سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے لاہور کے تمام ٹاؤنز کے وزٹ کا پلان ترتیب دیا۔ اس وزٹ کا مقصد ٹاؤنز اور UCs کی تنظیمات سے ملاقات کے ذریعے کارکنان اور ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائدین نے 25 مئی 2010ء لاہور کے 3 ٹاؤنز عزیز بھٹی ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن اور شالیمار ٹاؤن کا وزٹ کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے لاہور کے تمام ٹاؤنز کے تفصیلی وزٹس کے سلسلے کا دوسرا وزٹ مورخہ 29 مئی 2010 بروز ہفتہ کو راوی ٹاؤن تنظیم کا کیا۔ اس سے پہلے عزیز بھٹی ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن اور شالیمار ٹاؤن کا وزٹ 25 مئی 2010 کو کیا گیا۔
مرکزی ویمن لیگ کا لاہور کے تفصیلی وزٹس کے سلسلے کا تیسرا وزٹ مورخہ 31 مئی 2010ء کو نشتر ٹاؤن میں کیا گیا۔ اس سے قبل چار ٹاؤنز کا تفصیلی وزٹ کیا جا چکا ہے۔ وفد میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ، مرکزی نائب ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ مریم حفیظ، ناظمہ ویمن لیگ لاہور محترمہ طاہرہ فردوس، نائب ناظمہ ویمن لیگ لاہور محترمہ زریں لطیف شامل تھیں۔
خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور میں 23 مئی 2010ء کو ’’سیدۂ کا ئنات‘‘ حضرت فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام "پری بجٹ سیمینار" 19 مئی 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا۔ سیمینار کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمن درانی نے کی جبکہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر شاہد ضیاء، محمد ابراہیم مغل، بریگیڈیر (ر) فاروق حمید اختر، نذیر احمد خان، مہناز رفیع، ڈاکٹر اسلم خان اور شوکت بھٹی بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
منہاج مصالحتی کونسل اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام مذہبی، سماجی اور ثقافتی تناظر میں جبری شادیوں کے خلاف مؤرخہ 6 مئی 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ایک سیمینار منعقد ہوا، جس میں ناروے کے سفیر رابرٹ کویلے مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ مئی کا روحانی اجتماع 6 مئی 2010ء کو منعقد ہوا۔ یہ گوشہ درود کا 53 واں ماہانہ پروگرام تھا، جس میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے ادارے "آغوش" میں حفظ قرآن مکمل کرنے والے بچوں کے لیے دستار فضیلت کی تقریب بھی شامل تھی۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے یتیم اور بے سہارا بچوں کے کفالتی ادارہ ’’آغوش‘‘ کے7 بچوں نے تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ سے قرآن پاک حفظ کر لیا ہے۔ چار سال پہلے یتیم بچوں کی کفالت کے لیے قائم ہونے والے ادارہ کا یہ بھی اعزاز ہے کہ اس میں بچوں کی تعلیم و تربیت کا بہترین انتظام کیا گیا۔
منہاج ايجوکيشن بورڈ اور منہاج ايجوکیشن سوسائٹي کے زيراہتمام سکالرشپ لينے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز ميں خصوصي تقريب 5 مئي 2010ء کو مرکزي سيکرٹريٹ لاہور ميں ہوئي۔ تقريب کي صدارت ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق احمد عباسي نے کي۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف منعقدہ قومی کانفرنس مورخہ 26 اپریل 2010ء بروز پیر مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر سے 100 سے زائد جماعتوں اور تنظیموں کے قائدین و نمائندگان نے شرکت کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی میں ای لرننگ کورس کے سابقہ کوآرڈینٹر محمد اجمل خان اور ان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالنے والے محمد ثناءاللہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب 24 اپریل 2010ء کو منعقد ہوئی۔ کالج کے پرنسپل آفس میں ہونے والی یہ تقریب محمد اجمل خان کے لیے الوادعی اور محمد ثناءاللہ کے لیے استقبالیہ تھی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 26 اپریل کو ہونے والی قومی کانفرنس کی تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بد ترین معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے جبکہ عوام توانائی کے اذیت ناک بحران کا ڈائریکٹ نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ (ایم ایس ایم سسٹرز) کےپلیٹ فارم سےمورخہ 10 اپریل 2010ء بمقام کانفرنس ہال حلقہ فکر کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا عنوان "عصرحاضر کے مسائل اور ان کا حل" تھا۔ اس حلقہ فکر میں لاہور بھر سے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز سے تقریباً 300 طالبات نے شرکت کی۔
ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر تحریک منہاج القرآن نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ’’منہاج ریسکیو ٹیم‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 9 اور 10 اپریل کو 2 روزہ ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں پنجاب سروسز اکیڈمی ریسکیو 1122 کے انسٹرکٹرز نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ماہ اپریل کا روحانی اجتماع یکم اپریل 2010ء کو منعقد ہوا۔ یہ گوشہ درود کا 52 واں ماہانہ پروگرام تھا۔ پروگرام گوشہ درود کے ہال کی چھت پر ہوا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی قائدین اور خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.