سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج کالج برئے خواتین طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تعلیمی و نصابی سرگر میوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس بات کے پیش نظر منہاج کالج برائے خواتین میں بین الجماعتی مقابلہ جات منعقد کروائے گئے۔ جس میں تمام سوسائٹیز نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
شام کے عظیم محدث ڈاکٹر سعید رمضان البوطی کی وفات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا اظہار تعزیت
تربیتی نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی دنیا میں آمد کا کوئی نہ کوئی مقصد ہے۔ اللہ تعالیٰ کی اطاعت، بندگی کے ساتھ زندگی گزارنا بھی اسی مقصد میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مادی دور میں اپنی زندگی کا مقصد متعین کرنا بھی کامیابی ہے۔ بالخصوص اسلام کے مطابق زندگی گزارنا دنیا و آخرت میں کامرانی کا سبب ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لوگ پولنگ کے دن پورے ملک میں دھرنے کی صورت میں کرپٹ نظام کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کے بعد حکومت کو کارکردگی دکھانے کا وقت دیں گے تاکہ قوم سمجھ سکے، جس کے بعد ہماری جدوجہد مزید واضح ہوجائے گی۔ مئی کے اختتام تک قوم کو دھوکہ دہی پر مبنی پولنگ کے نتیجے میں بدترین معلق حکومت دیکھنے کو ملے گی۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے لاکھوں کارکن اور ساری قوم 11 مئی کو پرامن دھرنے دے کر اس استحصالی نظام انتخاب کو مسترد کریں گے۔ پاکستان کی 65 سالہ تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہوگا جہاں لوگ ووٹ ڈالیں گے وہاں لاکھوں افراد پولنگ سٹیشنوں سے دور رہ کر اور امن و امان برقرار رکھتے ہوئے اس نظام کو یکسر مسترد کرینگے۔ پاکستان کے تمام شہروں میں دھرنے ہونگے۔ دھرنے کے شرکاء کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکے گیں بلکہ صرف اس کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور قوم کو یہ بتائیں گے کہ کرپٹ نظام سے لڑنا ہو گا 11 مئی کو دھرنا ہو گا۔
الحمد للہ نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منہاج ٹریننگ اکیڈمی رفقاء و وابستگان اور افراد معاشرہ کی ہمہ جہت تربیت کے لیے متعدد پروگرام کامیابی سے منعقد کر رہی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی 5 روزہ (20 تا 24 مارچ 2013) ہونے والا فنِ خطابت کورس بھی ہے۔ اس کورس کے مقاصد میں "فن نقابت و خطابت کے بنیادی لوازمات، مختلف تقاریر کی عملی مشق کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن، حفظ حدیث، فن نعت، محافل ذکر Conduct کرنے کی مشق اور اخلاقی و روحانی" improvement" بھی شامل تھیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم تکمیل پاکستان کی جدوجہد سے تحفظ پاکستان تک اس لئے آ گئے ہیں کہ نظریہ پاکستان کی روح کمزور ترین ہو گئی ہے۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نام نہاد جمہوریت کے لبادے میں نااہل سیاستدانوں کی وجہ سے پچھلے 65 سالوں سے نظریہ پاکستان پر حملے ہو رہے ہیں۔ آج پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہیں۔ چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔ ملک توانائی کے بحران، مہنگائی، دہشت گردی اور بے روزگاری کے مسائل کا شکار ہے۔ قوم میں عدم تحفظ اور مایوسی ہے اسکی وجہ یہ بھی ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے بعد آنے والی غیر حقیقی لیڈر شپ نے نظریہ پاکستان سے ا نحراف کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سنٹرل کیبنٹ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے خصوصی ملاقات کی۔ مرکزی صدر تجمل حسین انقلابی نے ایم ایس ایم کی کارکردگی اور پاکستان بھر میں قائم تنظیمی نیٹ ورک سے متعلق بریفنگ دی۔ تجمل حسین انقلابی نے بتایا کہ ایم ایس ایم تنظیمی لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم بن چکی ہے اور پچھلے دو سال میں پنجاب کے علاوہ کشمیر سمیت دیگر صوبہ جات میں بھی مستحکم تنظیمی نیٹ ورک قائم ہو چکا ہے۔
21 مارچ کو بہائی فیتھ اور پارسی مذہب کے پیروکار بطور عید مناتےہیں۔ اس سلسلہ میں پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں بہائی فیتھ اور پارسی مذہب کے پیروکاروں نے اپنی عبادت گاہ بہائی سنٹر لاہور میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کے تمام مذاہب کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے 19 مارچ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹریٹ میں میڈیا سے خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام اس وقت تک تبدیل نہیں ہو سکتا جب تک انہی نااہل لوگوں کو باربار اقتدار میں لانے کیلئے راستہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قوم کیلئے پاکستان میں جو تبدیلی چاہتے ہیں وہ موجودہ کرپٹ نظام کو تباہ کئے بغیر ممکن نہیں۔ یہ کرپٹ انتخابی نظام تبدیلی کیلئے قوم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منہاج ٹریننگ اکیڈمی بغداد ٹاون لاہور میں سہ روزہ ریفریشر کورس برائے معلمین عرفان القرآن کورس منعقد کیاگیا۔ جس کا آغاز 8 مارچ بعد از جمعۃ المبارک کیا گیا۔ تفصیل کچھ یوں ہے۔
پاکستان عوامی تحریک منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ شرکاء ریلی ہاتھ میں پرچم اٹھائے موجودہ نظام انتخاب کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نئے کاغذات نامزدگی میں قرضہ معاف کرانے والوں اور ٹیکس چوروں کو محفوظ راستہ دے کر الیکشن کمیشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔ نئے نامزدگی فارم اصل میں نیا چور دروازہ کھولنے کے مترادف ہے۔ حقیقت میں الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کی 8 جون 2012ء کو آنے والی Judgement کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، مگر تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ شفاف الیکشن کرانے کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پری پول رگنگ عروج پر ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے احکامات کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے۔ وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے۔
لاہور… شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جب تک بدعنوان حکمران موجود ہیں دہشت گردی جاری رہیگی، اگر الیکشن پرانے نظام کے تحت ہوئے تو پاکستان ٹوٹ جائیگا، نظام کی تبدیلی کیلئے بہت بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 مارچ کو لیاقت باغ کے جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا، جب تک اصلاحات نہیں کی جاتیں، انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری کے گھروں کو جلانا درندگی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ 14 دن کی سکروٹنی کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن 15 مئی کو کرائے جائیں۔ اسمبلی کا اجلاس بلا کر حکومت ROPA ترمیمی بل فوراً پاس کرے اور صدر پاکستان اس پر دستخط کر دیں۔ حکومتی وفد اور وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا کے سامنے 14دن کی سکروٹنی کا وعدہ کر کے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن روزانہ کئی بار موقف تبدیل کرتا رہا جس نے شکوک و شبہات کو جنم دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان 14دن سے کم سکروٹنی پر ہرگز سمجھوتہ نہ کرے، ورنہ یہ لٹیروں کو کھلی چھٹی دینے کے مترادف ہوگا۔ لانگ مارچ ڈیکلریشن میں طے پانے والی 30 دن کی سکروٹنی اور اس حوالے سے دیگر تمام ضروری کارروائی کیلئے رولز بنانے کا الیکشن کمیشن کو اختیار حاصل ہے۔ ROPA کے آرٹیکل 14 کی کلاز 3 الیکشن کمیشن کو ریٹرنگ آفیسر کو امیدواروں کو ناہل قرار دینے کا مکمل اختیار بھی دیتا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.