سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نولکھا پریس بیٹرین چرچ لاہور میں کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسیحی برادری کے علاوہ مسلم سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، دعائیہ تقریب میں شدائے پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف کے زیراہتمام مورخہ 24 دسمبر 2014 کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں سالانہ عظیم الشان میلاد مارچ جلوس نکالا گیا جسمیں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑے جوش و خروش کیساتھ شمولیت کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہدائے پشاور کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف نکالی جانیوالی ریلی کے شرکاء سے آڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی فکری حمایت کرنے والے فیصلہ کریں کہ وہ کن کے ساتھ ہیں یا وہ کھل کر دہشت گردوں کا ساتھ دیں یا پھر دہشت گردی کیخلاف اپنا فیصلہ سنانے والے 18 کروڑ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، اب دوہرے معیار نہیں چلیں گے۔ دہشت گرد اسلام، پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں، ان سانپوں کا سر کچلنے کا وقت آ گیا، دہشت گردی کے خلاف 6 سو صفحات پر مشتمل ڈاکومنٹ دیا جس سے دنیا کے بیشتر ممالک نے استفادہ کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشتگردی کے خاتمہ کے حوالے سے 14 نکاتی پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اور ان کے سرپرست پاکستان کا مسئلہ نمبر ایک ہیں، دہشتگرد گروپس اور ان کے حمائتیوں کے مکمل خاتمہ کیلئے وار آن ٹیرر کا اعلان کیا جائے پارلیمنٹ دہشتگردی کی جنگ کو پاکستان کی جنگ قرار دینے کی متفقہ قرارداد پاس کرے۔
نولکھا پریسبیٹیرین چرچ لاہور کے زیراہتمام بین المذاہب استحکامِ پاکستان کنونشن منعقد ہوا، جس میں مختلف مذاہب کے راہنماؤں کے علاوہ سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبان ریونڈ ڈاکٹر مجید ایبل پاسٹر انچارج پریسبٹیرین چرچ کی خصوصی دعوت پر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کی طرف سے لبرٹی چوک لاہور میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مرکزی صدر راضیہ نوید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے، حکمران جرات مندی کا مظاہرہ کریں اور دوہرے معیار ترک کر دیں۔ حکمرانوں کے منافقانہ طرز عمل کی وجہ سے دہشت گرد گلیوں، بازاروں سے ہوتے ہوئے بچوں کے سکولوں تک آن پہنچے ہیں۔ حکمران دہشت گردی ختم نہیں کر سکتے تو چوڑیاں اور دوپٹے لے کر گھر بیٹھ جائیں۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی نڈر قیادت کی ضرورت ہے۔
انٹرنیشنل گاسپل مشن پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنشنل سہیل احمد رضا کو نیشنل انٹرفیتھ ہارمنی ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب میں انٹرنیشنل گاسپل مشن پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریورنڈ مرقس فدا نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں مذاہب عالم کے مابین مذہبی رواداری، برداشت، احترام مذاہب و انسانیت کے کلچر کو فروغ دے رہا ہے۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے رائیٹ ایورنڈ بشپ اکرم گل کی دعوت پر کرسمس دعائیہ تقریب میں شرکت کی، تقریب ایمونئل چرچ آف پاکستان ایونجلیکل چاہ میراں لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی اقلیتوں کے حقوق کے حصول کے لیے کاوشوں پر روشنی ڈالی۔
انٹرنیشنل کونسل فار انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے زیراہتمام گلبرگ کے مقامی ہوٹل میں پیس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی EGM یو ایس اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ولیم رابنسن تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مذاہب عالم کے مابین ہم آہنگی، برداشت، رواداری، قیام امن و محبت اور احترام انسانیت کے فروغ کے لیے کی جانے والی عملی کاوشوں پر پیس ایوارڈ دیا گیا۔
9 دسمبر 2014ء بروز منگل کالج آف شریعہ (منہاج یونیورسٹی لاہور) کے وائس پرنسپل علامہ صادق قریشی کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور کالج آف شریعہ کے دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے علامہ صادق قریشی کی خدمات پر ان کے لیے گولڈ میڈل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیرِ عالم کے ٹائٹل کا اعلان کیا۔
سینٹر فار ہیومن رائٹس ایجوکیشن پاکستان کے زیراہتمام ’’بین المذاہب رواداری اور برداشت کے فروغ‘‘ کے عنوان سے دربار سید شاہ جمال قادری لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے میزبان ڈائریکٹر سینٹر فار ہیومن رائٹس سیمسن اور ارون کمار کندنانی تھے۔ تقریب میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے علاج کیلئے امریکہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک جس جدوجہد میں شامل نہیں ہو گی کوئی جدوجہد اس نظام کو بدلنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی، اس کیلئے تمام پارٹیز اور تمام قوتوں کو ملکر مشترکہ پلیٹ فارم سے کوششیں کرنا ہو گی۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور حکومتی رویے کے حو الے سے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کسی مغالطے میں نہ رہیں ہم یہ بات تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں کہ ان کے حکم اور اجازت کے بغیر پولیس 12 گھنٹے تک نہتے اور معصوم شہریوں پر گولیاں برسا سکتی ہے یا لاشیں گرا سکتی ہے؟
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے داتا دربار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اپنے قائد کے ہمراہ تھی، عوامی تحریک کے سربراہ کہتے ہیں کہ گلی گلی جا کر سوئی ہوئی قوم کو جگائیں گے۔ لاہور میں ایرپورٹ سے قافلے کی صورت میں طاہرالقادری داتا دربار پہنچے، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی، طاہر القادری مال روڈ سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچنے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ 23 جون کو جب پاکستان آیا تھا تو کارکنوں کا خون بہتا دیکھا اب انصاف کا خون ہورہا ہے، شہداء کے ورثاء کی تائید سے محروم جے آئی ٹی اور ریویو کمیشن عدل و انصاف کے مسلمہ اصولوں کے خلاف ہے، حکمرانوں سے کہا تھا خیبرپختونخوا سے کسی کو بھی سربراہ بنا لیں مگر حکومت اپنی ہر کمٹمنٹ سے بھاگی، حکومت کے دئیے ہوئے سندھ کے ایک افسر کے نام پر ہم نے اتفاق کیا تو حکمران اس سے بھی منحرف ہو گئے، پنجاب پولیس قاتل ہے، قاتلوں کی تفتیش کیسے مان لیں۔
سانحہ کوٹ رادھا کشن کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ سانحہ کوٹ رادھا کشن سے عالم اسلام، پاکستان اور انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے سانحہ کوٹ رادھا کشن، کلارک آباد کے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.