سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ناروے کی Blindern یونیورسٹی میں مسلم سٹوڈنٹ سپفن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے ناروے کے وزیر خارجہ Jonas Ghar Store اور کرسچین پبلک پارٹی کی مرکزی رہنما Janne Haland Matlary نے شرکت کی۔ تقریب میں مسلمان طلبہ کے علاوہ بڑی تعداد میں نارویجن سٹوڈنٹس کے علاوہ مختلف سیاسی اور سماجی تنظیمات نے بھی شرکت کی۔
منہاج القران ویمن لیگ ناروے کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان سیرت کانفرنس حضرت سیدہ کائنات فاطمۃ الزھراء کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے اوسلو اور گرد و نواح سے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت فاطمہ ظفر کے حصہ میں آئی، انہوں نے اپنی پُرسوز آواز میں سورہ رحمن کی تلاوت کی اور حاضرین محفل کو کلام الہی سے سرُور بخشا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اورمنہاج ویمن لیگ ناروے کے باہمی اشتراک سے ایک افتتاحی تربیتی ورکشاپ بسلسلہ تیاری کوارڈینیٹر حلقہ درود پاک کا انعقادکیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں نئی نظامت کے عہدیداران کے علاوہ کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا مقصد ایسے افراد تیار کرنا تھا جو نظامت حلقہ درود پاک کے تحت فعال کردار اداکرسکیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے زیر اہتمام 10 تا 12 جولائی 2009ء منہاج القرآن یورپین کونسل کے تعاون سے Peace and Integration ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سکینڈے نیوین تنظیمات کے عہدیداران اور وابستگان و رفقاء نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ کثیر تعداد میں تحریکی کارکنان و قائدین نے سویڈن، فن لینڈ، جرمنی، سپین، فرانس اور انگلینڈ سے شرکت کی۔ ورکشاپ کی سرپرستی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فرمائی۔
منہاج القرآن یورپین کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ سکینڈے نیوین ورکشاپ کا آغاز 10 جولائی 2009ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو، ناروے اسلامک سینٹر میں ہو رہا ہے۔ جس میں بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب فرمائیں گے
ناروے کے دالحکومت اوسلو کے مضافات میں واقع خوبصورت شہر درامن میں ستر کی دہائی سے پاکستانی نژاد مسلمان آباد ہیں۔ مذہبی ذوق وجذبہ رکھنے والے احباب کی کاؤشوں سے1987میں جماعت اہلسنت کے نام سے ایک مذہبی تنظیم کا وجود عمل میں آیا۔ پہلے پہل نماز تراویح، نماز جمعہ اور بعدازاں پنجگانہ نماز اور بچوں کی مذہبی و دینی تعلیم کیلئے کاوشیں شروع ہوئیں۔ الحمداللہ 1980سے یہ تمام کام جاری و ساری ہیں شروع میں ایک سرکاری سکول اور 2002 سے پاکستانی آبادی والے علاقے فییل پرفییل سنتر پر ایک بڑا ہال کرائے پر لیا اور تاحال یہ تمام سرگرمیاں اس میں جاری ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مرکزی لائبریری کی دوبارہ تعمیرِ نو کی گئی۔ گذشتہ دنوں اسکا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے مرکزی ناظم فیض عالم قادری نے بتایا کہ لائبریری کو دوبارہ بہترین انداز میں ترتیب دینے پر ہم بالخصوص منہاج القرآن یوتھ لیگ ناروے کے اہم رکن بلال مشتاق اور حمزہ انصاری کے بہت مشکور ہیں
مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ، ناروے کی جانب سے ذیلی تنظیم منہاج القرآن ویمن لیگ درامن کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ یہ تقریب مورخہ 25 اپریل، 2009 بروز ہفتہ منعقد ہوئی۔ اس میں منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کی تمام مرکزی عہدیداران، منہاج سسٹرز ناروے اور درامن سنٹر کی انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد عیسوی سن پیدایش کی مناسبت سے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل میں انتہائی عقیدت اور محبت سے منایا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فن لینڈ کے وفد نے گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کا تنظیمی دورہ کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے قائدین سے تفصیلی ملاقات کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فن لینڈ کے وفد میں سید عدنان علی شاہ، چودھری عنصر رحیم اور راجہ جنید اختر شامل تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام حسب سابق اس سال بھی ناروے میں ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی نظامت دعوت ناروے کے تحت مختلف علاقوں میں محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن کے زیراہتمام عظیم الشان گیارھویں شریف منعقد ہوئی جس میں اہل درامن نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کر کے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔
حکومت کے مطابق خود کش حملہ آور باہر سے نہیں آرہے تو اگر یہ ملک کے اندر ہی موجود ہیں تو ان کو پکڑا کیوں نہیں جا رہا۔ تعجب کی بات ہے کہ ملکی سلامتی کو کھوکھلا کرنے والی دہشت گرد تنظیمیں تو بڑے منظم انداز میں وارداتیں کر رہی ہیں لیکن ان کے خلاف اقدامات کرنے کرنے کیلئے حکومتی ادارے منظم نہیں ہو رہے۔
منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو کے زیراہتمام گذشتہ دنوں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک نہایت ہی خوبصورت اور رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز آیات ربانی سے کیا گیا جس کی سعادت خوش الحان حافظ علامہ خالد محمود آف موس نے حاصل کی۔ پروگرام کے شرکاء بچے تھے اس لئے منہاج ایجوکیشن سنٹر کے پرنسپل پروفیسر محمد یٰسین نے پروگرام کے بارے میں سب کو آگاہ کیا
منہاج القرآن اوسلو، ناروے کے زیراہتمام محفل میلاد البنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں پاکستان سے مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور معروف نعت خواں میاں محمد سرور صدیق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.