سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام خدمت خلق کے جذبے سے سرشار رضاکاروں کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا مقصد معاشرے کی فلاح و بہبود کےلئے بے لوث خدمات انجام دینے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ۔تقریب میں فلاحی خدمات انجام دینے والے 70 رضاکاروں ان کی خدمات پر ’’نشانِ ایثار ‘ شیلڈز ،میڈلز اور اسناد دی گئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ منگووال کے زیراہتمام تین روزہ اسلامک لرننگ کورس کا اہتمام کیا گیا جس کے پہلے روز محترمہ صباء اسلم (نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے) نے علم الفقہ کی کلاس میں احادیث مبارکہ کا حفظ مع ترجمہ اور وضو کے فرائض بیان کیے۔ بعد ازاں محترمہ صباء اسلم نے قرآن و سنت کی روشنی میں خواتین کے سوالات کے جوابات دیے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے زیراہتمام راشن تقسیم کے موقع پر عہدیداران نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے 36ویں یومِ تاسیس کے موقع پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر گجرات میں صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع گجرات سیٹھ وقار قادری کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.