سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام موخہ 18 فروری 2012ء بروز ہفتہ کپسیلی مرکز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان سفیر امن کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یونان کے زیر اہتمام مورخہ 05 فروری 2012ء کو ایتھنز میں نبی محتشم سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر چوتھے سالانہ میلاد مارچ کا اہتمام کیا گیا۔
مرکز منہاج القرآن ریندی یونان کے زیر اہتمام مورخہ 29 جنوری 2012ء بروز اتوارمنہاج القرآن کمیونٹی سنٹر ریندی کے خوبصورت ہال میں عظیم الشان آل یونان محفل نعت منعقد ہوئی، دونوں ہالوں کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں لائٹوں اور بینرز سے سجایا گیا تھااور یونان بھر سے نعت خوانوں کو محفل میں مدعو کیا گیا تھا۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی(یونان) کے زیر اہتمام مورخہ 21 جنوری 2012ء بروز ہفتہ کو خصوصی محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیا گیا، محفل میں ریندی کے گرد و نواح سے مسلمان کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز تھیوا کے زیر اہتمام مورخہ 18 جنوری 2012ء کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں محفل درود ونعت منعقد ہوئی جس میں رانا محمد وقار خان(صدر)، طارق شریف(نائب ناظم)، زیب الحسن قادری(ناظم نشرواشاعت)، سجاد حسین قادری( صدر منہاج نعت کونسل یونان)، محمد اعظم، محمد رفیق، ملک نسیم اعوان( صدر مرکز نیکیا)، محمد آصف(MPIC یونان) اور چودھری محمد اسلم(MPIC یونان) نے ایتھنز سے ایک قافلہ کی صورت میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیراہتمام مورخہ 15 جنوری 2012ء کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز نیکیا میں مورخہ 01 جنوری 2012 ء کو عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی جس کی صدارت رانا وقار احمد خان( صدر) اور حاجی محمد شفیق اعون (ناظم) نے کی۔ محفل میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان کے زیراہتمام مورخہ 18 دسمبر 2011ء کو منہاج القرآن کمیونٹی سنٹر ریندی میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان نے اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے کرسمس سیمینار کا انعقاد کیا۔ منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے زیراہتمام کرسمس کا یہ تیسرا سیمینار تھا، سیمینار میں پاکستانی کمیونٹی، بزنس کمیونٹی اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز انوفیتا (یونان) کے زیر اہتمام مورخہ 04 دسمبر 2011ء کو شہدائے کربلا کی یاد میں محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال فانی نے خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مورخہ 16 ستمبر 2011ء بروز جمعہ کو تنظیمی دورہ پر یونان پہنچے جہاں منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ، منہاج یورپین کونسل کے جنرل سیکرٹری محمد بلال اپل، ملک جاوید اعوان، الحاج محمد شفیق قادری، غلام مرتضی قادری، سید محمد جمیل شاہ، عبدالجبار سلہری اور دیگر عہدیداران اور کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل (نیکیا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 25 جون 2011ء بروز ہفتہ کو عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دور و نزدیک سے آئے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن مکی مسجد مرکز( الف سینا) یونان میں مورخہ 25 جون 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء پہلی محفل نعت منعقد ہوئی جس میں یونان کی مذہبی و سیاسی ، سماجی و رفاہی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی مرکز میں مورخہ 12 مئی 2011ء بروز جمعرات عظیم الشان عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا جس کی صدارت منہاج القرآن یونان کے ناظم عبدالجبار سلہری نے کی۔
منہاج پیس اینڈانٹی گریشن یونان کے زیر اہتمام مورخہ 08 مئی 2011ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی میں تارکین وطن کے قانون کے بارے میں آگاہی کے لئے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں وزارت داخلہ کے شعبہ امیگریشن کے جنرل سیکرٹری آندریا تاکی نے اپنے دو عہدیداران کے ساتھ خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ملک جاوید اقبال اعوان مورخہ 05 مئی 2011ء کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس ایتھنز پہنچے۔ ملک جاوید اقبال اعوان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حاضری کے بعد جب ائیر پورٹ پہنچے تو امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان علامہ شہباز احمد صدیقی، چودھری ناصر آف جنڈ شریف، چودھری محمد افضل شام پور، اے ڈی جرال، محمد زاہد، صدام حسین، علامہ اسجد علی چشتی، عبدالجبار سلہری، طارق شریف، ندیم عباس، شاہد بٹ کے علاوہ یونان کی سیاسی، مذہبی اور ادبی تنظیموں کے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.