سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل فتح جنگ کے زیراہتمام منہاج القران و جملہ فورمز کے ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر منہاج القران انٹرنیشنل) نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن میں پیر قاسم علی شاہ، نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القران رانا محمد ادریس، یاسر صادق ایڈووکیٹ اور تحصیل فتح جنگ کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فتح جنگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب 18 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ شکیل احمد ثانی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی تفہیم میں دور اور زمانے بدلتے رہیں گے، قرآن کی فہم ملتی رہے گی، زمانے بیت جائیں گے، لیکن ہر آنے والے زمانے میں لوگوں کو فہم کے نئے موتی ملیں گے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حسن ابدال کے زیراہتمام 5 شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے جبکہ اس موقع پر اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
منہاج مونٹیسری سکول کامرہ کا سالانہ سپورٹس ڈے 30 اکتوبر 2016ء کو کینٹ میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد نقوی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج سکول کے پرنسپل اور اساتذہ نے بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کامرہ کے زیراہتمام 15 مئی 2016 کو تقسیم اسناد کی تقریب انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی تھے۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کامرہ کے رہنما محمد نعیم، دیگر مقامی عہدیداران اور کارکنان سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
کامرہ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کامرہ اور حضرو کی تنظیمات نے منہاج القرآن گرلز ہائی سکول حضرو میں قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنماء ساجد محمود، الحاج نوازش علی، تحریک منہاج القرآن اٹک کے ناظم حاجی عبداللطیف اور پاکستان عوامی تحریک اٹک کے صدر ملک وراثت علی سمیت منہاج القرآن پوسٹ گریجوایٹ کالج کامرہ اور منہاج القرآن پوسٹ گریجوایٹ کالج کامرہ کے اساتذہ اور طلبہ شریک تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامرہ نے اپنے کارکنان کیلئے ایک روزہ امن ٹرپ کا اہتمام کیا۔ ٹرپ ایبٹ آباد، نتھیاگلی، ڈونگاگلی اور ایوبیہ کے حسین مقامات پر گیا۔ ایم ایس ایم کے پرجوش کارکنان نے جگہ جگہ ایم ایس ایم کے نعرے لگائے اور مصطفوی مشن کیساتھ استقامت کیساتھ آگے بڑھنے کا عزم کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل رضی طاہر، سینئر نائب صدر رانا تجمل حسین، سابق ممبر سنٹرل کیبنٹ وجیہہ الحسنین شاہ، سیکرٹری کوآرڈینیشن ملک احمد حسن، ممبر سنٹرل کیبنٹ سردار محمد اویس، صدر ایم ایس ایم کامرہ چوہدری احسن اعجاز نے خصوصی شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اٹک کے زیراہتمام تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کیلئے تمام طلبہ بھرپور کوشش کریں اور قائد کے پیغام کو ہر شخص تک پہنچائیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع اٹک کا اہم اجلاس مورخہ یکم ستمبر 2013 کو چوہدری عرفان یوسف کی زیر صدارت قطبہ چوک کامرہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم پاکستان رضی طاہر، ضلعی کورآرڈینیٹر ایم ایس ایم اٹک مجاہد اکبر، صدر ایم ایس ایم کامرہ محمد اویس، نائب صدر ایم ایس ایم اٹک محمد عرفان، جنرل سیکرٹری حسنات احمد کے علاوہ ضلع بھر سے ایم ایس ایم کے عہدیداران نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامرہ کے زیراہتمام 23 جون کو '' فلیگ واک '' کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ نے ایم ایس ایم کا بڑا جھنڈا ہاتھوں پر اٹھائے جی ٹی روڈ پر واک کیا اور ''علم امن قدم قدم '' اور مصطفوی نعرے لگائے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں طلبہ موجود تھے جو پرچم کو بلند کرتے ہوئے اس بات کا عزم کررہے تھے کہ ہم مصطفوی انقلا ب کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔
مصطفو ی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23دسمبر کو آمد سے قبل طلبہ کے ذریعے بیداری شعور کا پیغام گھر گھر پہنچا دیں گے اور لوگوں کے اندر موجودہ نظام کے خلاف نفرت پیدا کردیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی کی مثال نہ کبھی تاریخ میں ملی ہے اور نہ مل سکے گی، اہل بیت کی قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ یزیدی قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہوں، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قول’’ظلم کے خلاف جتنی دیر سے اٹھو گے، اتنی زیادہ قربانی دینی پڑے گی‘‘ کے مصداق ہمیں ظلم و جبر کے خاتمے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامرہ کے زیراہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر نہایت پُرمسرت تقریب منعقد کی گئی، جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامرہ نے تمام شرکاء کو MSM کے یوم تاسیس کی مبارکباد دی۔
محترمہ شاکرہ چوہدری نے تمام کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اس یریذی نظام کو حسینی نظام میں بدلنے کے لئے پہلے سے بڑھ کر کوشش کرنا ہوں گی اور سیدہ کائنات فاطمہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے نقوشِ سیرت پر عمل کرتے ہوئے حق کی آواز کو بلند کرنا ہوگا
پاکستان عوامی تحریک فتح جنگ کے سابق صدر اور تحریک کے دیرینہ کارکن حاجی محمد سرور خان گزشتہ روز افطاری سے چند منٹ قبل اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے (اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيهِ رَاجِعُونَ). مرحوم کی تحریک کیلئے بے شمار خدمات ہیں۔ مرحوم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے بے پناہ محبت کرتے تھے اور ہر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.