سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
معاشرے میں بین المذاہب رواداری کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ جہالت، لاعلمی اور نصاب تعلیم میں رواداری، اخوت، بھائی چارہ، برداشت اور عظمتِ انسانیت جیسے موضوعات کی عدم موجودگی ہے۔ معاشرے میں رواداری اور برداشت کے علاوہ دوسرے مذاہب کے متعلق مثبت معلومات اور انسانی اقدار کے کلچر کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔
شیخ زاہد فیاض نے ملتان میں عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بلا شبہ ایک ایٹمی طاقت ہے لیکن ملک میں تعلیمی پسماندگی عروج پر ہے۔ پرائمری کی سطح سے لے کر یونیورسٹی تک تعلیمی نظام ابتر صورتحال سے دوچار ہے۔ تعلیمی ادارے کمائی کا ذریعہ بن چکے ہیں اور سرکاری تعلیمی ادارے صرف ڈگریاں بانٹ رہے ہیں۔ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صنعتی شہروں میں بجلی اور گیس کی عدم دستیابی کے باعث ملک میں معاشی و اقتصادی بحران بڑھ رہا ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آج ساری قوم کو ایک بار پھر حصول پاکستان والے عزم کے ساتھ کام کرنا ہو گا اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے اس موجودہ فرسودہ کرپٹ نظام انتخاب کو دریا برد کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ریاست چلانے کیلئے جو اصول قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے دیے تھے۔ انہیں طالع آزما سیاستدانوں نے اقتدار کی ہوس اور ذاتی مفادات کی خاطر فراموش کر دیا۔ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے عزم و ہمت اور ولولے کے ساتھ ناممکن کو ممکن بنایا۔
تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض، مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک ساجد محمود بھٹی اور مرکزی کوآرڈینیٹر منہاج ویلفیئر فنڈ سردار بشیر احمد لودھی نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں کارکنان میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
تحریک منہاج القرآن اقبال ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی جس کی صدارت افضل گجر نے کی جبکہ مہمان خصوصی راجہ زاہد محمود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن کے ناظم مالیات محترم حاجی لیاقت علی 5 ستمبر کو ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آتے ہوئے ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔ ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ نےان کی نماز جنازہ راوی ٹاون میں پڑھائی۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں ان کی میت کو ان کے آبائی گاؤں نارووال میں تدفین کےلیے لے جایا گیا۔
محمد افضل قادری (منہاجین) کو منہاج یونیورسٹی لاہور (MUL) نے M.Phil کی ڈگری دے دی ہے۔ ان کے مقالہ کا موضوع "پاکستان میں اسلامی بینکاری اور اس کا تنقیدی جائزہ" ہے۔ انہوں نے یہ مقالہ ممتاز محقق پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی (ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالا) کی نگرانی میں مکمل کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یوم دفاع کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز کی سرحدوں پر منڈلاتے خطرات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ بطور قوم ہم نے فکری و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں پہلو تہی کی ہے۔ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے اصولوں کی دھجیاں ہر سو بکھری دکھائی دیتی ہیں اور ہمیں اس زیاں کا احساس بھی نہیں رہا۔ کرپٹ نظام انتخاب وہ دیمک ہے جو وطن عزیز کی فکری و نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا احساس بھی چاٹ رہی ہے۔ کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف بغاوت ہی ملک کا اصل دفاع ہے۔
6 ستمبر کا دن وطن عزیز کے دفاع کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ قوموں کی زندگی میں کچھ دن انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جن کے باعث ان کا تشخص ایک غیور اور جرات مند قوم کا ہوتا ہے۔ آج کے دن وطن عزیز کے ہر فرد کو عہد کرنا ہے کہ وہ وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو زندگی کی سب سے پہلی اور بڑی ترجیح بنا کر اس شعور کو اگلی نسلوں تک پہنچا ئیں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے وفد نے 6 ستمبر 2013 یوم دفاع پاکستان کی یاد میں یادگار شہداء پر حاضری دی جس میں کثیر تعداد میں طلبہ شامل تھے۔ ایم ایس ایم لاہور کے قائدین نے یادگار شہداء پر طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے شہداء کی بے مثال قربانیاں ہم پر تقاضا کرتی ہیں کہ ہم پاکستان کے جغرافیائی اور نظریاتی دفاع کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں۔ وطن کا دفاع اسی صورت ممکن ہے جب ملک کی قیادت باکردار، دیانتدار اور صالح ہوگی جس کا انتخاب موجودہ نظام کے تحت ناممکن ہے۔ اسلئے ہمیں نظام بدلنے کی جدوجہد کرنی ہوگی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے 100 متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ راش اور کپڑوں کے پیک بنائے گئے تھے، فی پیک 10 کلو آٹا، گھی، چاول، سویاں، چائے، نمک، چینی، صابن، کپڑے (مردانہ، زنانہ، بچگانہ ایک ایک سوٹ) پر مشتمل تھا۔
تحریک منہاج القرآن گلبرگ ٹاؤن بی لاہور کے زیراہتمام یونین کونسل لیول پر ورکرز ٹریننگ کیمپس منعقد کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد نئے ورکرز کی تیاری اور عوام تک رسائی حاصل کرنے کے تکنیکی تربیت مہیا کرنا ہے۔ یونین کونسل 99 مصطفی آباد میں سرفراز احمد کے گھر پر ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن میرپور، آزاد کشمیر کا ماہانہ تنظیمی اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر تحریک منہاج القرآن بشارت علی چوہدری نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے ایک کروڑ انقلابی تیار کرنے کی نئی حکمت عملی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب کارکن عملی جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں اور اس وقت تک چین سے نہ بیٹھیں جب تک ایک کروڑ لوگ تیار نہ ہوجائیں۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی سربراہی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے بشپ آف لاہور رائیٹ ریورنڈ بشپ عرفان جمیل سے کیتھڈرل چرچ آف پاکستان مال روڈ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بشپ آف لاہور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اسلام کے پیغام امن و محبت اور رواداری کو بڑی خوبصورتی اور مؤثر دلائل کے ساتھ بیان کرتے ہیں، انکی گفتگو مذاہب کے مابین خلیج کو کم کرنے اور ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں ARY نیوز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے حکومت بلوچستان کے آمرانہ رویے کے خلاف مظاہرے کئے۔ آزادی صحافت سلب کرنے کے حکومت بلوچستان کے اقدام کے خلاف تمام بڑے شہروں کے پریس کلبز کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اور عوام الناس نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے الیکٹرونک میڈیا کے بانی ARY کے خلاف درج کئے جانیوالے مذموم مقدمے کے خلاف آواز اٹھائی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.