سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب جب غریب کا استحصال بلندیوں پر پہنچتا ہے تو خوش خبری آتی ہے کہ انقلاب آنے والا ہے۔ اعلیٰ عدالتیں مسنگ پرسنز کا کیس تو اٹھاتی ہیں، مگر پچھلے 66 سال سے جوعوام کے حقوق کی مسنگ ہو رہی ہے وہ حقوق کون دے گا۔ امن و امان مسنگ ہے، داخلہ اور خارجہ پالیسی مسنگ ہے، غیرت مند پالیسی مسنگ ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عطا کردہ قوانین کی پالیسی مسنگ ہے۔ ہم جزو کی نہیں کل کی بات کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈویژن علامہ عبدا لطیف مدنی نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیلی عہدیداران کے علاوہ MYL ،MSM اور منہاج القرآن علماء کونسل کے تحصیل ناظم نے شرکت کی۔
ملک میں کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، پارلیمنٹ کو بائی پاس کر کے راتوں رات فیصلے مسلط کر دیے جاتے ہیں، حکومت نے اڑھائی کروڑ کی سرمایہ کار پر چھان بین نہ کرنے کی پالیسی کو پارلیمنٹ میں لائے بغیر 50 ارب میں تبدیل کر کے ملک میں کرپشن سے اکٹھی کی گئی کمائی کو جائز قرار دیے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پچھلے چھ ماہ میں حکومت نے روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں پچاس فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو میں کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مذہبی و روحانی اور تعلیمی و فلاحی منصوبہ جات کی ترقی اور وسعت کے لیے 200 ایکڑ پر مشتمل قطعہ اراضی "منہاج ایجوکیشن سٹی" کے نام سے موسوم کیا گیا ہے جس کا اعلان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اعتکاف 2013ء میں کیا تھا۔ تعلیم و تربیت اور کفالت کا یہ عظیم منصوبہ ہے جس میں بیک وقت ایک لاکھ معتکفین کے لئے مسجد، منہاج یونیورسٹی، گرلز اور بوائز کے لئے دو درجن کالجز کی لوکیشن (جس میں جنرل، ٹیکنیکل، میڈیکل، ایڈمنسٹریشن اور اسلامک کالجز ہوں گے)۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا تاریخ میں ہمیشہ احترام کے ساتھ زندہ رہیں گے۔ جنوبی افریقہ کے عوام یقیناًاپنے قومی ہیرو سے محروم ہو گئے ہیں۔ نیلسن مینڈیلا کی وفات سے دنیا ایک مدبر رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ ان کا شمار ان عالمی رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کامیابی سے انسانی حقوق اور آزادی کی جنگ لڑی۔ نیلسن منڈیلا نے ہمت اور استقامت کے ساتھ جہد مسلسل کر کے نسلی امتیاز کے خاتمے کیلئے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فاضلین منہاجینز کی کوآرڈنیشن کونسل کا پہلا اجلاس مورخہ 04 دسمبر 2013ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر منہاجینز علامہ رانا محمد ادریس نے کی۔ ناظم منہاجینز علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے گفتگو کرتے ہوئے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کے ایجنڈا سے آگاہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں مقیم منہاجینز کے لئے مستقبل کی سرگرمیوں کے حوالے سے ورکنگ پلان کو بیان کیا
نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء کو پیغام دیا کہ موجودہ دور میں بھی خواتین کو ظالم سامراج اور وقت کے یزیدوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری موجودہ دور میں ظالم نظام کے خلاف علم بغاوت بلبند کئے ہوئے ہیں اور خواتین کو بھی سیدہ زینب علیہا السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس معرکہ حق و باطل میں شریک ہونا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جوہر ٹاؤن (سیکٹر سی) لاہور کے زیراہتمام سیدہ زینب علیہا السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں مہمانان خصوصی محترمہ پروفیسر زاہدہ حمید شیخ (سماجی ورکر، سابقہ پروفیسر جی سی یو)، محترمہ خانم سکینہ مہدوی (راہنما مجلس وحدت المسلمین) نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت محترمہ عائشہ شبیر (مرکزی ناظمہ تنظیمات منہاج القرآن ویمن لیگ) نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اس کے بعد منہاج نعت کونسل ویمن لیگ جوہر ٹاؤن نے ہدیہ نعت پیش کی۔ محترمہ راشدہ باجی نے ابتدائیہ کلمات ادا کیے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ محترمہ خانم سکینہ مہدوی نے منہاج القرآن کی اس کاوش پر خراج تحسین پیش کی اور سیدہ زینب کے اسوہ پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ہوشرباء مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ حکمرانوں کی بے حسی کی چکی عوام کو پیس رہی ہے۔ غربت اور مہنگائی کے سونامی روز کامعمول بن گئے ہیں، قیمتیں چند دنوں سے زیادہ برقرار نہیں رہتیں، افراط زر کا گراف د ن بدن بڑھ رہا ہے۔ عوام اضطراب اور بے چینی کے مریض بن گئے ہیں۔ لیکن افسوس حکمرانوں کے پاس سننے والے کان، دیکھنے والی آنکھیں اور توجہ دینے والے حکام نایاب ہیں۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے تسلسل نے ملک کی معیشت کو لاغر کر دیا ہے اور غریب عوام کی آنکھیں کربناک حالات کو دیکھ کر پتھرائی ہوئی ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منہاج لیب شالا مار کے تعاون سے ایک بلڈ گروپنگ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کے افتتاح سے قبل تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی، بعد ازاں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ اور مہمان خصوصی کرنل سید علی رضا نے کیمپ کا افتتاح کیا۔
شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام جیسی ہستی کسی قسم کی تعریف کی محتاج نہیں۔ جہاں آپ کو اللہ رب العزّت نے علم حدیث کے بحر بے کنار سے نوازا وہیں زہد و تقویٰ، تزکیہ و طہارت جیسی خوبیاں بھی آپ کی شخصیت سے جھلکتی نظر آتی ہیں۔ آپ کا ظاہر و باطن شریعت مطہرہ کا عملاً پیکر نظر آتا ہے۔ آپ کے اخلاق، گفتار ہر چیز میں عکس جامی و غزالی نظر آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شیخ الحدیث نے عمر بھر علم حدیث کے فیض سے تشنگان علم کو سراب کیا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام 17 نومبر 2013 کو لاہور پریس کلب کے باہر 12:30 بجے دوپہر، پاک آرمی شہداء کی توہین کیخلاف اور راولپنڈی سانحہ پر پاکستانی قوم بلخصوص علماء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور پاکستان میں امن و امان قائم رکھنے کی دعوت دینے کیلئے بھر پور امن مارچ (پاک آرمی زندہ باد طلباء ریلی) منعقد ہوئی۔
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کے موقع پر تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن بی کے صدر ڈاکٹر اقبال نور نے وفد کے ہمراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے مزار اقبال پر حاضری دی، انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور تحریک آزادی پاکستان میں علامہ محمد اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد میں منہاج القرآن یوتھ لیگ راوی ٹاؤن اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر بیگم اقبال نور بھی شریک تھی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم آج یزیدی نظام کے خلاف اٹھنے کا عہد کرے، اس سے ملکی استحکام اور خوشحالی دونوں نصیب ہوں گی۔ امت مسلمہ اور پاکستانی قوم یزیدی رویوں کے خلاف جہد مسلسل سے ہی عظمت و رفعت سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ حسینیت کا درس سراپا قربانی بن کر یزیدی رویوں کے خلاف برسر پیکار رہنا اور انسانیت کو امن و سلامتی کا دائمی ماحول دینے کی جدوجہد کرتے رہنا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کربلا کے ریگزار سے حسینیت کے شعور کا جو پودا پھوٹا وہ قیامت تک پوری انسانیت کو دائمی امن، سلامتی، جمہوریت اور انصاف کی چھاؤں دیتا رہے گا۔ امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے ملوکیت اور آمریت کے خلاف ایسی آواز بلند کی جس کی بازگزشت 15 صدیوں بعد بھی سنائی دے رہی ہے۔ انہوں نے جو شعور دیا وہ حق کا استعارہ بن کر انسانیت کا سر فخر سے بلند رکھے گا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے ہرگز بغاوت نہیں کی، نہ مسلح خروج کیا اور نہ ہی کسی مقام پر قبضہ کیا۔ دین کی مٹتی قدروں کو بچانے کیلئے آپ علیہ السلام پرامن جدوجہد کیلئے نکلے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.