سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک چکوال کے زیراہتمام مورخہ 04 جولائی 2014ء کو دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب (ضرب حق) کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان عوامی تحریک چکوال کے عہدیداران اور کارکنان مردوخواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کا آغا تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک چکوال کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح چکوال میں بھی پاک فوج کے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی جو دفتر پاکستان عوامی تحریک جی پی او سے شروع ہوئی اور بھون چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی اور فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی کال پر گزشتہ جمعہ سے لگاتار 5جمعۃ المبارک تمام تحصیلوں میں فوج سے اظہار یکجہتی اور آپریشن کی حمایت میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
پاکستان عوامی تحریک چکوال کی ہنگامی پریس کانفرنس مقامی ہوٹل میں منقعد ہوئی جس میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر احمد نواز ملک اور ناظم کینیڈا محمد طیب کے علاوہ حاجی عبدالغفور، شیخ ملک احسان محفوظ، سید تصور شاہ، حافظ محمد خان، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، چوہدری نذر حسین، مسز عظمیٰ عروج ملک، رافعہ عروج ملک کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے۔
سردار غلام عباس کی کال پر ڈھڈیال میں ایک بہت بڑا دھرنے کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر جماعتوں کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کی نمائندگی سب سے بڑی تعداد میں تھی۔ اس موقع پر لوگوں نے برملا اظہار کیا کہ ان کا تعلق پاکستان عوامی تحریک سے ہے، عوام پاکستان عوامی تحریک کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر حیران تھی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ تلہ گنگ کے زیراہتمام 13 اپریل 2014ء کو سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگہی اور سوشل میڈیا کو حقیقی تبدیلی کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ٹپس شامل تھیں۔ ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے سوشل میڈیا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انٹرنیٹ اب ایک ضرورت بن چکا ہے اور اس کا استعمال بھی دیگر شعبوں کی طرح مثبت اور منفی ہو رہا ہے۔ ہم اس میڈیم کو بطور تبلیغ دین بھی استعمال کر سکتے ہیں جس کیلئے ہمیں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا پڑیں گی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ چکوال کے زیراہتمام 13 اپریل 2014ء کو پریس کلب چکوال میں سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں رضاکاران کو سوشل میڈیا کی اہمیت اور اس کے مثبت استعمال پر لیکچر دیئے گئے۔ اس نشست کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگہی اور سوشل میڈیا کو حقیقی تبدیلی کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ٹپس شامل تھیں۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں کے علاوہ خواتین نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم، پنڈی ڈویژن کے کوآرڈینٹر ملک مظفر اعوان، مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ جاوید اصغر ججہ اور صلاح الدین نے گذشتہ روز چکوال کا تنظیمی دورہ کیا، اس موقع پر تحصیل چکوال کی 30 یونین کونسل کے ناظمین بھی موجود تھے۔ تحصیلی صدر حافظ محمد خان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور محمد احسان سنی نے یونین کونسل اور یونٹ کی تنظیمات کی رپورٹ پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن تلہ گنگ کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظم اعلی تنظیمات احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران وکارکنان کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ کنونشن سے احمد نواز انجم نے خصوصی خطاب کیا۔ کنونشن کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
چکوال () عالم اسلام کی عظیم شخصیت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ پوری دنیا کے ممالک سمیت پاکستان کے شہر چکوال میں بھی بڑی شان وشوکت سے منائی گئی اس مو قع پر چکوال شہر کی پانچوں یونین کونسلز میں الگ الگ تقریبات منعقد ہوئیں جن میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ملی اور دینی خدمات کوسراہا گیا اس مو قع پر سب سے بڑی تقریب پریس کلب چکوال میں منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی ضلعی تنظیم کے علاوہ کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر سینئر صحافیوں کے علاوہ پر یس کلب کے جنرل سیکرٹری خواجہ بابر سلیم بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ تلہ گنگ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ چکوال میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیر اہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا آغاز گیارہ رمضان المبارک کو ہو گیا۔ نماز فجر کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد رضا قادری نے کی۔ اس کے بعد قاری احمد رضا خان نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ پہلے روز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ محمد افضال احمد قادری نے "اختیارت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم " پر انتہائی مدلل خطاب کیا۔
پیر مستوار قلندر سید محمود الحسن شاہ خاکی سجادہ نشین دربار قادریہ مخدومیہ قلندریہ مخدوم پور شریف چکوال نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ایجنڈے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد میں ملک و قوم کی خیر ہے۔ انہوں نے اپنے لاکھوں مریدین اور وابستگان کو 14 جنوری کو ڈاکٹر طاہر القادی کے ساتھ لانگ مارچ میں جوق در جوق شرکت کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کا ایک وفد ملک احسان محفوظ کی قیادت میں پادری عارف چوہان اور دیگر کو 14 جنوری کے پروگرام کی دعوت دینے کے لئے یوپی چرچ پہنچا جہاں پادری عارف چوہان، چوہدری اکرام، زاہد مسیح، سہیل مسیح اور خرم مسیح نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وفد میں ملک احسان محفوظ، ظہیر مغل، راجہ محمد عمر اور میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر مغل شامل تھے۔
اس موقع پر شرکاء کو بذریعہ ویڈیو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے عظیم الشان عوامی لانگ مارچ میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی سنت پر عمل پیرا ہو کر خواتین بھی شرکت کریں۔ اسلام آباد کو دنیا کا سب سے بڑا تحریر اسکوائر بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظالمانہ، جابرانہ اور استحصالی نظام کا خاتمہ کر کے عوامی جمہوری انقلاب ہماری منزل ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.