سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن چنیوٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن میں معاشرہ میں علم کو گھر گھر تک پہنچانے کی ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کیے جا رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل چنیوٹ کا تحصیلی اجلاس عبدالرزاق مونا کی رہائشگاہ پہ منعقد ہوا جس میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت و گفتگو کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ لینے والے احباب کو اسناد رفاقت بھی دیں۔
حریک منہاج القرآن تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ کا اجلاس نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابقہ کارکردگی کی کا جائزہ لیتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر اجلاس میں قاری ریاست علی چدھڑ، امجد تقی ہرل اور تحریک منہاج القرآن تحصیل بھوانہ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ وسطی پنجاب نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ ورکرز کنونشن میں تحصیلی اور یونین کونسلز کے عہدیداران کو ایوارڈز دیئے گئے۔
تحریک منہاج القرآن برہان نگر لالیاں ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے ’’فروغ عشق مصطفٰی میں منہاج القرآن کا کردار ‘‘کے موضوع پر گفتگو کی۔ پروگرام کی صدارت حماد رضا لالی صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع چنیوٹ نے کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام عبدالرزاق مونا کی رہائش گاہ (چنیوٹ) پر منہاج القرآن چینوٹ اور اس کے تمام فورمز کے صدرور ناظمین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن لالیاں چنیوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سفیر امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آپ نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی، دینی و ملی اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن بھوانہ چنیوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سفیر امن کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قومی، ملی، علمی اور عالمی خدمات پر روشنی ڈالی۔
تحریک منہاج القرآن چنیوٹ پی پی 94، 95 کا ماہانہ اجلاس اور ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوسی نمبر 2 اور 13 پی پی 93 لالیاں، چنیوٹ کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوسی نمبر 13 کوٹ امیر تحصیل لالیاں کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنماء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا ہے کہ قومی لٹیروں کے مکمل احتساب کیلئے الیکشن چند ماہ کیلئے مؤخر بھی ہو جائیں تو کوئی قیامت نہیں ٹوٹے گی۔ احتساب کے بغیر انتخاب ہوئے تو سیاسی گندگی پلٹ آئے گی، موجودہ ظالم نظام کے خلاف پہلی آواز ڈاکٹر طاہرالقادری نے بلند کی اور رد عمل میں 14 لاشیں اٹھائیں۔ گزشتہ چار سال کا ہر دن قاتل اشرافیہ اور ظالم نظام کے خلاف جدوجہد کرتے گزارا۔ قارون کی دولت اور فرعون کی طاقت رکھنے والے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ڈاکٹر طاہرالقادری کے جرات مند کارکنوں، بیٹوں اور بیٹیوں کو نہ ڈرایا جا سکا نہ جھکایا جا سکا ان شاء اللہ تعالیٰ انقلاب کا سورج طلوع ہوگا اور شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔
چنیوٹ: ڈاکٹر طاہرالقادری نے متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھوانہ ضلع چنیوٹ میں میرا عظیم الشان استقبال اس بات کی دلیل ہے کہ غریب عوام میں وطن کی محبت نے جوش مارا ہے اور یہ انقلاب کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں 17 جون کو حکومتی اور ریاستی جبر و تشدد کے ذریعے بے گناہ اور نہتے شہریوں کو دشمن ملک کی فوج کی طرح بھون ڈالنے کی وجہ یہ تھی کہ میں غریب عوام کی بات کر رہا تھا۔!
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے۔ چینیوٹ میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
مئی 2013ء کے جعلی اور دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں معرض وجود میں آنے والی نااہل اور کرپٹ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، اسی ضمن میں پاکستان عوامی تحریک چنیوٹ کے زیراہتمام بھی 11 مئی 2014ء کو احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ حکومت نے شرکاء کو ریلی میں شریک ہونے سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.