سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام سالانہ سات روزہ درس عرفان القرآن کی چھٹی نشست کا اہتمام مورخہ 15 اگست 2011ء بروز سوموار کو ہوا۔ جس میں نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس نے اقامت دین میں نوجوان نسل کا کردار کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام سالانہ سات روزہ درس عرفان القرآن کی پانچویں نشست کا اہتمام مورخہ 14 اگست 2011ء بروز اتوار کو ہوا۔ جس میں علامہ علامہ محمد اعجاز ملک نے مقصود زندگی رضائے الہیٰ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام سالانہ سات روزہ درس عرفان القرآن کی دوسری نشست کا اہتمام مورخہ 11 اگست 2011ء بروز جمعرات کو ہوا۔ جس میں علامہ حافظ سعیدالحسن نے عظمت سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام میاں چنوں میں منہاج اسلامک سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس حوالے سے 8 مارچ 2011ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں افتخاراحمد، انجینئر افضال غوث، محمد اشفاق کے ہمراہ چک نمبر 59 (15 ایل) تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال میں قائم ہونے والے منہاج اسلامک سینٹر کا دورہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کی الوداعی تقریب بعنوان حلقہ درود شریف حاجی عبدالمجید ناظم ویلفیئر کی کاوش سے وارڈ نمبر 18میں عقیدت و احترام سے منعقد کی گئی. تقریب میں تلاوت قرآن پاک و نعت شریف کے بعد کم و بیش ساٹھ ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی گئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.