سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام نے "عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتیں سوچی سمجھی منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت اپنے تربیت یافتہ "القاعدہ اور طالبان" کو استعمال کر کے مسلم ممالک میں ایسی صورتحال پیدا کر رہی ہیں جہاں عالمی مداخلت کے مواقع میسر آسکیں، آئندہ دنوں میں شام میں ہونے والی کارروائیاں بھی اسی منصوبہ بندی کا تسلسل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو باہمی اختلافات بالائے طاق رکھ کر اتحاد اور بھائی چارے کی راہ اپنانا ہو گی ورنہ ایک ایک کر کے اندرونی و بیرونی سازشوں کا شکار ہوتے رہیں گے۔
مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ کے وفد نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو برمنگھم میں اتوار کے روز منعقد ہونے والی کانفرنس میں خصوصی شرکت کے لیے آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی دین اسلام کے لیے عالمی سطح پر اور عقیدہ اہلت سنت والجماعت کے لیے علمی و تحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ’’دی میٹ پریس‘‘ پروگرام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے خلاف جنگ بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے، امت مسلمہ کے بعض ممالک کی دولت اور اثر و رسوخ اس سازش کی تکمیل میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق، مصر اور شام میں کبھی بھی فرقہ وارانہ یا مسلکی اختلافات نہیں رہے اور اس مسئلہ کی بنیاد پر کبھی کھلی تشدد آمیز کارروائیاں نہیں ہوئیں تاہم عالمی طاقتیں سوچی سمجھی منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت ان ممالک مین ایسی صورتحال پیدا کر رہی ہیں جہاں عالمی مداخلت کے مواقع میسر آسکیں، آئندہ دنوں میں شام میں ہونے والی کارروائیاں بھی اسی منصوبہ بندی کا تسلسل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ ایڈوائز کونسل کے صدر ڈاکٹر زاہد اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی فوجی کا قتل ایک غیر اسلامی، غیر انسانی اور بے رحمی پر مبنی ایک جرم ہے جو کہ اسلامی تعلیمات سے تصادم کرتا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ اور تمام مسلمان کمیونٹی کی طرف سے اس بزدلانہ اور سفاکانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہماری ہمدردیاں مارے جانے والے برطانوی فوجی "لی رگبی" کی فیملی کے ساتھ ہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے ’پاکستان اور حقیقی جمہوریت‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے اہل پاکستان! گھبرانا نہیں، صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا۔ یہ کرسی صدا کسی کے پاس نہیں رہتی، سوچ بدلے گی، انقلاب آکر رہے گا اور پھر سب کو حساب دینا پڑے گا۔ غریبوں کے محلات اجاڑ کر ظلم کی بستیاں آباد کرنے والوں کی موٹی گردنیں مروڑ دی جائیں گی۔ ہماری جدوجہد سے بیدار ہونے والا شعور رنگ لائے گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ 11 مئی کو یہ نظام انہی کرپٹ و خائن لوگوں کو پلٹ کر دوبارہ لا رہا ہے، یہاں نظام تو دور کی بات چہرے بھی نہیں بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ الیکشن کمیشن نے آئین کی تضحیک کر کے ٹیکس چوروں کو آرٹیکل 62، 63 کی گنگا میں نہلا کر آگے بھیج دیا ہے۔ اب یہ ڈاکو کہیں گے کہ ہم متقی ہو گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے ہمیں سرٹیفیکیٹ دے دیا ہے، اس سارے عمل کا ذمہ دار غیر آئینی کرپٹ الیکشن کمیشن ہے۔
لندن: برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈ کے پاکستان نژاد ممبر لارڈ نذیر احمد نے لندن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان دو گھنٹے تک جاری رہنے والی طویل ملاقات میں پاکستانی سیاسی و انتخابی نظام زیر بحث رہا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان کے موجودہ حالات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ سیاسی جماعتوں کی قیادت نے پسی ہوئی عوام کو سخت مایوس کیا ہے، اہل اقتدار نے عوامی مشکلات کی بجائے اپنی ذاتی ومعاشی خوشحالی پر توجہ مرکوز رکھی۔ موجودہ انتخابی نظام کو تبدیل کئے بغیر ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر ڈالنا مشکل ہے کیونکہ موجودہ نظام انتخاب اسلامی تصور نمائندگی اور تصور خلافت کے سراسر خلاف ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام ویمبلے ایرینا لندن میں عالمی امن کانفرنس "امن برائے انسانیت" 24 ستمبر 2011ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں شمالی امریکہ سے لے کر جنوبی افریقہ، یورپ اور دنیا کے تمام خطوں سے مسلم، عیسائی، یہودی، ہندو، بدھ مت، سکھ اسکالرز، موثر شخصیات اور دیگر مذاہب عالم کے پیروکاروں سمیت گیارہ ہزار سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام نے استقبالیہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روحانیت مادیت میں بدل رہی ہے لوگ اپنے بزرگوں کے عقیدے سے پھر رہے ہیں، اہل علم محنت کی بجائے شہرت پر توانائیاں خرچ کر رہے ہیں جبکہ سوچوں میں جمود علم کی کمی کا باعث بن رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذہن غصے، حسد و بغض اور نفرتوں سے بھر چکے ہیں جس کی وجہ سے حصول علم کی گنجائش ختم ہو چکی ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ برطانیہ سمیت دنیا بھر کے سو سے زائد ممالک میں بڑے جوش وخروش سے منائی گئی۔ اس سلسلہ میں مورخہ 18 فروری 2012ء ہفتہ کی رات برمنگھم میں منہاج القرآن برطانیہ کے زیراہتمام منعقد کی گئی جس میں خصوصی شرکت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔
اہلسنت والجماعت کے دو دھارے مل کر ایک سیل رواں بن گئے جب ملت اسلامیہ کے دو عظیم قائدین نے سچے دین کی سربلندی اور اسلام کا صحیح امیج پیش کرنے کے لئے مورخہ 02 ستمبر 2011 ء بروز جمعہ اتحاد واتفاق کا اعلان کیا۔ منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور مرکزی جماعت اہلسنت یورپ وبرطانیہ کے سرپرست اعلیٰ پیر عبدالقادرجیلانی نے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے آقائے نامدار حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لائے ہوئے دین کو خوارج کے اثرات سے پاک کر کے اللہ، اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اہل بیت اور صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین سے سچی محبت پیدا کرنے کے لئے ہر سطح پر ایک دوسرے سے تعاون واتحاد کے عزم کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل (ECOSOC) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو باضابطہ طور پر خصوصی مشاورتی درجہ (Special Consultative Status) دے دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دین اسلام کے فروغ و اشاعت کے حوالے سے خدمات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی قیام امن کے حوالے سے عالمی خدمات کو سراہا ہے۔
منہاج القرآن نوجوانوں میں دینی شعور کی بیداری کی ایک ایسی تحریک ہے جو برطانوی مسلم نوجوانوں کی تربیت، محبت و برداشت کے ساتھ دیگر کمیونٹییز کے ساتھ مل جل کر زندگی گذارنے کے بنیادی اصول کے مطابق کرنے میں سرگرداں ہے، منہاج القرآن کے تمام اداروں میں دینی و دنیاوی تعلیم کو مساوی اہمیت دی جاتی ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن میں زیر تعلیم طلباء کے وفد نے مورخہ 16 مارچ 2011 ء کو ہاؤس آف کامنز کا دورہ کیا جہان نیوہیم کے ممبر پارلیمنٹ سٹیفن ٹمز نے منہاج آرٹس کلاسز کے طلباء کی تصویروں کی نمائش کا اہتمام کیا تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.