سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ) ہالینڈ کے زیراہتمام مورخہ 09 مارچ 2012ء بڑی گیارہویں شریف کے عنوان سے محفل منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل سے خصوصی خطاب سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد نے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ) ہالینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 22 فروری 2012ء کو زیختن برخ ہال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی61 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین وحضرات اوربچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرنیشنل روٹرڈیم (ہالینڈ) کی خصوصی دعوت پر مورخہ 22 جنوری 2012ء بروز اتوار کو منہاج یورپین کونسل کے اراکین نے منہاج اسلامک سنٹر روٹرڈیم (ہالینڈ) کا دورہ کیا اور مقامی تنظیم کے عہدیداران سے ملاقات کی، اس موقع پر منہاج القرآن روٹرڈیم نے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
منہاج یورپین کونسل کا اجلاس مورخہ 21 جنوری 2012ء بروز ہفتہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں منعقد ہوگا جس میں شرکت کے لئے کونسل کے ممبران یورپ کے مختلف ممالک سے ہالینڈ پہنچ چکے ہیں۔ اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کی ممبر تنظیمات اپنے ممالک کی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گی اور آئندہ سال کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دعوتی، علمی، بین المذہبی اور فلاحی کاموں کی منصوبہ بندی کی جائے گی
منہاج یورپین کونسل کی ایگزیکٹو باڈی کا سالانہ اجلاس مورخہ 21 جنوری 2012ء بروز ہفتہ کو ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چودھری اعجاز احمد وڑائچ نے کی۔ اجلاس میں ممبر ممالک اور یورپین کونسل کے شعبہ جات کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں اور رواں سال کے لئے منصوبہ بندی کی گئی۔ اجلاس صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیر عالم علامہ حافظ نذیر احمد خان( ہالینڈ)، سید مقصود شاہ( صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ)، حاجی حمید اللہ خاں(ناظم دعوت و حلقہ درود فرانس) اور عبدالجبار بٹ( صدر منہاج القرآن فرانس) نے مورخہ 13 ستمبر 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (روٹرڈیم) ہالینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 23 جولائی 2011ء کوایک چیئرٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سرپرست منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہالینڈ ڈاکٹر عابد عزیز خان مورخہ 12 مارچ کو صبح اتحاد ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ہالینڈ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے عہدیداران نے منہاج القرآن انٹرنيشنل کي فيڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر ديا۔ ڈنر کي اس تقريب کا اہتمام روٹرڈیم کے مقامی ریسٹورنٹ زینب روشنی محل میں کیا گيا۔ جس میں منہاج القرآن کے مقامی اور یورپین کونسل کے سربراہان کے علاوہ ہالینڈ کی بزنس کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔
گذشتہ دنوں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ اقبال اعظم نے ھالینڈ کا دورہ کیا سب سے پہلے ھالینڈ کے شہر دی ہیگ میں منہاج القرآن ہالینڈ کے صدر محترم مقصود بٹ سے ملاقات کی اور اس کے بعد نماز جمعہ کے اجتماع میں علامہ اقبال اعظم نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں قربانی اور آغوش پروجیکٹ کے متعلق سامعین کو MWF کے منصوبہ جات سے آگاہ کیا۔
ہالینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے ہیگ کے مرکز میں واقع اپنی رہائش گاہ کے سبزہ زار پر یومِ پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا تقریب کے آغاز میں حافظ و قاری مجیب احمد نوشاہی نے تلاوتِ قرآن پاک، نظامت کے فرائض سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے تھرڈ سیکرٹری میاں عاطف شریف نے ادا کئے اور صحافیوں کا خیرمقدم کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیراہتمام مرکز منہاج القرآن میں امام عالیمقام، امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کر بلا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان "شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس" منعقد ہوئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے دورہ یورپ میں 12 اگست کو ہالینڈ پہنچے جہاں سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد بھی آپ کے ساتھ تھے۔ ہالینڈ کی تمام تنظیمات نے صدر ڈاکٹر عابد عزیز خان کی سرپرستی میں آپ کا شاندار استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ہیگ) ہالینڈ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’قائد ڈے‘‘ تقریب گزشتہ دنوں ہیگ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت سفیر یورپ علامہ الحاج حافظ نزیر احمد قادری نے کی جبکہ پاکستان سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی رہنما اور ممبر سنٹرل ورکنگ کونسل میاں ممتاز احمد قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن ایمسٹرڈیم، روٹر ڈیم، اینڈ ھوون، فن لو، فرانس، سپین، بیلجیئم، جرمنی، اور یورپ بھر سے تحریک کے قائدین اور کارکنان کے بڑی تعداد بھی یہاں اپنی فیملیز کے ساتھ موجود تھی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.