سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھلابٹ ٹاؤن شپ، ہری پور کے زیراہتمام امیر تحریک منہاج القرآن کھلابٹ علامہ غلام سرور ہزاروی کی زیر سرپرستی فیز 3 میں 150 مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہری پور کے زیراہتمام پہلے مرحلے میں 100 خاندانوں میں پیکج تقسیم کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت اسسٹنٹ کمشنر ہری پور علی شیر نے کی۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن ہری پور نے علاقہ میں اجتماعی قربانی 2016 کا اہتمام کیا۔ جس کے لیے بڑے جانوروں سمیت بکرے چھترے بھی ذبح کیے گئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہری پور کی تنظیم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مقامی لوگوں کے حصوں کے علاوہ بڑے پیمانے پر قربانی کا اہتمام کیا تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانپور کے تحت منہاج ماڈل اسکول و ویلفیئر سینٹر زیر تعمیر ہے۔ یہ سینٹر ترناوہ چوک خانپور ضلع ہری پور میں قائم کیا جارہا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے 27 فروری 2011ء کو صوبائی کوآرڈینیٹر راجہ ساجد محمود، ملک ممتاز اکبر، انار خان گوندل کے ساتھ خان پور میں زیر تعمیر اسکول اور ویلفیئر سینٹر کا دورہ کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.