سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہا ج القرآن انٹرنیشنل (یونان) کے زیر اہتمام مورخہ 06 اکتوبر 2012ء کو بعد نماز عصر ذیلی مرکز الف سینا میں عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کی صدارت رانا محمد وقار خان (صدرMQIیونان) نے کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل (یونان) کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے مورخہ 05 اکتوبر2012ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، حلف برداری کی تقریب میں منہاج القرآن ریندی مرکز کے ڈائریکٹر علامہ محمد نواز ہزاروی نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔
منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز احمد وڑائچ اور ناظم محمد بلال اپل نے مورخہ 28 ستمبر 2012ء کو یونان کا تنظیمی دورہ کیا۔ ایئر پورٹ پر رانا محمد وقار خان، حاجی محمد شفیق اعوان، علامہ شہباز احمد صدیقی، عامر علی قادری، مرزا امجد جان اور جاوید اقبال اعوان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
رمضان المبارک کے پورے مہینہ میں خرسی اوگی غنڈوں نے مساجد پر حملے کئے اور نہایت نازیبا زبان استعمال کی۔اس سارے واقعہ کوسامنے رکھتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے ہنگامی میٹنگ کال کی جس میں تمام مسالک کی مذہبی جماعتوں نے شرکت کی، تاجر برادری، پاکستانی کمیونٹی، پرنٹ والیکٹرانک میڈیانے بھر پور شرکت کی
مرکز منہاج القرآن ریندی (یونان) میں اور تمام ذیلی مراکز میں ماہ رمضان کا پورا مہینہ افطاری کا اہتمام ہوا جس میں مخیر حضرات نے بھر پور حصہ ڈالا۔ہر سوموار کو گوشہ درود کی محفل منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود شریف کا ورد کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن نے مورخہ 14 اگست 2012ء کو منہاج القرآن کمیونٹی سنٹر کے وسیع وعریض ہال میں عظیم الشان یوم آزادی کانفرنس کا انعقاد کیاجس کاسپانسر تازہ موبائل کی طرف سے تھا۔سیمینار میں یونان بھی کی سماجی، مذہبی، سیاسی شخصیات، گریگ میڈیا اور محبان وطن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس سے ہال میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔
یونان میں تعینات امریکن سفیرڈینیل سمتھ نے مورخہ 24 جولائی 2012ء کو یونان کے مذہبی راہنماؤں کو اپنی رہائش گاہ پر افطاری کرائی اور گرینڈ ڈنر پیش کیا جس میں یونان بھر سے مسلم کمیونٹی کے مذہبی راہنماؤں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (یونان) کے زیراہتمام مورخہ 06 جولائی 2012ء کوشب برات کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں کپسیلی، الف سینا، کروپی، اینوفیتا، تھیوا، ماراتھونا اور نیا ماکری کی تنظیمات اور کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام رجب المرجب کے مہینہ میں مختلف ذیلی مراکز میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل کا اہتمام کیا گیا جن میں ریندی، الف سینا، کپسیلی، ماراتھونا اور اینوفیتا شامل ہیں، تمام محافل میں شمع رسالت کے پروانوں نے بھرپور شرکت کی۔ یونان میں جشن معراج کا مرکزی پروگرام مورخہ 16 جون 2012ء کو ریندی مرکز پر منعقد ہوا۔
مورخہ 26 مئی 2102ء کو مرکز منہاج القرآن ریندی میں آل یونان عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی جس کی صدارت رانا وقاراحمد خان (صدر منہاج القرآن یونان ) نے کی۔ان کے علاوہ سینئرنائب صدر جاوید اقبال اعوان، صدر منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن یونان سید محمد جمیل شاہ، ناظم الحاج محمد شفیق اعوان، ناظم تعلیمات عبدالجبار سلہری، ناظم رابطہ شاہد بٹ، جاوید اقبال لائبریرین، ناظم دعوت آصف قادری، صدر منہاج یوتھ لیگ عادل شہزاد، کشمیر ویلفیئر سوسائٹی کے راجہ مجاہد جرال، فیصل آباد ویلفیئر سوسائٹی کے چودھری محمد ندیم اور چیف ایڈیٹرہفت روزہ آواز انٹرنیشنل یوسف چودھری محفل کے مہمان گرامی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام ریندی مرکز میں مورخہ 12 مئی 2012ء کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے بالخصوص شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم محمد شفیق اعوان نے مورخہ 17 اپریل 2012ء بروز منگل مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوان انہوں نے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے خصوصی ملاقات کی
مورخہ 24 مارچ 2102ء بروز ہفتہ منہاج القرآن کمیونٹی سنٹر ریندی کے ہال میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں یونان بھر سے میڈیا، سماجی، سیاسی، مذہبی شخصیات اور محبان وطن نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں نقابت کے فرائض زیب الحسن قادری نے سرانجام دیئے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کپسیلی یونان کے زیر اہتمام مورخہ 24 مارچ 2102ء بروز ہفتہ یوم پاکستان کنونشن کا انعقاد کیاگیاجس میں محبان وطن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کپسیلی یونان کے زیر اہتمام مورخہ 18 مارچ 2012ء بروز ہفتہ عظیم الشان غوث الوریٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل عقیدت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد اعجاز نے حاصل کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.