سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 18 جنوری بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی۔
منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 18 جنوری کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی جبکہ صدر منہاج یورپین کونسل سید ارشد شاہ نے خصوصی شرکت کی
منہاج یورپین کونسل کا سالانہ اجلاس 17 جنوری بروز ہفتہ کو سپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہو گا جس میں منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی ملکی تنظیمات کے صدور و سیکریٹریز بھی شرکت کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا سپین نے یکم نومبر 2008ء کو بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی کیمپ Rambla del Raval پرلگایا۔ یہ جگہ پاکستانی کیمونٹی میں پریشان رمبلا کے نام سے مشہور ہے۔ اس امدادی کیمپ میں بارسلونا کی پاکستانی کیمونٹی اور بالخصوص مقامی لوگوں نے متاثرینِ زلزلہ کی مدد کے لیے بھرپور حصہ لیا اور اپنی امدادی رقوم جمع کروائیں ۔
سپین کے وزیر محنت و افرادی قوت و امورِ امیگریشن Celestino Corbacho نے بارسلونا، کتالونیا میں موجود تارکین وطن کی تنظیمات کے نمائندگان سے مورخہ 17 اکتوبر بروز جمعۃ المبارک کو ملاقات کی جس میں پاکستانی وفد کی قیادت منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ترجمان محمد اقبال چوہدری نے کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ اور امیر منہاج القرآن یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری کا 30 جولائی بروز بدھ کو بارسلونا ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔
جگر گوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 31 جولائی کو بارسلونا پہنچے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی تنظیم کی طرف سے مرکزی و یورپی قائدین کے اعزاز میں بارسلونا کے مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.