سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ڈائریکٹر فیصل مشہدی نے دورہ پاکستان پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کےزیراہتمام زیرتعمیر پراجیکٹ خانیوال ایجوکیشنل کمپلیکس برائے طالبات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ہیڈ سید امجد علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خانیوال میں منہاج کالج برائے خواتین کا پراجیکٹ زیرتعیمر ہے، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 30 مارچ 2019ء کو کالج کے تعمیری پراجیکٹ کا دورہ کیا اور یہاں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، سردار شاکر خان مزاری، چوہدری فیاض وڑائچ اور دیگر بھی آپ کے ساتھ تھے۔
عید الاضحی سال 2012 کے موقع پر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح جہانیاں میں بھی اجتماعی قربانی کی گئی۔ جن کا گوشت علاقہ بھر کے غرباء میں تقسیم کیا گیا اور گھر گھر جا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید کی مبارکباد بھی دی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام میاں چنوں تحصیل خانیوال کے ایک گاؤں میں منہاج ماڈل سکول زیرتعمیر ہے جس میں 180 بچے زیر تعلیم ہیں۔ سکول ہذا 10 مرلہ رقبہ پر مشتمل ہے جس کی دیواریں پکی ہے لیکن اس کی چھتیں ابھی کچی ہے۔ سکول کی توسیع اور چھت کو پکا کرنے کے منصوبہ پر 10 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام میاں چنوں میں منہاج اسلامک سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس حوالے سے 8 مارچ 2011ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں افتخاراحمد، انجینئر افضال غوث، محمد اشفاق کے ہمراہ چک نمبر 59 (15 ایل) تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال میں قائم ہونے والے منہاج اسلامک سینٹر کا دورہ کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.