سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے سابق ضلعی امیر ڈاکٹر سرفراز احمد چوہدری رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور چیئرمین سپیرم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ سیالکوٹ میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ محمد اشفاق چشتی نے پڑھائی۔
شہید انقلاب گلفام ولید بھٹی کے والد محترم محمد ایوب بھٹی کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اظہار افسوس کیا ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ انکے آبائی گاؤں گکھڑوالی، یونین کونسل قلعہ کالر والا تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ میں ادا کی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مقامی قائدین میں محمد اسلم بسراء، غلام فرید ضیغم، خالد شاد، مختار ساہی، محمد جواد شاہ، علامہ قاری محمد افضل، حافظ زاہد اقبال اور تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ وسطی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے منہاج القرآن سیالکوٹ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن نظریاتی، فکری اور دعوتی تحریک ہے، جس نے ملک بھر میں اصلاح احوال کے ساتھ اصلاح معاشرہ کا مقصد بھی پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم سب یہ عہد کریں کہ ملک پاکستان میں مصطفوی انقلاب کے سویرے کے لئے ہر فرد تک منہاج القرآن کا دعوتی پیغام پہنچائیں گے۔
منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ کے زیراہتمام اجلاس برائے تنظیم نو سیشن 23-2021ء منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) نے خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ اور میاں ریحان مقبول (جنرل سیکرٹریPAT وسطی پنجاب ) اور رانا وحید شہزاد (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری MYL) نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
منہاج القرآن کوٹلی لوہاراں کے زیراہتمام کوٹلی کی تاریخ کی سب سے بڑی اور عظیم الشان کانفرنس’’شان سیدہ کائنات‘‘ سلام اللہ علیہا و ’’عظمت شیخین‘‘ کریمین رضی اللہ تعالی عنہما، 25 جون 2021ء کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سربراہ ادارہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی مفسر قرآن مفکر اسلام حضرت پیر سید ریاض حسین شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے شان اہل بیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں جو کچھ بھی ملا، سیدہ کائنات کے قدموں کا صدقہ ہے۔
منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم اور رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سیالکوٹ اور تمام فورمز کے نمائندوں نے بھی ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔ ایم ایس ایم کے مرکزی صدر عرفان یوسف اور قاری ریاست علی چدھڑ بھی تقریب کے مہمانوں میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے سلسلہ میں پیغام امن کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، راجہ زاہد محمود، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ میر آصف اکبر، چوہدری عرفان یوسف اور مقامی قائدین و کارکنان بھی شریک ہوئے۔
حریک منہاج القرآن سیالکوٹ کی کوارڈینیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات و کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن سیالکوٹ کے رہنماء علامہ ثناء اللہ قادری، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن کے تمام فورمز اور منہاج ویمن لیگ نے بھی شرکت کی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی اعجاز یوسف اعوان اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا Mississauga Chapter بیرسٹر شہباز محمود کے والد محترم حاجی محمد یوسف اعوان قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقہ سیالکوٹ میں ادا کی گئی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 40، پسرور (سیالکوٹ) کی طرف سے پہلے فیز میں 190 جبکہ دوسرے فیز میں 200 مستحق گھرانوں میں باعزت طریقے سے راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ مزید امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ستوکے (ڈسکہ، سیالکوٹ) کی طرف سے مستحق افراد میں رمضان راشن پیکج (لوگوں کی عزت نفس کو مد نظر رکھتے ہوئے) رات کے اندھیرے میں لوگوں کے گھروں تک پہنچایا گیا۔ ناظم منہاج ویلفیئر فاونڈیشن ستوکے محمد سجاد ورک قادری کی سرپرستی میں کارکنان نے مستحقین کے گھروں کی دہلیز تک راشن پہنچایا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 43 جامکے چیمہ، ڈسکہ (سیالکوٹ) کی طرف سے 127 مستحق گھرانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ (پی پی 38) کی طرف سے تیسرے فیز میں سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ (پی پی 38) نےاب تک مجموعی طور پر 13 لاکھ 85 ہزار روپے کے راشن پیکجز اور نقدی سینکڑوں مستحق گھرانوں میں تقسیم کی ہے، ابھی تیسرے فیز میں مزید 15 لاکھ روپےکی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ تقسیم سے قبل علامہ ثناء اللہ ربانی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ دعائے خیر کروائی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پسرور (سیالکوٹ) کی طرف سے پہلے مرحلے میں 50 گھرانوں کو راشن بیگز تقسیم کیےگئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کیلئے 100 بیگز تیار کر لیے گئے ہیں۔ جب تک حالات اپنی اصلی حالت میں نہیں آتے تحریک منہاج القران اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پسرور عوام کے ساتھ اسی طرح تعاون کرتے رہیں گے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.