سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور (پی پی 150) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ تحریک منہاج القران پی پی 150 کے صدر نوید بٹ کے خصوصی تعاون سے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور (PP-165) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 150 یوسی 52، لاہور کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 150 کے رہنما نصیر احمد قادری اور یونس جمائتی کی سرپرستی میں کارکنان نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے تین سو خاندانوں میں راشن، سینی ٹائزر اور فیس ماسک تقسیم کیے گئے۔ راشن پیکج میں ایک ماہ کا راشن شامل ہے، اور راشن کی تقسیم کا عمل اضلاع اور تحصیل کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے، راشن خریداری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں اشتیاق حنیف مغل، حاجی آمین قادری، حافظ عبدالرحمن شامل ہیں۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ’’اتحاد امت کانفرنس‘‘ جامعہ اشرف الجمال لاہور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں بھائی چارے، رواداری، برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور میں پی پی حلقہ جات کی تنظیم سازی کا عمل جاری، 3 پی پی 144،156 اور پی پی 161 میں تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔ انتخابی عمل میں منہاج القرآن لاہور کے تمام فورمز کے ضلعی عہدیداران، رفقاء اور عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رانا محمد اصغر پی پی 144 کے صدر، نعمان جاوید ناظم اور محمد شبیر مغل ناظم مالیات منتخب ہو گئے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک بھر میں مشعل بردار جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام واہگہ ٹاؤن اور شالیمار ٹاون سے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ جلوس کی قیاد ت تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، سنیئر رہنما منہاج القرآن ڈاکٹر شاہد محمود، علامہ رفیق رندھاوا، علامہ اکرم طیب، حاجی محمد امجد، سید مبین شاہ، شفاقت مغل و دیگر رہنما کر رہے تھے۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں نے جلوس کے راستے میں مختلف مقامات پر خطابات کئے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے منعقدہ میلاد ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام انسانیت کی بقاء، فلاح و بہبود اور ارتقاء کے زریں اصولوں کا امین ہے، حضرت محمد ﷺ نے انسانیت کے تحفظ، احترام اور بقاء پر مبنی ضابطہ حیات عطاء کیا، کمزوروں پر ظلم اور بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والا قیامت کے روز حضور نبی اکرم ﷺ کی شفاعت سے محروم رہے گا، آپ ﷺ منصف اعلیٰ تھے، آپ ﷺ کی زندگی کا ہر لمحہ انصاف کرتے اور انصاف کا درس دیتے بسر ہوا۔ جو شخص بھی اپنی سیاسی، سماجی، سرکاری زندگی میں انصاف سے کام لے گا وہ قیامت کے روز آپ ﷺ کی شفاعت کا حقدار ہو گا۔
منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مغلپورہ چوک سے باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جلوس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ شالامار لنک روڈ کی تاجر برادری، سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں نے جگہ جگہ شرکائے جلو س کا استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے خوش آمدید کہا، جلوس کے راستے کو خیر مقدمی بینرز اور عمارتوں کو چراغاں کر کے سجایا گیا تھا، پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی تھیں، جلوس میں آمد مصطفی ﷺ، مرحبا مرحبا، سیدی مرشدی، یا نبی یانبی کے نعرے لگائے گئے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی ضلعی تنظیم کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ انتخابات کی نگرانی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ منہاج القرآن لاہور کی جملہ تنظیمات علماء کونسل، یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران، منہاج القرآن لاہور کے رفقاء (ممبرز) نے انتخابی عمل میں حصہ لیا اور ووٹ ڈالے۔ حافظ غلام فرید منہاج القرآن لاہور کے صدر، اشتیاق حنیف مغل ناظم اور حاجی محمد حنیف ناظم مالیات منتخب ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن پر تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق محمد آصف منہاس کی زوجہ مرحومہ کیلئے ایصالِ ثواب کی محفل مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے مرحومہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
منہاج القرآن لاہور پی پی 144 کے زیراہتمام پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن نظامت تربیت کے رہنما علامہ فیاض احمد بشیر نے خطاب کیا۔ علامہ فیاض بشیر نے کہا کہ ظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی سنت اور دین مصطفی ﷺ کی اصل تعلیمات ہیں۔ ظلم پر خاموشی اختیار کرنے والے یا ظالم کے اثر ورسوخ، مال و دولت سے مرعوب ہونے والے حسین علیہ السلام نہیں یزید کے راستے پر ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 153 واہگہ ٹاؤن کے رہنماء مرزا محمد حنیف صابری مرحوم کی رسم چہلم 15 ستمبر 2019ء کو ہوئی، جس میں چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے مرزا محمد حنیف صابری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ منہاج القرآن کا اثاثہ تھے اور انہوں نے اخلاص کیساتھ اپنی زندگی کو تحریک کے لیے وقف کر رکھا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے رہنماء مرزا محمد حنیف صابری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس لاہور کے مقامی ہال میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور امیر لاہور حافظ غلام فرید مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں مرکزی رہنماء ڈائریکٹر تمویلات تحریک منہاج القرآن شاہد لطیف قادری، اشتیاق حنیف مغل، ناظم لاہور احسن اویس مصطفوی اور منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں نے بھی خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.