سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکپتن شریف کے گاؤں چک 20 ایس پی میں منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل قائم کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کی نگرانی منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن کے ضلعی ناظم میاں ثناء اللہ سکھیرا کر رہے تھے۔ ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں آئی، ناک کان گلہ، آرتھو پیڈک، جنرل فزیشن، جگر و معدہ، چلڈرن اور دیگر امراض کے معروف سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے خدمات انجام دیں۔
ماہ ربیع الاول اپنی آغوش میں ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشیاں لیے امت مسلمہ پرسایہ فگن ہے۔ اللہ کے فضل وکرم سے تحریک منہاج القرآن جس جوش و جذبہ ایمانی سے میلاد اور استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں میلاد مارچ کرتی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اور پوری دنیا اسکی مثال دینے سے قاصر ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بھنگالی شریف حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقادر چوہدری عبدالحمید کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ محفل کی صدارت مسز سید عبدالقادر شاہ ہمدانی (مرحوم) مائی صاحبہ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل چکوال کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان میلاد مارچ ہوا جس کی قیادت ڈاکٹر سہیل محمود جنجوعہ ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن، حافظ محمد خان صدر تحریک منہاج القرآن، مرکزی صدر نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محمد رضی طاہر، حاجی محمد صفدر، چوہدری ساجد حسین اعوان، توقیر اعوان، توقیر مغل، طارق محمود، محمد ارسلان قادری و دیگرنے کی۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد دوسروں کو خوشیاں بانٹنے کا عظیم کام ضرور کرے کیونکہ غربت، جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ کرنا سُنتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بے سہارہ اور یتیم بچوں کے منصوبے آغوش سمیت دیگر فلاحی اور تعلیمی منصوبوں کو دوسروں کے لئے مثال بنا دیا ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی منعقد کی گئی۔ ریلی صبح 10:00 بجے ضلعی دفتر جادہ جہلم سے شروع ہوئی۔ ریلی کی صدارت جناب سید ابرار حسین شاہ صاحب (ضلعی نائب صدر پاکستان عوامی تحریک جہلم) نے کی۔ مہمان خصوصی جناب جاوید قریشی (سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جہلم) تھے۔
قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا اور دیگر قائد تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک نے شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقتدر طبقہ نہیں عوام کا اتحاد قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کو بچائے گا۔ ووٹ کا تقدس پامال نہ ہوتا تو آج پاکستان میں غربت، جہالت اور انتہا پسندی نہ ہوتی، قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ ایک ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں ہر طبقہ کو برابر حقوق میسر ہوں۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے کرسمس ڈے کے موقع پر لاہور میں منعقدہ تقاریب میں وفد کے ہمراہ شرکت کی اور مسیحی راہنماوں کو پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے مبارکباد دی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ماہ ربیع الاول شریف کے آغاز پر مسلم امہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میلاد کے مبارک ماہ کا آغاز پوری مسلم دنیا کیلئے خوشی اور مسرت کا احساس لے کر آتا ہے۔ اس مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔ میلاد کا سب سے بڑا پیغام محبت، امن اور سلامتی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے وابستگان اور کارکنان پوری دنیا میں محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں۔
نولکھا پریس بیٹرین چرچ لاہور میں کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسیحی برادری کے علاوہ مسلم سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، دعائیہ تقریب میں شدائے پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف کے زیراہتمام مورخہ 24 دسمبر 2014 کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں سالانہ عظیم الشان میلاد مارچ جلوس نکالا گیا جسمیں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑے جوش و خروش کیساتھ شمولیت کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہدائے پشاور کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف نکالی جانیوالی ریلی کے شرکاء سے آڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی فکری حمایت کرنے والے فیصلہ کریں کہ وہ کن کے ساتھ ہیں یا وہ کھل کر دہشت گردوں کا ساتھ دیں یا پھر دہشت گردی کیخلاف اپنا فیصلہ سنانے والے 18 کروڑ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، اب دوہرے معیار نہیں چلیں گے۔ دہشت گرد اسلام، پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں، ان سانپوں کا سر کچلنے کا وقت آ گیا، دہشت گردی کے خلاف 6 سو صفحات پر مشتمل ڈاکومنٹ دیا جس سے دنیا کے بیشتر ممالک نے استفادہ کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشتگردی کے خاتمہ کے حوالے سے 14 نکاتی پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اور ان کے سرپرست پاکستان کا مسئلہ نمبر ایک ہیں، دہشتگرد گروپس اور ان کے حمائتیوں کے مکمل خاتمہ کیلئے وار آن ٹیرر کا اعلان کیا جائے پارلیمنٹ دہشتگردی کی جنگ کو پاکستان کی جنگ قرار دینے کی متفقہ قرارداد پاس کرے۔
نولکھا پریسبیٹیرین چرچ لاہور کے زیراہتمام بین المذاہب استحکامِ پاکستان کنونشن منعقد ہوا، جس میں مختلف مذاہب کے راہنماؤں کے علاوہ سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبان ریونڈ ڈاکٹر مجید ایبل پاسٹر انچارج پریسبٹیرین چرچ کی خصوصی دعوت پر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.