارالامان (یتیم بچیوں کی کفالت کا ادارہ، یتیم خانہ) کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر بچوں اور بچیوں میں تحائف اور پکے ہوئے کھانوں کی تقسیم کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر اجتماعی قربانی کی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ درجنوں مقامات اور ملک بھر میں 300 مقامات پر اجتماعی قربانی کر کے متاثرین و مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا ہے۔
منہاج کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ میں طالبات کے لیے تقریب تقسیم انعامات 29 اکتوبر 2011ء کو منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ مرکزی قائدین میں سے بریگیڈئر ریٹائرڈ محمد اقبال خان، جی ایم ملک، ایوان اقبال اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، کرنل ریٹائرڈ محمد احمد، ملک شمیم احمد خان نمبردار، قاضی فیض الاسلام، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، نور الزمان نوری اور تحفیظ القرآن بوائز کالج کے پرنسپل علامہ حافظ نیاز احمد نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
کینیڈا کے ہائی کمشنر راس ھائینز (Ross Hynes) نے گذ شتہ روز تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی، سیکنڈ سیکرٹری (پولیٹیکل) انڈریونگ (Andrew Ng) بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تحریک منہاج القرآن یوکے، کے تحت ویمبلے ایرینا لندن میں ہونیوالی امن برائے انسانیت کانفرنس میںمسلم،مسیحی،یہودی،ہندو،سکھ اور بدھ مت کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صدارت میں ہونے والی اس کانفرنس میں شریک چھ مذاہب کے رہنماؤں نے دنیا میں امن کے قیام کیلئے درج ذیل قراداد منظور کی
شیخ الاسلام نے کہا کہ سخاوت تصوف کی پہلی شرط ہے۔ اس لیے کوئی بخیل شخص صوفی نہیں ہو سکتا۔ سخاوت کا یہ عالم کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے کی قربانی تک پیش کر دی۔ ایک مرتبہ بھی یہ تاثر نہ دیا کہ اللہ نے بیٹے کی قربانی کیوں مانگی ہے۔ دوسری اللہ نے سیدنا ابراہیم سے ان کی زندگی کی قربانی مانگی، جب نار نمرود میں تھے۔ آپ کی سخاوت کا مال کے حوالے سے بھی امتحان لیا گیا۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ لوگو! آج ہمیں زندگی میں ادب پیدا کر کے اسے حسن ادب میں تبدیل کرنا ہوگا تاکہ ہم دین کی گرتی قدروں کو پھر سے بحال کرنے میں اپنا فریضہ سر انجام دے سکیں۔ کیونکہ بازار اصلاح بند ہو رہا ہے، تھوڑا وقت رہ گیا ہے، جس نے نیکی کی خریداری کرنی ہے تو وہ جلدی کر لے۔ تاکہ کل قیامت کو وہ اس کے کام آئے۔
شیخ الاسلام نے تصوف کے سلسلہ میں "خلق عظیم" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصوف اخلاص نیت، علم نافع، عمل صالح اور حسن اخلاق کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصوف میں مختلف مقامات ہیں۔ احوال سے اعمال جنم لیتے ہیں، اعمال سے علم صحیح ملتا ہے، اور اگر علم لوجہ اللہ ہو تو یہ علم نافع بنتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں مورخہ 26 اگست 2011ء کو جمعۃ الوداع کا کثیر اجتماع ہوا۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ آپ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ علم کے کلچر سے منہ موڑ لینا ہے۔ مسلمان اس وقت تک عروج کی طرف گامزن نہیں ہو سکتے جب تک علم کے حصول کو پہلی ترجیح نہیں بنا لیتے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 24 رمضان المبارک کی صبح نماز فجر کے بعد شہر اعتکاف کے ہزاروں معتکفین و معتکفات سے لندن سے بذریعہ ویڈیو ٹیلی کانفرنس خطاب کیا۔ آپ نے "حقائق تصوف اور طرائق معرفت" کے سلسلہ میں "سلوک الی اللہ، علم اور احکام شریعت" کے موضوع پر خطاب کیا۔
شیخ الاسلام نے "سلوک و تصوف" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصوف کی اصطلاحات میں اصل حیثیت اور مقام شیخ کو حاصل ہے۔ "شیخ" ہونا نہ کاروبار اور نہ ہی وراثت ہے۔ بلکہ تصوف میں احسان، ایمان اور ایقان کے تقاضے پورے کرنے والا کوئی بھی شخص مقام و مرتبہ حاصل کر سکتا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.