سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام توہین آمیز فلم کے خلاف عظیم الشان پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن راجن پور، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کا ثبوت دیا۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام بیداری شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد منہاج اسلامک سنٹر میں کیا گیا جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ مہمانان گرامی قدر میں سردار شاکر خان مزاری نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب، سردار عمر دراز خاں سینئر نائب ناظم پنجاب تھے۔
مورخہ 12 فروری کو تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ کے تحت راجن پور میں میلاد مارچ کا انعقاد ہوا۔ میلاد مارچ کی قیادت ساجد محمود بھٹی ناظم تنظیمات، شاکر خان مزاری سینئر نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب، طیب ضیاء سیکرٹری دعوت منہاج القرآن یوتھ لیگ اور عمر دراز خان نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب نے کی۔
اسلامک سنٹر کے پلاٹ کی چار دیواری 5 فٹ تک مکمل ہو چکی ہے۔ پورے پلاٹ کی مٹی سے فلنگ تقریباً مکمل ہے۔ فرنٹ سائیڈ کی طرف 2 عدد مین گیٹ نصب ہو چکے ہیں اس کے علاوہ مرکزی بلڈنگ جس میں 10عدد کمر ے اور ایک ہال شامل ہیں اِن کی دیواریں چھت تک مکمل ہو چکی ہیں بلڈنگ کے اندر کھڑکیوں اور دروازوں کی چوگاٹھیں نصب ہو چکی ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت راجن پور میں متاثرین سیلاب کی 10 بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری تھے جبکہ تقریب کی صدارت نائب ناظم اعلیٰ رانا فیاض احمد نے کی۔ تقریب میں ساجد محمود بھٹی، منور بھٹی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت راجن پور اور گرد و نواع کے متاثرین سیلاب 2010ء کو امدادی چیکس اور مکانات کے گھروں کی چابیاں دی گئیں یہ چیکس اور چابیاں راجن پور میں دوران تقریب دیئے گئے یہ چیکس اور چابیاں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی اراکین جن میں افتخار شاہ بخاری، رانا فیاض احمد، شاکر مزاری نے متاثرین میں تقسیم کیں
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.