سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام سنگم میرج ہال گوجرہ میں منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے سلسلہ میں ایک سمینار منعقد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی رہمنا سردار بشیر خاں لودھی اور مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس نے کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جملہ عہدیداران بھی شریک تھے۔ سیمینار میں منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام سنایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لاوا تحصیل تلہ گنگ کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ زاہد فیاض صدر پاکستان عوامی تحریک نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدایداران و کارکنان بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض صدر پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ہم 23 دسمبر سے لانگ مارچ تک اذان دی تھی، اب جماعت قائم ہوگی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل تلہ گنگ کے زیراہتمام منہاج لائبریری کے افتتاح کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ زاہد فیاض صدر پاکستان عوامی تحریک نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلی احمد نواز انجم اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ تحصیل تلہ گنگ میں منہاج لائبریری کا قیام ایک احسن قدم ہے۔
دولتالہ (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن جاتلی کے زیراہتمام ہفتہ وار حلقہِ درود وسلام کی محفل کامران رشید پپو ناظم مالیات تحریک منہاج القرآن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ جنید محمود نے حاصل کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے کہا کہ انقلاب ہمارا سیاسی نعرہ نہیں ہے ہمارا جینا اور مرنا نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے ہے جسکی جدوجہد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کر رہے ہیں۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مُسلم گوجر خان میں 27 مارچ 2014ء بروز جمعرات کو سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں مہمانِ خصوصی صدر تحریکِ منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر واجد اور ناظم منہاج القرآن گوجر خان چوہدری ریاست قادری تھے۔ اس کے علاوہ معززینِ علاقہ اور مقامی افراد اور طلباء وطالبات کے والدین نے شرکت کی۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کا مجموعی طور پر رزلٹ 100%رہا۔ پوزیشن لینے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن اور تحریک فکر اسلام رئیاں گورسیاں حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام پیران پیر حضور سیدنا غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی شان میں عرس مبارک کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ سید ساجد سلطان علی شاہ دارالعلوم بھنگالی شریف نے کی، جبکہ حاجی لیاقت علی رہنما تحریک منہاج القرآن نے تقریب کی سرپرستی کی۔ اس موقع پر علامہ علی اختر اعوان مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شان ولایت اور حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے اوصاف وکمالات کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
پاکستان عوامی تحریک تحصیل جہلم کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ ریلی نکالی گئی جس میں سو سے زائد موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریلی جادہ چوک سے شروع ہوئی اور اقبال لائبریری روڈ سے ہوتی ہوئی شاندار چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں یوتھ ونگ نے بھی بھرپور شرکت کی اور انتظامی امور بھی سنبھالے۔ اس موقع پر جناب غلام حیدر ایڈووکیٹ، رہنما پاکستان عوامی تحریک جہلم پروفیسر سلیم احمد چوہدری اور صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کا مقصد عوام کو یکساں حقوق اور انصاف کی فراہمی تھا۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ تحصیل گوجرہ کے تحصیلی آفس میں ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت شیخ الاسلام کے شاگرد رشید علامہ محمد ادریس نے کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک کے جملہ فورمز کے کارکنان وعہدیدارن نے شرکت کی۔ اختتام پر تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کرنے والے احباب کو اسناد دی گئیں اور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضانے تحریک منہاج القرآن چوآسیدن شاہ کے عہدیداران کے ہمراہ تاریخی ہندو مندر کٹاس راج کا دورہ کیا۔ وفد میں تحریک منہاج القرآن چوآسیدن شاہ کے صدر حاجی محمد راحیل ملک ناظم راجہ محمد سعید، نائب ناظم شہزاد قیوم، ناظم دعوت محسن فاروق، صدر یوتھ لیگ عاطف سہیل شامل تھے۔ سہیل احمد رضا کا ہندوؤں کے مذہبی تہوار کی تقریب میں ہندو رہنما ڈاکٹر جگ موہن کمار اروڑہ اور کشور آنند نے استقبال کیا۔ سہیل احمد رضا نے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار پر مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ، یونٹ جاتلی، یونٹ ہجو، یونٹ سکھو، یونٹ ڈھوں، ڈونگی خورد اور یونٹ بھیر رتیال کے زیراہتمام عظیم الشان جشن محافل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محافل کی صدارت حضرت پیر سید صاحبزادہ انوارالحق شاہ آستانہ عالیہ سوہاوہ شریف اور پیر سید مخدوم مسکین شاہ بخاری آستانہ عالیہ حصال شریف نے کی۔ محافل سے خصو صی خطابات حضرت علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی سکالر منہاج یونیورسٹی کراچی، حضرت علامہ علی اختر اعوان مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن نے کیے۔
مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن منہاج القرآن یوتھ لیگ ایچ وقار قادری نے مختلف تحصیلات و اضلاع کا وزٹ کیا۔ انہوں نے 21 فروری کی صبح اپنے وزٹ کا آغاز تحصیل جہلم کی یونین کونسل سنگھوئی سے کیا جہاں نوجوانوں سے ملاقات کی اور تنظیم نو کے سلسلے میں نوجوانوں کو بریف کیا۔ اِس کے بعد یونین کونسل چک جمال میں تنظیم نو کی اور نوجوانوں کو تنظیمی کام کرنے کے حوالے سے بریف کیا اور ٹارگٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
تحریک منہاج القران گوجرہ کے زیر اہتمام منہاج اسلام سنٹر چک نمبر 298 ج۔ب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیدارن وکارکنان نے شرکت کی۔ تقریب سے انجیئر رفیق نجم نے خصوصی خطاب کیا۔ اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ساتھ ہی دعائیہ کلمات سے تقریب کا اختتام ہوا۔
راولپنڈی( ) 23 فرو ری 2014ء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ملک فخر زمان عادل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو سفیر امن کا لقب ملنا اس بات کاثبوت ہے کہ دنیا میں امن کے قیام، اتحاد امت، اور اتحاد بین المذاہب کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے پل کا کردار ادا کیا ہے۔ آج سے کچھ عرصہ قبل پوری دنیا میں اسلام کو دہشت گرد مذہب کہا جانے لگا تھا، لیکن ڈاکٹر طاہرالقادری کی شب و روز جدوجہد نے اسلام کا اصل چہرہ دکھا کر غیر مسلموں کو یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا کہ اسلام امن اور محبت کادین ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رحیم یار خان کے زیراہتمام تھلواڑی میں 2 مارچ کی ریلی کے سلسلے میں اہم پروگرام منعقد کیا گیا جس میں نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان رضی طاہر نے خصوصی شرکت کی ۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں طلبہ شریک تھے جہاں مشاورت کے بعد ایم ایس ایم تھلواڑی کا تنظیمی یونٹ بھی قائم کیا گیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان رضی طاہر نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ اس قوم کا نوجوان اپنا مستقبل سنوارنے کیلئے طاہرالقادری کی انقلابی جماعت کا حصہ بن جائے۔
پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن گوجرخان اور اس کے جملہ فورمز کے زیرانتظام قائد ڈے کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد دفتر تحریک منہاج القرآن گوجرخان میں کیا گیا، جس کی صدارت پیر سید صدیق حسین شاہ نے کی۔ تقریب میں تمام فورمز کے عہدیداران اور یونین کونسلز کے ناظمین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی نے کہا کہ قائد ڈے کی تقریب منانے کا مقصد اس ملک میں مصطفوی انقلاب کیلئے جدوجہد کو مزید تیز کرناہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.