سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں دین اسلام کے پیغام امن کو صحیح معنوں میں لوگوں تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری دنیا میں امن و سلامتی کے پیغام کو عام کر رہے ہیں۔
کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی نے اپنی گفتگو میں طلباء کو تلقین کی کہ وہ سپانش زبان کو اپنے کام کاج کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی ترویج کے لئے بھی استعمال کریں اور سیکھنے کے عمل کو ہمیشہ جاری رکھیں، انہوں نے طلباء کو یہ تاکید بھی کی کہ وہ کلاس کے بعد بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل سے اپنی وابستگی قائم رکھیں اور تحریک کے بارے مزید معلومات کے حصول کے لیے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے اپنا تعلق قائم رکھیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ دین اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور اس پر عمل کرنے پر مسلمان امن کا پیکر ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور تحریک منہاج القرآن کا پیغام امن و سلامتی کا پیغام ہے
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 26 جون 2013ء کو دعوتی و تنظیمی دورہ پر بارسلونا پہنچیں گے، جہاں وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے وابستگان، ممبران اور عہدیداران سے ملاقات اور میٹنگز کے علاوہ ایک بڑے عوامی اجتماع (کانفرنس) سے خطاب بھی کریں گے۔
مورخہ 25مئی2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا،سپین) کے زیر اہتمام تاریخی محفل نعت میں شاندار انتظامات پر سپین کی معروف سماجی شخصیت، سینئرصحافی اور ہم وطن اخبار کے چیف ایڈیٹر جاوید مغل کی طرف سے 9 جون 2013ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ پر شاندار عشائیہ کا اہتمام کیاگیا۔
منہاج یورپین کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری اور سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی مورخہ 31 مئی2013 بروز جمعہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچے تو ائیر پورٹ پر منہاج یوتھ لیگ ناروے کے محمد ذوالقرنین نے اُن کا استقبال کیا۔
25مئی 2013بروز ہفتہ منہاج القرآن، اوسپتالیت( بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام سپین کی تاریخ کی منفرد اور سب سے بڑی محفل نعت منعقد ہوئی جس کے لیے اوسپتالیت میں واقع وسیع و عریض ہال La Farga کا انتخاب کیا گیا۔ محفل کے انتظامات کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ اور منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر زاہدی کی زیر نگرانی مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جبکہ محفل کو کامیاب کرنے کے لیے تشہیری مہم میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر بلال یوسف قادری کی نگرانی میں نوجوانوں نے بھرپور کردار اداء کیا اس کے علاوہ Facebookپر بھی محفل کی خوب تشہیر کی گئی
بارسلونا( نوید اندلسی) مورخہ 25 مئی2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا،سپین) کے زیر اہتمام کامیاب محفل نعت کے انعقاد کے بعد بارسلونا (سپین) کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش کی طرف سے مہمان نعت خوانوں اور محفل نعت کے منتظمین کے اعزا ز میں پرتپاک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
مورخہ 25 مئی 2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) کے زیراہتمام منعقدہ محفل نعت کے اختتامی حصہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے بارسلونا کے نواحی شہر اوسپتالیت میں منہاج اسلامک سنٹر (مسجد) کے قیام اور انتہائی مختصر عرصہ میں اُس کے تعمیراتی کام کی تکمیل کے لیے احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر حاجی زاہد اختر زاہدی کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی
25 مئی 2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام کامیاب محفل نعت کے انعقاد پربارسلونا کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت میاں آصف محمود کی طرف سے گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی انتظامیہ کے اعزاز میں بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
مورخہ 25 مئی2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا،سپین) کے زیر اہتمام تاریخی محفل نعت میں شاندار انتظامات پربارسلونا کی معروف سماجی شخصیت اور عادل تندوری ریسٹورنٹ کے مالک الحاج قاری عبدالرحمان چوہدری کی طرف سے 2 جون 2013ء کو منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کے اعزا میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) نے محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین) اور محمد عثمان قادری (طالب علم منہاج یونیورسٹی لاہور) کے اعزاز میں بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ پر شاندار عشائیہ دیا۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی نئی سہ ماہی کلاس کا باقاعدہ آغاز 2 اپریل 2013 کو ہوا، جب کہ یکم اپریل کو کلاس میں داخلہ کے خواہش مند طلباء کو کلاس کے قوائد و ضوابط کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 20 دسمبر 2012 سے 29مارچ 2013 تک جاری رہنے والی سپانش زبان کی کلاس کے طلباء کے اعزاز میں 30 مارچ 2013 کو شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں فارغ التحصیل طلباء نے کلاس کے متعلق اپنی آراء دیں جبکہ کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی، مہمان خصوصی محمد اقبال چوہدری اور دیگر مہمانوں نے طلباء سے الوداعی گفتگو کی۔
اقوامِ متحدہ میں مشاورتی ادارہ کے سٹیٹس کی حامل بین الاقوامی تنظیم "عالمی امن فیڈریشن" نے 16مارچ 2013 کو بارسلونا میں "قیام امن کے لیے اسلامی کمیونٹی کا کردار " کے عنوان پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں مذکورہ تنظیم کے ہسپانوی عہدیداران، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر ظل حسن قادری، ڈیلی دوست (آن لائن اخبار)کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر قمر احسان اور دیگر سماجی تنظیمات کے سربراہان نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.