سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر خالد محمود خان درانی نے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع کوہاٹ اور لکی مروت کا دورہ کیا اور وہاں کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات انہوں نے 11 مئی کے عوامی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جس پر احباب کی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کی گئی۔ علاوہ ازیں لکی مروت میں تحریک کے مختلف فورم سے آنے والے نوجوان، طلباء اور علماء سے خطاب کیا اور ان کو 11 مئی کے حوالے سے مکمل بریفینگ دی۔
تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادی کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر ایوب صابر ہال باچا خان لائبریری میں قائد ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ عبدالقیوم نے تلاوت کلام ربانی سے کیا، جبکہ محمد انور خان قادری نے بارگاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، بعد ازاں کارکنان نے اپنے قائد سے عقیدت ومحبت کا ثبوت دیتے ہوئے ترانے پیش کیے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کوہاٹ نے ایوب صابر ہال باچا خان لائبریری میں عالمی سفیر امن سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ قاری عبد القیوم نے حاصل کی،جبکہ بارگاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں محمد انور خان قادری نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ضیاء اللہ بنگش رکن خیبر پختونخواہ اسلمبلی مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام جامع مسجد حضرت حاجی بہادر میں ایک عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت سید ابرار حسین شاہ نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر محمد اسلم فیض مہمان خصوصی تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں ہمت خان، سید سمیع الدین شاہ، الحاج صوفی غلام محمد نقیبی اور سید شفاعت حسین بھی شامل تھے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز، وکلاء اور علماء ومشائخ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ کوہاٹ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کے استقبال میں جلوس نکالا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس میں شرکاء نے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر نعلین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نقش سجایا گیا تھا اور کسی نے مختلف بینیرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھا ہوا تھا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیدیدارن نے شرکت کی۔ اختتام پر اللہ کے حضور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیرِانتظام عظیم الشان تاجدار ختم نبوت (ص) کانفرس کا جامع مسجد حضرت حاجی بہادر رحمۃ اللہ علیہ میں انعقاد کیا گیا۔ پہلی نشست ظہر کے بعد شروع ہوئی جس کی صدارت ملک ہمّت خان سابق ناظم اربن 5 نے کی، جبکہ علامہ شیر علی مہمانِ خصوصی تھے۔
علامہ شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس کی بریفنگ میں قرآن مجید کو آسان ترین انداز میں سمجھنے کیلئے جدید سائنٹیفک طریقے کے ذریعے تجوید، ترجمہ، تفسیر اور گرائمر پر مکمل بریفنگ دی جس کو حاضرین نے خوب سراہا اور بتایا کہ 26 اگست 2013 سے کلاسز کا آغاز ہو گا جس میں معلم کے فرائض علامہ محمد طیب قادری سرانجام دیں گے۔
شب برات کے اس پروگرام میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خطاب کے بعد صلوۃ التسبیح باجماعت ادا کی گئی۔ قاری معین الدین چشتی نے تسبیح نماز کی امامت کرائی۔ پروگرام میں محفل ذکر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ آخر میں قاری معین الدین چشتی نے رقت آمیز دعا کرائی۔ اس پروگرام کی نقابت کے فرائض سید سمیع الدین شاہ نے ادا کیے۔
تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام جامع مسجد حضرت حاجی بہادر میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نشست کا باقاعدہ آغاز قاری معین الدین چشتی نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامع مسجد حضرت حاجی بہادر میں ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ علامہ پروفیسر محمد افضال احمد قادری نے عید میلاد النبی کی مناسبت سے سورہءِ والضحی کے حوالے سے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و شان کے مختلف گوشوں پر گفتگو کی۔
کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام استقبال شب میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان سمیت اہل علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن ویمن لیگ کوہاٹ نے اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کے لیے میلاد چوک (بازار زرگران) تا کچہری چوک (یادگار شہداء) "عظمت مصطفی ریلی" کے عنوان سے ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا۔ جس میں کوہاٹ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ میلاد چوک (بازار زرگران) سے جلوس کا آغاز ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام مورخہ 15 فروری 2012ء کو جامع مسجد حضرت حاجی بہار رحمۃ اللہ علیہ میں ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ جس میں تلاوت کلام مجید کی سعادت قاری معین الدین چشتی نے حاصل کی۔ جبکہ حافظ عبدالقیوم نے بارگاہ سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ درود شریف پیش کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.