فاضل جامعہ منہاج اسلامیہ منہاج القرآن (سیشن 1996) محترم مجیب الرحمٰن ہاشمی نے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری مکمل کرلی
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ اردو میں 29 ستمبر 2025ء بروز سوموار کو فاضل جامعہ منہاج القرآن (سیشن 1996) محترم مجیب الرحمٰن ہاشمی نے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔
ان کے مجلسی دفاع کا انعقاد خواجہ فرید آڈیٹوریم میں ہوا، جہاں انہوں نے اپنی تحقیق بعنوان "ڈاکٹر انور احمد کی علمی و ادبی خدمات" پیش کی۔ مقالے کی ممتحنِ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ حسین تھیں، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ رفیق نے بطورِ نگرانِ مقالہ شرکت کی۔ تقریب میں علمی و ادبی حلقوں نے مجیب الرحمٰن ہاشمی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی تحقیق کو اردو ادب میں ایک اہم اضافہ قرار دیا۔
پی۔ایچ۔ڈی کی تکیمل پر صدر منہاجینز محترم شاہد لطیف قادری نے بھی انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ کامیابی منہاجینز کے لیے باعثِ فخر ہے۔
تبصرہ