سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ خانیوال کے زیراہتمام 7مارچ کو بیدارئ طلبہ مارچ نکالا گیا جس کی قیادت مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ ریلی میں طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ ایم ایس ایم ملک میں انقلاب برپا کرنے کیئے سرگرم عمل ہے۔ ہم معاشرے سے ظلم، ناانصافی، غیر منصفافہ طبقاتی تقسیم اور فرسودہ نظام تعلیم کو ختم کرنے کیلئے سربکف ہیں اور وقت کے ظالموں کو للکار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقینا یہ جدوجہد پیغمبرانہ فریضہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ ضلع پپلیاں میانوالی میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلور میں تحریک منہاج القرآن انڈیا کے زیراہتمام بھارتی تاریخ کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ کبیر والا میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ میاں چنوں میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القران جہانیاں کے زیراہتمام 18 جولائی2013ء کو پریس کلب جہانیاں میں چھٹے درس عرفان القران کی تیسری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت حافظ احمد دین قادری نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں محمد شہباز فریدی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ کرام اور تاجروں کے علاوہ ہزاروں مرد و خواتین پروگرام میں شریک تھے۔
عید الاضحی سال 2012 کے موقع پر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح جہانیاں میں بھی اجتماعی قربانی کی گئی۔ جن کا گوشت علاقہ بھر کے غرباء میں تقسیم کیا گیا اور گھر گھر جا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید کی مبارکباد بھی دی گئی۔
تحریک منہاج القران جہانیاں کے زیراہتمام عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت صدر تحریک منہاج القرآن جہانیاں عبدالرحمٰن شان شیخ نے کی۔ ریلی میں علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز، بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔
اس موقع پر علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف نماز، حج، زکوۃ اور عبادات کا نام ہی اسلام نہیں۔ اگر مسلمان حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کرنا چاہتے ہیں تو ان کو پورا کا پورا دین میں داخل ہونا پڑے گا۔ اسلام پک اینڈ چوز کا نام نہیں کہ جو چیز من کو بھائے اس کو اختیار کر لیا جائے اور جو اچھی نہ لگے اس سے اجتناب کر لیا جائے۔
تحریک منہاج القرآن جہانیاں کے ناظم نشرواشاعت عبدالرحمن شان کے والد محترم بقاضائے الٰہی انتقال کرگئے ہیں (ان للہ وان الیہ راجعون)۔ مرحوم کا نماز جنازہ مولانا محمد اشرف چشتی گولڑوی نے پڑھایا جس میں تحریک منہاج القرآن جہانیاں کے عہدیداران اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن جہانیاں کے زیراہتمام 62 واں درس عرفان القرآن مورخہ 13 مئی 2012ء کو سبزہ زار ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد احسان شریف تھے جبکہ خصوصی شرکت علامہ فیاض بشیر نائب ناظم دعوت نے کی۔ اس موقع پر صدر تحریک حافظ احمد دین، نائب صدر ڈاکٹر ایوب، ناظم میڈیا عبدالرحمن شان، ناظم مرزا عبدالکریم، ناظم مالیات خالد ندیم، شہباز فریدی، زاہد واہلہ، صہیب واہلہ، اتفاق فریدی، نعمان فریدی، جاوید اقبال ودیگر بھی موجود تھے
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل چیچہ وطنی کے زیراہتمام جناح ہال ٹی ایم اے میں خواتین کی عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، یہ محفل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد منہاج نعت کونسل لاہور اور چیچہ وطنی کی اراکین نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ بے کس پناہ میں ہدیہ نعت پیش کی جس سے پورے ہال میں ایک روحانی ماحول کا سماں بن گیا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میاں چنوں کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2012 کو عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسلامیہ ڈگری کالج میں منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر تقریباً 1200 خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں مرکز سے ناظمہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محترمہ شاکرہ چوہدری نے خصوصی نمائندگی کی۔
منہاج القران علماء کونسل میاں چنوں کے زیراہتمام مورخہ 27 نومبر 2011 بروز اتوار کوعلماء کنونشن منعقد ہوا جس میں حضرت علامہ سید فرحت حسین شاہ نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج لاہور سے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن میاں چنوں کے زیراہتمام مورخہ 13 نومبر 2011ء بروز اتوار کو میاں چنوں کے ذیلی یونٹ میں بیداری شعور کنونشن و محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ محمد شکیل ثانی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام سالانہ سات روزہ درس عرفان القرآن کی ساتویں نشست کا اہتمام مورخہ 16 اگست 2011ء بروز سوموار کو ہوا۔ جس میں علامہ محمد شکیل ثانی نے رمضان اور انفاق فی سبیل اللہ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.