سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے سینئر رہنما صابر حسین بلوچ کے بڑے بھائی کے اچانک انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کیلئے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 26 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 26 ویں یوم تاسیس پر مرکزی صدر عرفان یوسف اور ان کی پوری ٹیم اور تنظیم کو مبارک باد دیتا ہوں، بلاشبہ یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا بطور تنظیم 26 سال قبل بیج بونے والے اور اس بیج کو تن آور درخت میں تبدیل کرنے والی ایم ایس ایم کی سابقہ اور موجودہ قیادت اور اس کے عظیم کارکنان سبھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے درینہ رفیق محمد جاوید قادری کی اہلیہ مرحومہ اور منھاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے پرنسپل حافظ محمد ادریس الأزہری کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ تقریب 3 اکتوبر 2020ء کو نمازِ ظہر کے بعد مرکزی جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگی۔ دعائیہ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے علامہ حافظ محمد ادریس الازہری کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کیلئے جامع المنہاج میں منعقدہ قرآن خوانی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک عارضی ٹھکانہ ہے، برزخی زندگی دائمی ہے، جہاں انسان نے ہمیشہ رہنا ہے اللہ نے جو زندگی یا مہلت دی ہے اس کے ہر لمحے کا حساب ہونا ہے، اپنے 24 گھنٹے کے اوقاتِ کار کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے فرامین کے تابع کر لیں، روح کو پاکیزہ و مطہر کریں، صالحین کی صحبت اختیار کریں، صالحین کی صحبت سے دل میں نرمی اور نیکیوں کی طرف رغبت ملتی ہے۔
ٹیم منزل پرواز کے زیر اہتمام آغوش آرفن کئیر ہوم کے طلبہ کے لیے 2 اکتوبر 2020ء کو آن لائن موٹیویشنل ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن میں ڈائریکٹر آغوش آرفن کئیر ہوم کرنل (ر) مبشر اقبال اور طلبہ نے شرکت کی۔ جس میں منزل پرواز کی ٹیم نے آن لائن ٹریننگ دی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں وژن 2025 کے اہداف کے جائزہ کیلئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ڈیجیٹل میڈیا ورلڈ کا ایک متحرک رکن بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا نے دنیا کو عملاً ایک گاؤں کی شکل دے دی ہے۔ اب اس گلوبل ویلج کا ہر فرد سہولت کے ساتھ ایک دوسرے سے بات کر سکتا ہے۔ سوشل میڈیا کے تمام ٹولز تحریکی، تنظیمی، دعوتی، تربیتی سرگرمیوں کے فروغ، نفرتوں کے خاتمے، اتحاد امت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے ضمن میں ایک مؤثر ذریعہ اظہار کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس 29 ستمبر 2020ء کو ضلعی سیکرٹریٹ کفیل پلازہ میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں انجینئر محمد رفیق نجم کو پی پی حلقہ جات کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جسے انہوں نے سراہا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علامہ حافظ محمد ادریس الازھری کی والدہ محترمہ کے وصال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش اور بلندئ درجات کی دعا کی ہے۔ علاوہ ازیں چیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلٰی خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی قائدین نے بھی سوگواران سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندئ درجات کے لئے خصوصی دعا کی ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قاری شفیق احمد نعیمی الازھری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے قاری شفیق احمد نعیمی سے تعزیت کی ہے اور مرحومہ کی بخشش و مغرفت اور بلندئ درجات کی دعا کی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس حسب سابق مینار پاکستان لاہور منعقد ہوگی اور ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کا وجود اس پرفتن دور میں نعمت غیر مترکبہ ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ امسال منہاج القرآن کا 40 واں یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور تحریک کی چالیس سالہ خدمات اور کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
منہاج یوتھ لیگ کی لٹریری کونسل کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ”کتاب دوستی“ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کی، تقریب میں ملک کی نامور علمی، ادبی، مذہبی، سیاسی شخصیات نے شرکت کی، معروف روحانی شخصیت حضرت واصف علی واصف کے صاحبزادے کاشف محمود، پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار خان، عین الحق بغدادی، حافظ سعید رضا بغدادی، پروفیسر محمد احمد طاہر، پروفیسر فیاض احمد سلفی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام 21 روزہ فن خطابت و نقابت کورس کی اختتامی تقریب سے ڈائریکٹر شعبہ کورسز حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود نے خطاب کیا۔ عالمی شہرت یافتہ قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے تلاوت کلام پاک اور معروف ثناء خوان قدیر احمد خان نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ بارسلونا سپین میں منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی عمران علی چودھری قونصلر جنرل پاکستان تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے میرپور آزاد کشمیر کھڑی شریف میں زلزلے میں مسمار ہونے والے گھروں کی تعمیرنو مکمل ہونے پر مالکان کو گھروں کی چابیاں دی گئیں، اس حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، سید امجد علی شاہ اور مقامی رہنماؤں نے شرکت کی، جن متاثرین کو گھر تعمیر کر کے دیئے گئے انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا، متاثرین نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمارے آنسو پونچھنے آئی، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لئے ہماری ڈھیروں دعائیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ویلفیئر آرگنائزیشن کو تاقیامت قائم و دائم رکھے۔
مرکزی منہاج ماڈل سکول برائے طلبہ ٹاؤن شپ کے طلبہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات سیشن 20-2018 میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، سائنس گروپ کے محمد اسد 1055 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہے جبکہ حسان افضال اور عاصم الطاف نے بالترتیب 1043 اور 1029 نمبر لیکر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع مسجد منہاج القرآن لاہور کا دورہ کیا اور مسجد کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے انجینئرز اور مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کی لگن و پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، سید مشرف علی شاہ، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، سید امجد علی شاہ، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام اور دیگر راہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.