اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے علمی و
اصلاحی اور دینی و ملی کردار پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک کے قائد و بانی شیخ الاسلام
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن ایک وسیع البنیاد اسلامی تنظیم ہے، جو اسلام کے اجتہادی تصورات کو عام کرنے اور دہشت گردی و تنگ نظری کے خلاف امن اور تعامل باہمی کی تعلیمات کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔ اس تحریک کی بنیاد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 1980 میں لاہور میں رکھی تھی۔