سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نو کے سلسلہ میں مورخہ 27 مارچ 2011ء بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بادالونا میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن بادالونا کے عہدیداران اور وابستگان نے شرکت کی۔ تنظیم نو کے عمل کی نگرانی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی عہدیداران میں سے مرزا محمد اکرم بیگ (صدر)، نوید احمد اندلسی (جنرل سیکرٹری)، محمد نواز قادری (ناظم مالیات)، حاجی ارشد محمود (صدر مجلس شوریٰ)، محمد نواز کیانی (سرپرست)، ظل حسن قادری (نائب صدر) اور محمد اقبال چودھری (صدر مصالحتی کونسل) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے وفد نے مورخہ 20 فروری 2011ء بروز ہفتہ کو طرطوسہ کا دعوتی دورہ کیا اور طرطوسہ میں منعقد ہونے والی عظیم الشان محفل میلاد میں شرکت کی اور اہلیان طرطوسہ کو منہاج القرآن کا پیغام دیا۔ وفد میں محمد نواز کیانی، علامہ عبدالرشید شریفی، حاجی زاہد اختر، محمد اقبال چودھری، نوید احمد اندلسی، حاجی ارشد محمود، محمد نواز قادری، احسن جاوید خان، خرم شبیر قادری، محمد عتیق قادری، محمد ذیشان قادری، حافظ محمد جبران اور شاہین ملک شامل تھے۔ طرطوسہ پہنچنے پر مسجد کمیٹی کے چیئرمین غلام دستگیر بٹ اور ان کے رفقاء کی طرف سے وفد کا استقبال کیا گیا۔
امیگریشن کمشنر برائے بارسلونا Daniel Torres نے مورخہ 22 فروری 2011ء بروز منگل کو منہاج اسلامک سنٹر بار سلونا کا دورہ کیا اور بارسلونا کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات کی۔ امیگریشن کمشنر بارسلونا کے ساتھ ان کے معاون Nestor بھی موجود تھے۔ منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے محمد اقبال چودھری (صدر مصالحتی کونسل)، نوید احمد اندلسی (ناظم)، چودھری پرویز اختر (صدر ویلفیئر)، محمد نواز قادری (فنانس سیکرٹری) اور منہاج ویمن لیگ سپین کی عہدیداران موجود تھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام مورخہ 20 فروری 2011ء برورز اتوار بارسلونا کے اسپورٹس ہال El Raval میں 15 ویں سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بارسلونا اور گرد و نوح سے سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بادالونا (سپین) کے زیر اہتمام مورخہ 18 فروری 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو Plaza Isla Cameron میں سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں اہلیان بادالونا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز علامہ عبدالرشید شریفی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ حافظ جبران اعظم کیانی اور قدیر احمد خان نے بارگاہ مصطفوی میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
منہاج یوتھ لیگ سپین کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2011ء بروز ہفتہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم الشان محفل منعقدہوئی جس میں بارسلونا کے نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام مورخہ 14 فروری بروز سوموار (11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب) منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں شب میلاد کے موقع پر خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں بارسلونا، بادالونا اور اوسپتالیت سمیت دیگر قریبی علاقوں سے سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی اسلامک سنٹر بارسلونا کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 05 فروری 2011ء بروز ہفتہ کوحاجی ارشد محمود کی صدارت میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد عابد نے تلاوت کلام پاک سے کیا، محمد عتیق قادری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام مورخہ 3 فروری بروز جمعرات بعد نماز مغرب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہ ربیع الاول کی آمد کے سلسلہ میں خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کے بابرکت مہینہ کے استقبال کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد عابد نقشبندی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد عاشقان رسول نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ حافظ محمد عاطف احتشام، محمد آصف قادری، عبدالواحدچشتی اور منہاج اسلامک سنٹر کے طلباء نے ثناخوانی کی سعادت حاصل کی۔
گذشتہ 30سال سے منہاج القرآن انٹرنیشنل پاکستان اور دنیا بھر میں فروغ تعلیم کے لئے سرگرم عمل ہے اور اس کے تحت پاکستان میں 573سکولز و کالجزاور 1یونیورسٹی بھی قائم کی گئی ہے جہاں سے ہر سال ہزاروں طلبہ وطالبات علم کے زیور سے آرستہ ہوتے ہیں
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرانتظام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے ملحقہ منہاج لائبریری میں یکم اکتوبر 2010ء کو شروع ہونے والی سپینش زبان کی کلاس مورخہ 31 دسمبر 2010ء کو مکمل ہو گئی۔ کلاس کے آخری دن طلبہ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا میں مورخہ 31 دسمبر 2010ء بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء شب التجاء کے عنوان سے محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے وفد نے صدر محمد اکرم کی قیادت میں مورخہ 18دسمبر 2010ء کو اہلیان طرطوسہ کی دعوت پر شہر کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سپین کے زیراہتمام مورخہ 4 دسمبر 2010ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں تربیتی نشست بعنوان "معاشرے میں مسلم نوجوانوں کا کردار" کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین علامہ عبدالرشید شریفی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کی مرکزی تنطیم کے وفد نے مورخہ 28 نومبر 2010ء بروز اتوار کو بارسلونا کے ہمسایہ شہر سانتا کولوما کا دعوتی دورہ کیا۔ وفد کے اراکین میں نوید احمد اندلسی، محمد نواز قادری، محمد اکرم اعوان اور محمد عثمان قادری شامل تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.