سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے سلسلہ میں ممبر سازی مہم تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں احتشام الیاس پرنسپل اکرام پبلک اسکول اینڈ میتھ پوائنٹ اکیڈمی، علامہ حافظ قاری عبد المختار قادری اور راشد مغل صاحب پرنسپل الزاہد سائنس سکول اینڈ اکیڈمی نے تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کی۔
وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے نظام المدارس پاکستان کو وفاق کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ نظام المدارس پاکستان کی منظوری کا نوٹیفیکیشن وفاقی وزارت تعلیم کے اسلام آباد میں مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔ یہ درجہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تعلیمی ویژن کا ریاستی سطح پر اعتراف ہے۔ اس اہم کامیابی پر پاکستان سمیت منہاج القرآن کے دنیا بھر میں مقیم کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں۔
آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام ٹاؤن شپ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ قائد ڈے تقریبات کے سلسلہ میں قومی ‘‘محفلِ حُسنِ قرآت’’ منعقد ہوئی۔ قومی محفل حسن قرات میں عالمی شہرت یافتہ قاری فضیلة الشيخ سيد صداقت على (هلال امتياز و صدارتى ايوارڈ یافتہ)، فضیلة الشيخ قارى ڈاکٹر محمد افضل ايمانى (پی ایچ ڈی علوم قرات قم یونیورسٹی ایران)، فضيلة الشيخ قارى محمد عبدالستار مهروى (ريڈیو پاکستان بہاولپور)، فضیلة الشيخ قارى الله بخش نقشبندى منہاج القرآن لاهور اور فضيلة الشيخ قارى سيد خالد حميد كاظمي الازهري نے تلاوت قرآن مجید کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گڑھی شاہو لاہور میں راجہ محمد ندیم کی والدہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے راجہ محمد ندیم سے ان کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ٹاؤن شپ لاہور میں صدر پاکستان عوامی تحریک پی پی 167 سعید گجر کے گھر جا کر انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر آپ نے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف ممالک سے سنیئر رہنماؤں کے وفد نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے القادریہ ہاؤس میں ملاقات کی۔ رہنماؤں میں حبیب ملک سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا، حافظ محمد نواز ہزاروی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان، جاوید اقبال سابق ناظم لائبریری منہاج القرآن یونان، واجد علی صدر مسجد کمیٹی یونان، سجاد حسین قادری صدر منہاج نعت کونسل سٹاک ہوم سویڈن، یاسر حسین سیالوی (اٹلی) نعیم ملک، عاطف محمود، اور حافظ عبدالرحمن جلاپوری نعیمی شامل تھے۔
منہاج القرآن حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن حویلی لکھا، اوکاڑہ اور نواح کے قائدین اور علماء نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ انجینئر رفیق نجم نے تقریب میں خطاب کیا۔
حریک منہاج القرآن خیرپور سندھ کے زیراہتمام درس قرآن ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ محمد محسن منہاجین نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن مریدکے کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں انہوں نے قائد ڈے تقریبات 2021ء کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن کامونکی ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام درسِ عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کامونکی کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد درس قرآن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ نارووال کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے قائد ڈے تقریبات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن سندھ کے رہنماء اور کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن بےنظیر آباد ڈویژن عبدالستار چوہان نے سانگھڑ اور بینظیرآباد کا تنظیمی وزٹ کیا۔ ضلعی امیر سانگھڑ سید زاہد علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔
منہاج القرآن نارووال کے زیراہتمام خصوصی گرینڈ اجلاس 7 فرروری 2021ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر سرکلرروڈ نارووال میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت حافظ عبدالغفار سلطانی صدر منہاج القرآن نارووال نے کی۔
حریک منہاج القرآن نارووال ظفروال کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینشین انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.