سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 2 اپریل 2021ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمشیرہ کے ایصالِ ثواب کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر حاجی عبدالرشید کی رہائش گاہ سالمیہ میں کیا گیا تھا۔ کویت میں ہونے والے لاک ڈاؤن کی صورت حال کے پیش نظر اس ایصالِ ثواب کی محفل میں مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائم ایگرز کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کو پرامن بنانے اور فرقہ واریت و انتہا پسندی سے پاک کرنے کے لیے بچوں کی اوائل عمری میں ہی اخلاقی تربیت کرنا ہوگی اس کیلئے والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور میڈیا مرکزی کردار کا حامل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ہر عمراور طبقہ کے افراد کی اخلاقی، روحانی تربیت کیلئے ادارے قائم کئے ہیں۔ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بچوں کی تربیت کیلئے قائم ڈیپارٹمنٹ ’’ایگرز‘‘ کی جملہ ذمہ داران بہنوں کو انکی شاندار کاکردگی پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایگرز کا ڈیپارٹمنٹ بیک وقت ماں، باپ، استاد اور بزرگوں والا تربیتی کردار ادا کر رہا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کیلئے سویڈن میں قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علامہ سید محمود شاہ الازہری (ممبر سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل و صدر منہاج القرآن سویڈن)، منہاج القران مالمو سویڈن کے عہدیداران نے شرکت کی- محفل پاک میں قرآن خوانی کی گئی اور آقا دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ اختتام پر مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قیادت سیاسی ہو یا مذہبی قوم کی کردار سازی اسکی اولین ذمہ داری ہے۔ جس نظام میں حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو جائے اس سے نجات میں ہی ملک و قوم کی خیر ہے۔ موجودہ دور کا سب سے بڑا بحران اخلاقی گراوٹ ہے۔ سچ اور جھوٹ میں تمیز ختم ہو گئی۔ اخلاقی اقدار کی جگہ حرص، ہوس اور لالچ نے لے لی ہے۔ علمائے کرام اور نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اجاگر کریں۔ تحریک منہاج القرآن نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کیلئے بے مثال ادارے قائم کئے اور نوجوانوں کو تشدد، انتہا پسندی اور فرقہ واریت سے بچایا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کیلئے "جامع شیخ الاسلام" لاہور میں قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ممتاز نعت خواں شہزاد برادران، پروفیسر ذیشان بیگ نے حضور سرور کونین ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ تبریک بھی پیش کیا۔ اختتامی دعا چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ سینیٹر سراج الحق اور علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نارتھ ویسٹ اسلامک سنٹر پر 2 اپریل 2021ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ڈائریکٹر مفتی ارشاد حسین سعیدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ ظہرانے اہتمام سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ممبر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے صدر علامہ سید محمود شاہ الازھری نے کیا تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بڑی ہمشیرہ محترمہ جھنگ میں داعیِ اَجل کو لبیک کہتے ہوئے وصال فرما گئی ہیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡن۔ مرحومہ کی عمر 76 برس تھی، مرحومہ کی نماز جنازہ آج مؤرخہ 31 مارچ دوپہر 1:30 بجے جھنگ میں چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پڑھائیں گے۔ اللہ رب العزت مرحومہ و مغفورہ کے درجات بلند فرمائے اور معرفت و شفاعتِ مصطفی ﷺ سے بہرہ یاب فرمائے۔
قائد تحریک منہاج القرآن حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی بڑی ہمشیرہ کا جھنگ میں انتقال ہو گیا تھا، ان کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی جناز گاہ جھنگ میں پڑھائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام شب برات کی مناسبت سے عظیم الشان محافل کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں مرکزی محفل کا آغاز بعد نماز عشاء علامہ قاری محمد عثمان ترازی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور محمد حسان بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ نقابت کے فرائض علامہ محمد طیب شمیم نے ادا کئے۔ منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ کے ڈائریکٹر علامہ محمد نسیم خان نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عظیم رات ہمیں اپنے اعمال کا محاسبہ کر کے خالق کائنات کی بارگاہ میں توبہ کرنے کی دعوت دے رہی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے گناہوں پر ندامت اور معافی کا عمل اللہ کو بہت پسند ہے ہم آج جن بحرانوں، مسائل، بدامنی، خوف و ہراس اور بے برکتی کا شکار ہیں، اس سے چھٹکارے اور نجات کے لئے قوم اجتماعی استغفار کرے اور اللہ سے گڑگڑا کر معافی مانگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس راتیں در توبہ کھولتی اور اللہ کو راضی کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں، انہوں نے کہا کہ شب برات کو شبِ توبہ، شب مغفرت اور شب عبادت و ریاضت کا مقام حاصل ہے، دعاؤں سے تقدیریں بھی بدل جاتی ہیں، ہر وقت اللہ سے معافی مانگتے رہیں۔
منہاج القرآن امن محبت رواداری اور اسلامی بھائی چارہ کے فروغ کی عالمگیر تحریک ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ’’شب برات‘‘ کے عظیم الشان مرکزی روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح انسانوں میں سے انبیائے کرام اور مہینوں میں سے رمضان المبارک کو فضیلت عطاء کی ہے اسی طرح رب کائنات نے راتوں میں سے شب برأت کو بھی فضیلت بخشی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر سیکورٹی آفیسر ملک امتیاز اعوان کے والد محترم ملک وزیر اعوان گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بوچھال کلاں تحصیل کلرکہار میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا ادریس قادری، ممبر مرکزی کور کمیٹی پاکستان عوامی تحریک توقیر اعوان، رانا اقبال یاسر، علامہ عثمان سیالوی، انجینئر آصف رمضان سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے 20 رکنی مرکزی اعلیٰ سطحی وفد، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوام اور کارکنان کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس کی حالیہ تیسری لہر خطرناک اور تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے، یہ پہلی اور دوسری لہر سے زیادہ شدید ہے، پاکستان میں لوگ اسے سیریس نہیں لے رہے بچاؤ کے لیے صحت کے قومی و بین الاقوامی ادارے جو ضروری پروٹوکول اور اقدامات اختیار کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں ان کا خیال نہیں رکھا جا رہا، بدقسمتی سے وباء کے دوران ماسک لگانے کا کلچر پروان نہیں چڑھ سکا سماجی فاصلہ رکھنے کی اہمیت کا بھی ادراک نہیں کیا جا رہا ہے، کورونا وائرس کی سنگینی کا اندازہ اسی کو ہوتا ہے جو اس تکلیف سے دوچار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسے اللہ پاک نے اس تکلیف سے محفوظ رکھا ہوا ہے وہ اس کو سیریس لیں، ایس او پیز کا خیال رکھیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.