سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شہرِ اعتکاف 2025 میں محفلِ شبِ قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایران سے خصوصی طور پر تشریف لائے ہوئے محفل ٹی وی کے معروف قراء نے تلاوتِ کلامِ رحمن سے سماں باندھ دیا۔ تقریب میں استاذ القرّاء قاری احمد أبو القاسمی، قاری محمد امین نبی لو، قاری أبو الفضل نبی لو اور منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن کے طلباء نے خوبصورت انداز میں تلاوتِ قرآن پیش کی، اور شرکاء کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔
شہرِ اعتکاف 2025 تیسرا دن: نماز عشاء و پہلی نماز تراویح شہر اعتکاف جامع المنہاج ٹاؤن شپ (بغداد ٹاؤن) لاہور سے براہ راست
شہرِ اعتکاف 2025 کی تیسری نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب بعنوان عشق الٰہی اور لذت توحید
شہرِ اعتکاف 2025 دوسرا دن: نماز عشاء و پہلی نماز تراویح شہر اعتکاف جامع المنہاج ٹاؤن شپ (بغداد ٹاؤن) لاہور سے براہ راست
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اعتکاف میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے طول و ارض اور دنیا بھر سے ہزاروں فرزندانِ توحید آج معتکف ہوں گے۔ آج 20 ویں روزہ شروع ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں سنٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب کے علاوہ خیبر پختون خواہ، بلوچستان، رورل سندھ، اربن سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت امریکہ، برطانیہ، یورپ سے معتکفین شریک ہوں گے۔
شہرِ اعتکاف 2025: نماز عشاء و پہلی نماز تراویح شہر اعتکاف جامع المنہاج ٹاؤن شپ (بغداد ٹاؤن) لاہور سے براہ راست
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گزشتہ روز ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور و دیگر قائدین کے ہمراہ بغداد ٹائون شہر اعتکاف کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکرٹری شہر اعتکاف کو ہدایت کی کہ معتکفین کے آرام اور سکون کا ہر ممکن خیال رکھا جائے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاجینز کیلیے اکامو ڈیشن بلاک کا افتتاح کیا، اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صدر منہاجینز شاہد لطیف، ڈاکٹر میر آصف اکبر، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، ڈاکٹر محمد ممتاز الحسن باروی، غلام مرتضیٰ علوی، سید امجد علی شاہ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 17 رمضان المبارک، معرکہ غزوہ بدر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزوہ بدر میں جبر و تکبر کو شکست ہوئی۔ غزوہ بدر کفر و اسلام کا پہلا معرکہ ہے جس میں ایمان والوں کو اللہ نے فتح یاب کیا۔ قرآن مجید نے اسے ’’یوم الفرقان‘‘ سے تعبیر کر کے اس کی اہمیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کے انتظامات و تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ہیں۔ ہزاروں معتکفین توبہ، اصلاح احوال اور آنسوؤں کی بستی شہر اعتکاف میں 10 دن کیلئے گوشہ نشین ہوں گے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک کے چاروں صوبوں اور دنیا کے کئی ممالک سے لوگ معتکف ہوں گے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں میڈیا اینڈ پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے محترم الطاف حسین رندھاوا (چیف کوآرڈینیٹر منہاج ڈویلپمنٹ کونسل) کے جواں سال صاحبزادے صفی اللہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور مرحوم کے والد سمیت دیگر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اولاد کی تربیت اور ماں باپ کی ذمہ داری کے موضوع پر جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیک سیرت اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہوتی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام عید فیملی فیسٹیول 2025ء کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے فیسٹیول میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور مستحق خاندانوں کے لیے کیے جانے والے خصوصی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ویلفیئر کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ 2 لاہور اور عید فیملی فیسٹیول کے بانی محمد قاسم سرور نے فیسٹیول کے اغراض و مقاصد اور انتظامات پر انہیں بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاجینز فورم کے ممبرز کے لیے عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی، جس میں سیشن 2001ء کے عبدالغفار کا عمرہ ٹکٹ نکلا
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.