منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آباد کی اجتماعی قربانی مہم 2010ء

تحریک منہاج القرآن نے ملک بھر میں علاقائی سطح پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اجتماعی قربانی کی۔ اس میں بیل اور گائے کی قربانی شامل تھی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے جی 9 منہاج القرآن مرکز اسلام آباد میں اجتماعی قربانی کا کیمپ لگایا، جہاں 32 بیل ذبح کیے گئے۔ اس کے علاوہ 8 آئی سیکٹر میں قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ گزشتہ سال 2009ء کی عید قربان پر منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آباد نے 12 بیل ذبح کیے تھے۔

اجتماعی قربانی کے لیے منہاج یوتھ لیگ اسلام آباد کی جانب سے ایک ماہ قبل ہی تشہیری مہم شروع کر دی تھی۔ اس کے لیے اسلام آباد کے مختلف چوراہوں اور اہم سڑکوں پر 230 تشہری بینرز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ اجتماعی قربانی کے لیے شہریوں میں سینکڑوں ہینڈ بل اور پوسٹرز بھی تقسیم کیے گئے۔

اجتماعی قربانی کی تشہیری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ایک کمیٹی بنائی تھی، جس نے بڑی ذمہ داری سے مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس مہم کی سربراہی منہاج القرآن اسلام آباد کے ناظم ابرار رضا ایڈوکیٹ نے کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آباد کے ناظم نیاز احمد چشتی، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر احمد ذوالقرنین مصطفوی، منہاج القرآن کے ایگزیکٹو ممبر محمد خاور نے بھی اجتماعی قربانی کی مہم میں شامل تھے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے کارکنان احمد ذوالقرنین مصطفوی، بلال شیخ، بلال عباسی، حمزہ بٹ، عثمان احمد، مبشر رندھاوا، غلام احمد، ثاقب بٹ، سرفراز ملک، منہاج القرآن اسلام آباد کے کارکنان میں عابد چشتی، عرفان قادری، محبوب الہی، رضوان انقلابی، شاہین احمد، ملک مختار، قاری فرخ، غلام مصطفیٰ نورانی، لیاقت ہاشمی، محمد مرسلین اور اصغر رندھاوا نے بھی اجتماعی قربانی کی مہم کو کامیاب بنانے میں ہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top