سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ھریپور کے زیراہتمام 22 اپریل 2016 کو ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مرتب کردہ ’اسلامی نصاب برائے فروغ امن و انسداد دہشت گردی‘ کا تعارفی لیکچر دیا۔ اپنے لیکچر میں مظہر محمود علوی نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ معاشرے میں امن کے پیغامبر بنیں تاکہ آنے والی نسلوں کو شدت پسندی سے پاک ماحول دیا جاسکے۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرے میں کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے لاکھوں افراد شرکت کر کے بے گناہ افراد کو قتل اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ ہری پور ہزارہ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ہری پور میں امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد مورخہ 12 اکتوبر 2013ء کو کیا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی، جبکہ دیگر مہمانوں میں نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان رضی طاہر، ڈویژنل کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم علی رضا، امیر تحریک ہزارہ ضیاء الرحمن، ناظم TMQہزارہ ارشد طاہر، صدر تحریک ہری پور ڈاکٹر جہانگیر خان عباسی نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، مشتاق علی خان سہروردی امیر تحریک KPK، سیکرٹری دعوت منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء، علامہ محمد افضال قادری اور صدر تحریک منہاج القرآن ہری پور حاجی محمد ارشاد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کی صدارت مرکزی ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن ساجد محمود بھٹی نے کی جبکہ ناظم علما کونسل تحریک منہاج القرآن سید فرحت حسین شاہ، طیب ضیاء (نمائندہ یوتھ لیگ) اور عرفان یوسف (نمائندہ ایم ایس ایم) نے بھی خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانپور کے تحت منہاج ماڈل اسکول و ویلفیئر سینٹر زیر تعمیر ہے۔ یہ سینٹر ترناوہ چوک خانپور ضلع ہری پور میں قائم کیا جارہا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے 27 فروری 2011ء کو صوبائی کوآرڈینیٹر راجہ ساجد محمود، ملک ممتاز اکبر، انار خان گوندل کے ساتھ خان پور میں زیر تعمیر اسکول اور ویلفیئر سینٹر کا دورہ کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منہاج القرآن ہری پور ہزارہ نے بھی "قائد ڈے 2011" کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں قاضی محمد سعد مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ منہاج القرآن کے سینئر ناظم تنظیمات ہری پور ضیاء الرحمن ضیاء اور علامہ افضل احمد قادری نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.