سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ جہلم کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت کوآرڈینیٹر ضلع جہلم نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ جہلم کی دھرنے کے حوالے سے کارکردگی کو سراہا گیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ تحصیل جہلم کی تنظیم نو بھی کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے زیراہتمام سفیر امن کانفرنس سے مرکزی ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوام کو آئین کا شعور دیا اور اپنے حق کی خاطر آواز اٹھانے اور ظلم کو روکنے کی ہمت اور جرات کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ الیکشن آئین کی شق نمبر 62، 63 اور 218 کے مطابق کروائے جائیں تو مفید ہوں گے اور یہ بھی کہا تھا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کا فائد ے کے بجائے نقصان ہوگا، اس وقت اگر یہ بات مان لی جاتی تو آج قوم کو یہ دن دیکھنے نہ پڑتے۔
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارکہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف، بھنگالی کھینگر، ڈھوک قاسم علی، موہڑہ ہدایت کے زیراہتمام سالانہ جلوس جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جلوس کی سرپرستی الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی اور صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کی۔ اس موقع پر پیر سید فضل حسین شاہ، قاضی شفیق الرحمن خطیب جامع مسجد مخدوم عباس اور چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام گوجر خان شہر میں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 11 اور 12 ربیع الاول کی رات عظیم الشان ضیافت میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعد ازاں شرکاء کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے خطابات سنائے گئے۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض رہنما تحریک منہاج القرآن علامہ قاری بشیر احمد قادری اور ناظم میڈیا عبدالستار نیازی نے انجام دیے۔
دہشت گردی کے شدید خطرات اور منجمد کر دینے والی سردی عشاقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جذبوں میں خلل نہ ڈال سکی۔ تحریک منہاج القرآن نے روایت برقرار رکھتے ہوئے 31 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 3 جنوری 2015ء کی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد کی۔ یہ کانفرنس بیک وقت پاکستان کے 150 مقامات کے علاوہ دنیا کے 90 ممالک میں منعقد ہوئی جسے ARY News اور منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے۔ اٹک میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک اٹک کے زیراہتمام سانحہ لاہور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کارکنان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر موجودہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک جہلم کے زیراہتمام سانحہ لاہور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کارکنان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر موجودہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر ملک افضل، چیف آرگنائزر ملک طاہر جاوید، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، کامران اختر صدیقی، راجہ پرویز حشمت، امجد عباسی اور مقصود عباسی کی موجودگی میں پاسبان اہلسنت پاکستان کے چیف آرگنائزر اخلاق احمد جلالی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر اخلاق احمد جلالی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ان کا منشور انقلابی، عوامی اور فلاحی ہے۔
منہاج القرآن ویمن ونگ راولپنڈی کا ایک انتہائی اہم اجلاس صدر تہمینہ قیوم کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میںن ائب صدر عائشہ ندیم، ناظمہ گل رعنا، نائب ناظمہ عابدہ حریم، ناظمہ تربیت سامعہ احمد، ناظم دعوت ناہید مظہر، ایم ایس ایم کی حلیمہ سعدیہ و دیگر نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام گزشتہ روز درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی (مرکزی نائب ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے کیا۔ درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ زندگی دوسروں کیلئے جینے کا نام ہے، رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسروں کیلئے زندگی جینے کا طریقہ سکھایا اور امت کو اس پر عملدرآمد کرنے کا کہا ہے، ملک پاکستان اس وقت جن مشکلات سے دوچار ہے ان کا حل فقط مصطفوی نظام کا قیام ہے۔
تحریک منہاج القرآ ن کوہاٹ کے زیراہتمام جامع مسجد حضرت حاجی بہادر میں ایک عظیم الشان محفل شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ بعداز نماز مغرب قاری معین الدین چشتی نے صحیفہ انقلاب قرآن مجید کی آیات بینات سے محفل کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر اظہر الحسن نعمانی نے بارگاہ سرور کونین میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ محمد اعجاز ملک نے فلسفہِ معراج مصطفیٰ کو نہایت مدلل انداز میں بیان کیا۔
نظام کی تبدیلی کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے مظاہرین سے ملک کے مختلف شہروں میں کینیڈا سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کاکہنا تھا کہ پاکستان کی از سر نو تعمیر کا وقت آچکا ہے اگر موجودہ حکمران مزید ایوانوں میں رہے تو لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے لیکن ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، اس نظام کو جمہوریت نہیں کہتے جہاں غربت ہو، لوگ بھوکے سوتے ہوں اور مائیں اپنے بچوں کو فروخت کرتی ہوں، جمہوریت میں تمام طبقات کو برابری کے حقوق دیےجاتے ہیں اور کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔
منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل تلہ گنگ کے زیراہتمام 11 مئی کے احتجاج کے سلسلے میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر علامہ محمد یاسر نسیم نقشبندی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں مظفر اعوان کوآرڈینیٹر ضلع چکوال، محمد عمر سہروردی ضلعی کوآرڈینیٹر یوتھ چکوال، شاہ غفور ضلعی امیر چکوال، علامہ صابر ایوب تحصیل صدر پاکستان عوامی تحریک اور حاجی ایوب ادالکا صدر تحصیل تحریک منہاج القرآن بھی موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.