سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (ناظمہ زونز بی) اور مرکزی سوشل میڈیا ہیڈ محترمہ انشراح نوید نے ضلع اٹک شرقی کا وزٹ کیا۔
منہاج کمپلیکس اکبر ٹاؤن میں منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع اٹک شرقی کی جانب سے تمام معلمات کے لئے مراکز علم کے حوالے سے تربیتی سیشنز کا آغاز کیا جس کی پہلی نشست میں 45 خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اٹک شرقی کے زیراہتمام کامرہ میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مرکزی سکالر محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے کیا۔ محفل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن کمپلیکس اکبر ٹاؤن حسن ابدال میں منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع اٹک شرقی کے زیراہتمام مرکزی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا،
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد نے اٹک، کامرہ اے، کامرہ بی کا تنظمی دورہ کیا۔ دورہ میں زونل ناظمہ شمالی پنجاب حدیقہ بتول اور ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ عرفان الہدایہ حفصہ طاہرہ شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اٹک تحصیل فتح جھنگ کے زیرِاہتمام 29ویں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مرکزی نائب صدر محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیغامِ رسالت کو سمجھنا اور سیرتِ طیبہ کو اپنانا ہی محبت مصطفیٰ ﷺ کا تقاضا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیراہتمام ماہانہ حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کیا۔ اس موقع پر محفل میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ’’گھریلو مشکلات اور رزق کی تنگی کے اسباب اور بچاؤ کے طریقے‘‘ کے موضوع پر تربیتی خطاب بھی دکھایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع اٹک کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ عائشہ مبشر (نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن پاکستان) نے ’’میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیوں منانا چاہیے‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ محترمہ عائشہ عروبہ (صدر منہاج القرآن ویمن ضلع اٹک) نے منہاج القرآن کا پیغام دیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تعارف بھی پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فتح جنگ کے زیراہتمام سیدہ زینب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ حبیبہ حنا نے کہا کہ مسلمان عورتوں کو سیرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اپنانے کی ضرورت ہے، آج بھی کشمیری خواتین میں کردار زینب کی جھلک نظر آتی ہے جو وقت کے یزیدیوں کو للکار رہی ہیں، زینب سلام اللہ علیھا نے امن، صبر اور استقامت کا پیغام دیا، دنیا آج بھی علی کی بیٹی کی شجاعت پر داد دیتی ہے، رہتی دنیا تک آپ کا نام حریت، غیرت، بہادری اور سامراجی حکمرانوں کے خلاف اعلائے کلمہ حق بلند کرنے والوں میں یاد رکھا جائے گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حسن ابدال ضلع اٹک کے زیراہتمام دوسری سالانہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 15 جنوری 2017ء کو منعقد ہوئی، منہاج ویمن لیگ کی دعوت پر کانفرنس میں ہزاروں خواتین شریک ہوئیں اور یہ حسن ابدال کی تاریخ میں خواتین کی سطح پر سب سے بڑا پروگرام تھا۔ مرکزی صدر منہاج القرآن وویمن لیگ محترمہ فرح ناز مہمان خصوصی تھیں، جنہوں نے خطاب بھی کیا۔ اس سے پہلے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کامرہ اور حضرو کی تنظیمات نے منہاج القرآن پوسٹ گریجوایٹ کالج کامرہ میں قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء ساجد محمود، الحاج نوازش علی، تحریک منہاج القرآن اٹک کے ناظم حاجی عبداللطیف اور پاکستان عوامی تحریک اٹک کے صدر ملک وراثت علی سمیت منہاج القرآن پوسٹ گریجوایٹ کالج کامرہ اور منہاج القرآن گرلز ہائی سکول حضرو کے اساتذہ اور طلبہ شریک تھے۔
محترمہ شاکرہ چوہدری نے تمام کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اس یریذی نظام کو حسینی نظام میں بدلنے کے لئے پہلے سے بڑھ کر کوشش کرنا ہوں گی اور سیدہ کائنات فاطمہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے نقوشِ سیرت پر عمل کرتے ہوئے حق کی آواز کو بلند کرنا ہوگا
منہاج القرآن گرلز ہائی سکول حضرو میں عرفان القرآن کورس جاری ہے۔ کورس کا آغاز تین نومبر 2008 کو ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت کے سینئر نائب ناظم حافظ محمد سعید رضا بغدادی اس کورس کے معلم تھے۔ عرفان القرآن کلاس میں جماعت ہفتم تا دہم کی طالبات کے علاوہ اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.