سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) میں مورخہ 13 نومبر 2011ء بروز اتوار کو ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس میں اہل عقیدت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت منہاج یوتھ لیگ سپین کے حافظ محمد عاطف احتشام نے حاصل کی، سلسلہ نعت خوانی میں جانثاران مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام مورخہ 08 اکتوبر 2011ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں قرارداد امن پر دستخط کروانے کا انتظام کیا گیا۔ جہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سینکڑوں افراد نے قرارداد لند ن برائے امن پر دستخط کئے اورشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں منہاج القرآن کی قیام امن کی کوششوں کی تعریف کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے زیر انتظام مئی، جون اورجولائی 2011ء میں جاری رہنے والی سپانش زبان کی کلاس میں نوید احمد اندلسی( کلاس ٹیچر) کی خصوصی دعوت پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین کو کلاس میں لیکچر کی دعوت دی گئی،
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مرکزی تنظیم کے عہدیداروں نے مورخہ 21 اگست 2011ء بروز اتوار کر اسپتالیت کا دورہ کیا، دورہ کے دوران منہاج القرآن کی باقاعدہ تنظیم سازی کی گئی۔ مرکزی تنظیم کا وفد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائمقام صدر محمد ظل حسن قادری، جنرل سیکرٹری نوید احمد اندلسی، صدر منہاج مصالحتی کونسل محمد اقبال چودھری، فنانس سیکرٹری محمد نواز قادری اور حاجی محمد نذیر اداسی پر مشتمل تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 23 جولائی 2011ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس میں ممبران شوریٰ، ایگزیکٹو ممبران، منہاج القرآن بارسلونا، بادالونا، کوآرڈینیٹراوسپتالیت، کوآرڈینیٹر سانتاکولوما اور مختلف فورمز کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداروں نے مورخہ 16 جون 2011ء کو کاتالونیا (سپین) کے ڈائریکٹر جنرل Xavier Pulgdollers سے ملاقات کی جس میں مرزا محمد اکرم بیگ (صدر)، نوید احمد اندلسی (سیکرٹری جنرل)، حاجی ارشد محمود (صدر مجلس شوریٰ)، محمد اقبال چودھری (صدر منہاج مصالحتی کونسل)، محمد نواز قادری (ناظم مالیات)، چودھری پرویز اختر (ناظم ویلفیئر) نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بادالونا(سپین) کے زیر اہتمام مورخہ 15 جولائی 2011ء کو شب برات کے موقع پر شب بیداری کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علامہ عبدالرشید شریفی نے کی، جبکہ محمد نواز جرال (صدر)، آفتاب حسین ابرار (سینیئر نائب صدر)، جہانگیر حسین گرمالہ (ناظم تعلقات عامہ) اور حافظ محمد معروف (امام مسجد) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج اسلامک سنٹر (بارسلونا) سپین کے زیراہتمام مورخہ 19 جون 2011ء بروز اتوار کو ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی نے کی جبکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری، منہاج القرآن فرانس کے نائب صدر حاجی محمد یعقوب، علامہ عبدالرشید شریفی اور مرزا نواز جرال نے خصوصی شرکت کی۔
>منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے اپنے دورہ سپین کے موقع پر منہاج القرآن بادالونا کے زیراہتمام مورخہ 17 جون 2011ء کو نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں مورخہ 05 جون 2011ء بروز اتوار کو صدر منہاج القرآن سپین مرزا محمد اکرم بیگ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں محمد اقبال چودھری، علامہ خان محمد چشتی،چودھری پرویز اختر، محمد نواز قادری، نوید احمد اندلسی، حاجی زاہد اختر کے علاوہ اسپتالیت کی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں شبیر حسین گوہر، نیر اقبال، حاجی محمد ازرم اور حاجی محمد منور شامل تھے
مسلمان اور بالخصوص پاکستانی تارکین وطن کی نوجوان نسل یورپین ممالک میں رہ کر دنیاوی علوم سے آراستہ ہو کر مختلف میدانوں میں اپنا اور اپنے ملک کا نام تو روشن کر رہی ہے لیکن دینی علوم سے نا آشنا ہونے کے باعث وہ رفتہ رفتہ دین سے دور ہوتے جا رہے ہیں ایسی صورتحال میں ملت اسلامیہ کی نئی نسل کو علم دین کے زیور سے مزین کرنے کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی تنظیمات کے زیرانتظام مختلف تربیتی کلاسز، کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے
منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا میں مورخہ 02 مئی 2011ء بروز سوموار کو سپانش زبان سکھانے کی نئی کلاس کا آغاز کیا گیا۔ نئی کلاس کی افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد موسیٰ نے تلاوت کلام پاک سے کیا، جس کے بعدکلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی نے تما م طلباء کو خوش آمدید کہا اور پروجیکٹر کے ذریعے سپانش کلاس کے قواعد وضوابط کی تفصیلات بتائیں
منہاج یوتھ لیگ سپین نے مورخہ 17 اپریل 2011ء کو کاتالونیا (سپین) کے صوبہ Girona کی مشہور جھیل Estany de Banyoles کے تفریحی دورہ کا انعقاد کیا جس میں 50 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سابق صدرحاجی مظہر حسین، موجودہ صدر محمد اکرم بیگ، نائب صدر حاجی زاہد حسین، محمد نواز قیصر چیمہ اور خان محمد چشتی بھی وفد کے ہمراہ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا کے قیام سے لے کر آج تک عہدیداران، نوجوانوں اور طلباء کے لئے مقامی حکومات، صوبائی حکومت، مقامی تنظیمات کے دفاتر اور دیگر اہم تاریخی و تفریحی مقامات کے مطالعاتی دورہ جات کا انتظام کیا جاتا رہا ہے جس سے کاتالونیا (سپین) کی تاریخ وثقافت کے بارے جاننے اور اپنی معلومات میں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔
منہاج یورپین کونسل کے زون 2 کے ممالک کا تین روزہ اجلاس مورخہ 01 اپریل 2011 سے فرانس کے دار الحکومت پیرس میں شروع ہو رہا ہے، اجلاس میں زون 2 کے ممالک کی تنظیمات کے ملکی و علاقائی تنظیمات اور فورمز کے عہدیداران، یورپ بھر سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ملکی صدور و ناظمین اور منہاج یورپین کونسل کے ایگزیکٹو ممبران شرکت کر رہے ہیں۔ منہاج یورپین کونسل کے زون 2 میں فرانس، جرمنی، سپین، ہالینڈ اور بیلجیم شامل ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.