سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس اور مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کنونشن سے انار خان گوندل، ملک نذیر اعوان، ناہیدہ راجپوت، عثمان ارشد، علامہ شبیر عباس اور حسنین ارشد نے بھی خطاب کیا۔ یہ کنونشن منہاج القرآن اسلامک سنٹر کری روڈ پر منعقد ہوا جس میں شہر بھر سے سیکڑوں عہدیداران شریک ہوئے۔
منہاج ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام 16 جولائی 2019 کو پرنسپلز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے خصوصی مقرر ہارون ثانی تھے جبکہ ضلع راولپنڈی کے منہاج ماڈل سکولز کے پرنسپل صاحبان نے ورکشاپ میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب کے سلسلہ میں سیمینار ’’ہمارا علمی زوال اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ 17 مارچ 2019ء کو منعقد ہوا۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب کے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادرریس قادری، فخر زمان عادل، ڈاکٹر عائشہ رفیق رانجھا، عبیداللہ رانجھا اور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد نے بھی قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 17 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک ایسا عظیم الشان معجزہ ہے کہ جو اس کا علم حاصل کرے اس کو صاحب کرامت کر دیتا ہے۔ قرآن مجید علوم کا وہ خزانہ اور منبع ہے جو اس کو پڑھتا ہے تو قرآن اس کو ہدایت بھی دیتا ہے۔
گوجرخان سرور شہید نشان حیدر ڈگری کالج کے سابق پرنسپلز اور 90 کی دہائی میں کالج میں علم کے زیور سے آراستہ ہونے والے افراد کے اعزاز میں ’’سرویرین ‘‘ کے نام سے عشائیہ کااہتمام گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں کیا گیا۔ جس میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم غوری مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں 12 جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز نے پڑھایا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی طرف سے ہر دلہن کو زیور، دولہا کو انگوٹھی، جہیز میں ضروریات زندگی کاگھریلو سامان اور سینکڑوں باراتیوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔ ہر جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان تحفے میں دیا گیا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سابق مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے بھائی خلیق عباسی کے ایصال ثواب کے لئے چہلم کی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ سید فرحت حسین شاہ، غلام ربانی تیمور، عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، قاضی فیض، تنویر خان، حنیف مصطفوی، ساجد بھٹی اور دیگر مرکزی رہنماوں نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے عظیم رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی کے چھوٹے بھائی،عمرریاض عباسی کے بہنوئی خلیق عباسی کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب ان کے آبائی گاوں مری کے علاقے گھوئی میں منعقدہ ہوئی۔ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلی منہاج القرآن علماء کونسل حضرت پیر سیدفرحت حسین شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رحیق عباسی اوران کے خاندان کی تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے لئے لازوال قربانیاں ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما، سنٹرل کور کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے بھائی اور عمر ریاض عباسی کے بہنوئی خلیق عباسی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خلیق احمد عباسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے، انہوں نے کہا کہ مرحوم نیک اور پرہیزگار انسان تھے تحریک منہاج القرآن کیلئے گراں قدر خدمات دیں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 3 اپریل 2018ء کو دورہ شمالی علاقہ جات کے دوران مری کا وزٹ کیا۔ مری پہنچنے پر جگہ جگہ تحریک منہاج القرآن، عوامی تحریک، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور دیگر فورم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مری میں عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں آپ مہمان خصوصی تھے۔
سفر انقلاب کا ایک اور سپوت، عظیم انقلابی جانثار گوجرخان کے نواحی علاقے گلیانہ کے رہائشی یاسر محمود قادری (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجر خان) انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ گلیانہ میں ادا کی گئی، مرکزی ناظم دعوت علامہ غلام ربانی تیمور نے جنازہ پڑھایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مڈلینڈ برطانیہ کے سیکرٹری جنرل تنویر پاشا کے والد حاجی پنوں خان مرحوم کی رسم چہلم ان کے آبائی گاؤں بیول گوجر خان میں ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکز سے مرکزی رہنما علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ علی اختر اعوان اور قاضی مدثر الاسلام نے شرکت کی۔ محفل میں علاقہ کی معزز شخصیات کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے زیراہتمام برما کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 8 ستمبر 2017ء کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں عوامی تحریک کے کارکنان کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے مطالبہ کیا کہ برما میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم اور ان کی نسل کشی کو فوری بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برما کو دہشت گرد ملک قراردیا جائے اور اس سے تمام روابط بھی ختم کیے جائیں۔
دی منہاج ماڈل سیکنڈری سکول بھنگالی، گوجرخان کا میٹرک 2017ء راولپنڈی بورڈ کا رزلٹ 100 فیصد رہا۔ طالبہ لاریب فاطمہ نے 973 نمبر لے کر سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فائزہ نعیم نے 939 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور ثمرہ نورین نے 914 نمبر لے کر تیسری پوزیشن جبکہ فومیہ ربانی نے 913 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے وفد نے 29 اپریل 2017ء کو نیشنل پریس کلب لائبریری اسلام آباد کے صدر شکیل انجم سے ملاقات کی اور این پی سی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 250 تصانیف کا سیٹ ان کے حوالے کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.