سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس نے اپنی بیٹی حبا ظہیر کے ہمراہ مورخہ 20 ستمبر 2011ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
عید الفطر کے روز برطانیہ سے ویانا تشریف لائے منہاجین سکالر علامہ اظہر سعید الالزہری نے منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا، سیکرٹری نشرواشاعت حاجی قاسم علی اور حاجی عبدالغنی ملک کے ہمراہ ویانا کی معروف پاکستانی مسجد نور اسلامک سنٹر کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 27 اگست 2011 بروز ہفتہ 27 ویں شب توبہ استغفارکے ماحول میں محفل ذکر ونعت اور رقت آمیز دعا روحانی انداز میں منعقد ہوئی۔ محفل میں برطانیہ سے تشریف لائے سکالر علامہ اظہر سعید الازہری نے خصوصی خطاب کیا۔
پوری دنیا میں سمیت جہاں جہاں بھی مسلم آباد ہیں وہاں ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعۃ المبارک کے بڑے بڑے اجتماع ہوئے۔ ویانا آسٹریا میں بھی مساجد میں بڑے بڑے اجتماع ہوئے اسی سلسلہ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویانا میں بھی پاکستانی کمیونٹی کا ایک بہت بڑا اجتماع ہوا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شب برات کی رات اللہ تعالیٰ ندا دیتا ہے کہ ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا کہ میں اس کی جھولیاں بھر دوں۔ اس پیاری عظیم مقدس رات میں اللہ رب العزت کی رحمتوں کو سمیٹنے کے لئے منہاج القرآن آسٹریا ویانا میں مورخہ 15 جولائی 2011ء بروز جمعہ عصر سے مغرب تک محفل شب برات منعقد ہوئی اور بعد ازاں شب بیداری کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی ملکی ایگزیکٹو کا اجلاس مورخہ 15جولائی 2011ء کو منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے کی، جبکہ امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریاحفیظ اللہ قادری، سینیئر نائب صدرملک محمد امین، نائب صدر ملک محمد شفیق اعوان، ناظم محمد نعیم رضا، شیخ محبوب عالم، محمد آصف، حاجی ملک محمد نسیم اعوان، ملک محمد انور، حاجی قاسم علی اور حاجی فضل حسین نے خصوصی شرکت کی۔
آسٹریا کے مشہور مزاحیہ شاعر حاجی اسلم ملتانی اور پاک ایشیاء کلچر ویانا کے نائب صدر سید مظفر حسین شاہ نے مورخہ 27 جون 2011ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت اور منہاج القرآن کے عظیم مشن سے متاثر ہو کر منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے رفیق حاجی محمد الطاف (مرحوم) کی پہلی برسی کے سلسلہ میں مورخہ 26 جون 2011 بروز اتوار کو منہاج کلچر سنٹر ویانا میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی جس میں مذہبی،سیاسی، سماجی، سپورٹس، تاجر برادری، صحافی برادری اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پاک ایشیا کلچر (ویانا) آسٹریا کے چیئرمین حاجی قاسم علی کی جانب سے مورخہ 25 جون 2011ء بروز ہفتہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی ایگزیکٹو کے عہدیداروں اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے اراکین کے اعزاز میں منہاج سنٹر ویانا میں ایک پرتکلف عشائیہ کی تقریب منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن آسٹریا کے سینیئرنائب صدر ملک محمد امین اعوان کی جانب سے منہاج بارہ رکنی عمرہ گروپ کے اراکین کے اعزاز میں منہاج سنٹر ویانا میں مورخہ 12 جون 2011ء بروز اتوارکو ہفتہ وار محفل ذکر کے بعد پروقار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
پاک ایشیا کلچر آسٹریاکے صدر شفیق الرحمان ہاشمی کی جانب سے منہاج بارہ رکنی عمرہ گروپ کے اراکین کے اعزاز میں مورخہ 02 جون 2011ء کو ایک پروقارعشائیہ کا اہتمام کیا گیاجس میں عمرہ گروپ کے اراکین کے علاوہ منہاج القرآن آسٹریا، ویمن لیگ، سماجی، رفاہی، مذہبی، صحافی، دانشور اور کالم نگار حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 28 مئی 2011ء کو تین سے آٹھ سال کے بچے بچیوں کے درمیان نعت خوانی کا مقابلہ ہوا۔ نعت خوانی کے مقابلے میں پاکستانی کمیونٹی کے بچے بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم عمرہ سے واپس تشریف لے آئے ہیں۔ انہوں نے عمرہ سے واپسی پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے قائدین و کارکنان میں تحائف تقسیم کیے۔ اس حوالے سے 20 مئی 2011ء کو ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں منہاج سنٹر ویانا کی جانب سے امیر حفیظ اللہ قادری، ناظم محمد نعیم رضا اور فنانس سیکرٹری ملک محمد امین کی مشاورت سے ویانا کی مختلف شخصیات کو تحائف دئیے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے سینئر نائب صدر و فنانس سیکرٹری ملک محمد امین ملک نے مورخہ 20 مئی 2011ء کو عمرہ گروپ کے بارہ اراکین کے اعزاز میں اعوان ہاؤس میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ بارہ رکنی منہاج عمرہ گروپ نے فیملیز کے ساتھ عشائیہ میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے بارہ رکنی وفد نے مورخہ 10 مئی 2011ء کو عمرہ کے دوران غار حرا میں حاضری دی۔ وفد کے اراکین درود و سلام پڑھتے ہوئے غار حرا پہنچے اور وہاں محفل نعت کا اہتمام کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.