سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 29 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن ضلع خوشاب کے ایک وفد نے کوٹ گلہ شریف ضلع چکوال کی عظیم روحانی شخصیت پیر سید باقر علی شاہ سے ان کے آستانہ پر ملاقات کی، اور انہیں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی خاطر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع‘ میں شرکت کی دعوت دی۔ پیر سید باقر علی شاہ نے منہاج القرآن کے وفد کا خیر مقدم کیا۔
تحریک منہاج القرآن چکوال یونین کونسل دلہہ کے زیراہتمام سیاست نہیں ریاست بچاؤ روکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں یونین کونسل سے ملحقہ گاؤں کے صاحب الرائے افراد نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی اور بذریعہ پروجیکٹر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب سنایا گیا جس میں انہوں نے 23 دسمبر اپنی آمد اور مینار پاکستان کے حوالے سے خصوصی طور پر بریف کیا کہ پاکستان کی98 فیصد عوام 2 فیصد افراد کے ہاتھوں سے بلیک میل ہو رہی ہے جو اس سسٹم کی سب سے بڑی خرابی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ قوم 23 دسمبر مینار پاکستان اکٹھی ہو کر دینا کے سامنے کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف آواز اٹھائے اور ان شاء اللہ 23 دسمبر کا دن نکتہ آغاز انقلاب ہوگا۔ اس موقع پر خصوصی معاونت محمد اکرام ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل دلہہ نے کی، جبکہ خصوصی شرکت اور معاونت کرنے والوں میں ذوالفقار حسین، غلام مصطفی، جاوید اقبال، محمد شعیب، طارق محمود، توقیر ایڈووکیٹ، ملک احسن محفوظ، راجہ محمد عمر، جہانگیر حسین اور عبد الغنی شامل تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل حسین انقلابی نے مورخہ 21 نومبر 2012ء کو چکوال کا تنظیمی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مصطفوی ورکرز کنونشن میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تقریب میں کثیر طلبہ نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام پیغام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا پروگرام مقامی میرج ہال میں کیا گیا، جس میں شہادت امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شان میں کیا گیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب ’مرج البحرین یلتقیان کی تفسیر‘ بذریعہ پروجیکٹر دکھایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک چکوال کے زیراہتمام، سیاست نہیں ریاست بچاؤ، کے عنوان سے ایک سیمینار ملک احسان محفوظ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا؛ جس میں باشعور اور معاشرے کے تعلیم یافتہ افراد نے بھر پور شرکت کی جن میں وکلاء کی ایک کثیر تعداد، PhD ڈاکٹرز، پروفیسرز، ٹریڈرز یونین کے عہدیداران، زرعی ماہرین اور اساتذہ کے علاوہ دوسرے مکتبہ فکر کے افراد نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون چکوال کے زیراہتمام خواتین کے لیے تین روزہ آئین دین سیکھیں کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے آخری دن اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں عورتوں اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 02 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن تلہ گنگ روڈ چکوال میں بیدارئ شعور ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں ناظم منہاج القرآن علماء کونسل چکوال حافظ محمد خان قادری، صدر تحریک منہاج القرآن چکوال حاجی شیخ عبد الغفور، ناظم ڈاکٹر سہیل محمود جنجوعہ، صدر پاکستان عوامی تحریک ملک احسان محفوظ، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد باقر قریشی اور تحصیل کی تنظیمات کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن چکوال کوٹ چوہدریاں کے زیراہتمام قاضی فاؤنڈیشن Comprehensive Rehabilitation Center اور Helping Hand کے تعاون سے ایک فری میڈیکل کیمپ منہاج القرآن ماڈل سکول کوٹ چوہدریاں میں لگایا گیا۔ جس میں آنکھوں، کان، ناک، گلے، معذوری، دانتوں اور ہڈیوں کی علاوہ physical check up کے مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (تحریک منہاج القرآن) وادیء سون کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ مورخہ 19 اکتوبر 2012ء کو اوگالی گاؤں میں منعقد ہوا جس میں دو ہزار مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔ تمام مریضوں کو مفت ادویات، ٹیسٹ اور نظر کے چشمے بھی مفت دیے گئے۔ میڈیکل کیمپ میں لاہور سے منہاج القرآن کے ڈاکٹرز کی پندرہ ارکان پہ مشتمل ٹیم نے خدمات سرانجام دیں۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام پورے پاکستان کے ہر تحصیلی ہیڈ کواٹر کی طرح چکوال میں بھی یوم عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں احتجاجی ریلی نکا لی گئی جس میں شرکا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ ریلی علی مسجد سے شروع ہو کر چکوال پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔
توہین آمیز فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بھرپور اور پرامن احتجاج کرنے کے لیے مورخہ 05 اکتوبر 2012ء بروز جمعۃ المبارک منہاج القرآن یوتھ لیگ ٹوبہ ضلع پنڈدادنخان کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تمام عہدیداران اور کارکنان سمیت شہر بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چکوال نے کہا کہ محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ پر کیچڑ اچھالنے والے انسانیت کے دشمن اور عالمی دہشت گرد ہیں۔ عالمی اداروں، UN اور موثر ممالک اس مذموم عمل کو مستقل ختم کرنے کیلئے پہلے سے موجود قوانین پر عمل درآمد اور UN کی قراردادوں میں ترامیم کرے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد نواز انجم نے کہا کہ موجودہ نظام کو نظام کہنا جمہوریت کی توہین ہے۔ اسکے تحت 100 سال بھی الیکشن ہوتے رہیں تو کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئے گی۔ قوم موجودہ ظالمانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ آج ملک میں آئیڈیالوجی نام کی کسی چیز کا وجود نہیں۔ مخصوص خاندانوں کی سیاست وراثت اور کرپشن کا نام جمہوریت بنا دیاگیاہے۔
تحریک منہاج القرآن یونیں کونسل 4 کے یونٹ محلہ عید گاہ کا اجلاس پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر عباس مغل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی محمد صابر ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چکوال نے کی۔ اس موقع پر یونیں کونسل 4 کے ناظم حافظ محمد اکرام گوندل نائب ناظم ملک مطلوب احمد اور ظہیر مغل بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 65 سالوں کے اندر جمہوریت کے نام پر قوم سے جو دھوکہ بار بار ہورہا ہے اس سے قوم کو باہر نکلنا ہوگا اور پہچاننا ہوگا کہ اصل ہمارا دشمن کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دشمن یہ سیاسی پارٹیاں نہیں اور کوئی ایک سیاسی پارٹی اس کی ذمہ دار نہیں بلکہ یہ کرپٹ نظام انتخاب ہمارا دشمن ہے
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.