سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام سرگودھا میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست جامع مسجد پیر سید حامد علی شاہ میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ احسان رضوی نے ’’قیام و صیام‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے صحیفہ انقلاب عرفان القرآن کی روشنی میں سامعین و حاضرین کو بتایا کہ اللہ کریم نے ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے تحفہ دیا ہے تاکہ مسلمان دن کو اللہ کریم کیلئے روزہ رکھے اور رات کو تراویح اور دیگر عبادات میں قیام کرے جس کی وجہ سے اللہ کریم مسلمانوں کو معاف فرمائیں گے۔
سرگودھا کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ 10 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حدیث مبارکہ کے مفہوم کیمطاق جو شخص علم کی تلاش میں دنیا سے چلا گیا تو جنت میں اس کا درجہ انبیاء سے ایک درجہ نیچے ہو گا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن، بےروزگاری اور نجکاری کے خلاف پرامن احتجاج کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ احتجاج میں شرکاء نے مخلتف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ملکی اداروں کی لوٹ سیل اور حکومت کی کارکردگی کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرگودھا کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سینٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب مورخہ 11 اکتوبر 2009 بروز اتوار چک 40 کانڈیوال سرگودھا میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب چودھری محمد اسماعیل سندھو نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.