سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سینئر رہنماء فیض عالم قادری کے والد گرامی حاجی میر عالم انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سنیئر رہنماء فیض عالم قادری کے والد گرامی کی نماز جنازہ دینہ کے نواحی گاؤں بوڑیاں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام سنایا گیا، جس میں انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام نارووال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا، کیمپ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹر نارووال میں لگایا گیا، مضافات کے دیہات کے درجنوں خواتین و حضرات کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔ مریضوں کو ادویات اور عینکیں بھی مہیا کی گئیں۔ دو روزہ فری آئی کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا دور حاضر کے جدید ترین طریقہ آپریشن کے مطابق 61 مریضوں کی فیکو سرجری کی گئی۔
حریک منہاج القرآن ضلع میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل محمد ادریس رانا مہمان خصوصی تھے، انہوں نے ورکرز کنونشن کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر محمد ظفر اقبال طاہر ناظم تحریک منہاج القرآن جموں کشمیر اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کی دعوت پر افریقی نوجوان ملوکی نے اسلام قبول کر لیا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے ناظم رانا آصف جمیل سے افریقی نوجوان ملوکی نے گذشتہ دنوں ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے کارکن حاجی حبیب الرحمن 14 دسمبر 2020ء کو ساؤتھ کوریا میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حبیب الرحمن 12 سال سے کوریا میں مقیم تھے اور گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جنوبی کوریا جبکہ پاکستان میں ماموں کانجن میں ادا کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل سیکورٹی گارڈ سیف الله (ایس ایس جی) انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کچھ عرصہ سے گردوں کی تکلیف کا شکار تھے اور ڈائلیسز پر تھے۔
تحریک منہاج القرآن منڈی بہاوالدین پھالیہ پی پی 66 کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن پھالیہ کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کی تحصیل لطیف آباد کے زیراہتمام درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا، جس میں مرکزی نظامت دعوت سے اسکالر علامہ فیصل نزیر وڑائچ الازہری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن حیدرآباد کے عہدیدار اور کارکنان سمیت اہل علاقہ نے بھی بھی درس عرفان القرآن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حیدر آباد کی جانب سے محفل میلاد بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا، جسمیں مرکزی نظامت دعوت کے سکالر علامہ فیصل نزیر وڑائچ الازہری نے خطاب کرتے ہوئے حضور غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کی علمی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
جنوبی افریقہ میں مسلمانوں کمیونٹی کی تعلیم و تربیت کے لیے منہاج القرآن اسلامک سنٹر جوہانسبرگ کو مرکزی ای لرننگ پروگرام سے منسلک کیا گیا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ای لرننگ پروگرام میں اسلامی شارٹ کورسز اور علومِ دینہ پر آن لائن ڈپلومہ کروائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر جوہانسبرگ میں خصوصی ڈیسک تیار کئے گئے ہیں۔ جہاں سے خواہشمند طلبہ و طالبات براہِ راست مرکزی ای لرننگ سے آن لائن تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقہ ڈاکٹر مظہر جاوید 17 دسمبر 2020 کو جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن کے دورے پر آئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے عہدیداران کے وفد نے ائیرپورٹ پر ہائی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفد میں منہاج القرآن ایسٹرن کیپ کے ناظم محمد اصغر وڑائچ، ناظم پبلک ریلیشنز فیاض اکبر جوندہ، ناظم دعوت و تربیت علامہ لطیف چشتی اور دیگر راہنماء شامل تھے۔
منہاج القرآن جنوبی افریقہ کے وفد نے جنوبی افریقہ کے شہر مٹاٹا میں نیلسن منڈیلا کے آبائی گاؤں گریٹ پیلس میں چیف مانڈلا منڈیلا سے ملاقات کی۔ وفد میں منہاج القرآن ایسٹرن کیپ کے ناظم محمد اصغر وڑائچ، ناظم پبلک ریلیشنز فیاض اکبر جوندہ، ناظم ناظم دعوت و تربیت علامہ لطیف چشتی اور دیگر راہنماء شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام کرسمس تقریب کا انعقاد ہوا۔ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈاکٹر ہرمین روبوغ، ڈاکٹر فادرجیمز چنن، آرچ بشپ سیبسٹین شاہ، بشپ عرفان جمیل، ڈاکٹر مجید ایبل، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا، شہزاد خان و دیگر مسلم، مسیحی رہنماؤں، ڈینز، فکیلٹی ممبران نے کرسمس کا کیک کاٹا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر پُروقار انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کی۔ کانفرنس میں مصر، سوڈان، یمن، تیونس سے اساتذہ کرام، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (منہاج یونیورسٹی) سمیت مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ اور لسانی ماہرین نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات سے حاضرین کو مستفید کیا۔ عربی زبان کے ماہرین نے انٹرنیشنل کانفرنس عربی زبان کی اہمیت اور تاریخ کے بارے میں گفتگو کی۔ کالج آف شریعہ کے اساتذہ اور طلبہ نے عربی زبان میں نظم و تقاریر پیش کیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.