سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام باغ جناح میں میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین، تحریک منہاج القرآن کراچی کے قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ کانفرنس میں ڈاکٹر فاروق ستار، علامہ پیر سید شاہ حسین گردیزی، آغا باقر عباسی زیدی، ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ، سیاسی و سماجی قائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں کے معززین بھی مہمانوں میں شامل تھے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، چیئرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش آرفن کیئر ہوم کے بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آغوش انتظامیہ کی طرف ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا استقبال کیا گیا۔ تقریب میں آغوش کمپلیکس کے بچوں نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ ان کی 38ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ 12 روزہ محافل میلاد و ضیافت میلاد میں 23 اکتوبر 2020ء کو مختلف مذاہب کے نمائندگان اور مختلف مسالک کے علماء کرام نے خصوصی شرکت کی۔ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات اور بین المذاہب رواداری سیمنار کے موضوع پر منعقدہ ضیافت میلاد میں سکھ، عیسائی، ہندو رہنماؤں کے علاوہ مختلف مسالک سے معزز علماء کرام نے بھی خصوصی شرکت کی۔
لارل ہوم انٹرنیشنل سکولز کے قیام کے 4 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین لارل ہوم انٹرنیشنل سکولز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر لارل ہوم سکولز کے ایم ڈی ڈاکٹر ایس ایم شہزاد، ڈائریکٹر لارل ہوم سکول اور پرنسپلز لارل ہوم سکولز بھی موجود تھے۔
سید محمد ارشد محمود شاہ (High Wycombe UK) کے بڑے بھائی سید امتیاز حسین شاہ بخاری کا کھڑی شریف میں انتقال ہو گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر MQI ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اور دیگر قائدین و کارکنان منہاج القرآن نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ گجرات کے ضلعی، پی پی حلقہ جات اور مختلف شعبوں کے ناظمین نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اصلاح احوال، اصلاح معاشرہ، علم و امن، اعتدال اور رواداری کے فروغ کے لئے قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 12 روزہ ضیافت میلاد کی تقریب میں 21 اکتوبر 2020ء کو منعقدہ محفل میں آغوش کی انتظامیہ، بچوں اور اساتذہ کرام نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آغوش کمپلیکس کے ڈائریکٹر، پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور مربی گوشہ درود سید مشرف شاہ سٹیج پر موجود تھے۔
منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام مشعل بردار میلاد جلوس نکالا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران تاجر اتحاد گروپ کے صدر ملک ہمایوں شہزاد اور انکی پوری ٹیم کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی اور تاجر برادری نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سالانہ میلاد جلوس کا اہتمام کیا گیا، جلوس میں منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کے قائدین و کارکنان اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع شہریوں نے جلوس پر گل پاشی کی۔
تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر رضاہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے اپنے 40 سالہ مختصر عرصے میں عالمی سطح پر ہر شعبے پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔
منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں (عزیز بھٹی ٹاؤن) میں مغلپورہ چوک سے مین بازار باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید، صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، صدر منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن شہباز حسین قادری، ناظم پی پی 156 اسلم پرویز قادری و دیگر رہنماؤں نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافت میلاد کا آغاز ہو گیا، ماہ ربیع الاول کی آمد اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی عظیم خوشی کے سلسلہ میں منہاج القرآن کے زیراہتمام دنیا بھر میں ضیافت میلاد کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ضیافت میلاد کے پروگرام میں تلاوت و نعت خوانی ہوئی، جس کے بعد مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے رفعت ذکر کے موضوع پر خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن چکوال اور اس کے جملہ فورمز کے زیراہتمام عظیم الشان استقبال ربیع الاول جلوس نکالا گیا، جس میں تمام مکتبہ فکر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جلوس میں خواتین کی بہت بڑی اور بچوں نے بھی شریک ہوئی۔
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت (یوتھ)کے صدر میاں محمد آصف نے کویت میں موجود سفیر برائے کویت (سفارہ لیسوتھو) بوومو فرانک سوفونیا سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے معزز سفیر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف شہرہ آفاق فتویٰ بطور تحفہ پیش کیا۔
ماہ ربیع الاول کی آمد اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر خوبصورت چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کی بلڈنگ، چار دیواری، گوشہ درود کی بلڈنگ مینارۃ السلام اور جامع مسجد منہاج القرآن کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.