سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے پیر سید علی جنید الحق گیلانی، سجادہ نشین گولڑہ شریف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس بابرکت محفل میں شریک ہو کر مجھے نہایت مسرت ہوئی، اور اس خوشی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں اہلِ علم و اہلِ دل حضرات ایک چھت تلے جمع ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد زون کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے ’’بالمومنین روف رحیم‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل پاہگ پنوال تحصیل ایکسپریس ہائی وے کیپیٹل زون اسلام آباد کے زیراہتمام مختلف سکولز میں فیس ماسک کی اہمیت و افادیت پر آگاہی مہم اور بڑی تعداد میں بچوں اور سکولز انتظامیہ میں ماسک تقسیم کیے گئے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ ’’مہدی برحق‘‘ کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ کانفرنس میں صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق الرحمن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.